السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
والدین وہ عظیم ہستیاں ہیں جن کی محبت میں کوئی غرض نہیں ہوتی، جن کی دعاؤں میں ہماری پوری دنیا آباد ہوتی ہے۔
ان کے قدموں کی خاک بھی ہماری کامیابیوں سے زیادہ قیمتی ہے۔
خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں والدین کی خدمت، محبت اور دعاؤں کا سایہ نصیب ہے۔ ❤️
والدین کی قدر ان کی خدمت ان کی زندگی میں کریں، کیونکہ ان کے جانے کے بعد دولت نہیں، صرف پچھتاوے باقی رہ جاتے ہیں۔
پانچ انتہائی اہم اور قیمتی معلومات/راز جو ہر مسلمان کو لازماً جاننا چاہیے 👇
۱۔ سورۃ الملک
ہر رات سونے سے پہلے پڑھیں۔
قبر کے عذاب سے حفاظت۔
۲۔ آیت الکرسی
ہر فرض نماز کے بعد پڑھیں۔
آپ کے اور جنت کے درمیان صرف موت ہے۔
۳۔ سورۃ الاخلاص
اس کو 3 مرتبہ پڑھیں۔
اس کا ثواب ایک قرآن پڑھنے کے برابر ہے
۴۔سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ
دن میں 100 مرتبہ پڑھیں۔
آپ کے گناہ معاف کر دیے جائیں گے، چاہے سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔
۵۔اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْجَنَّۃَ اور اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّارِ
فجر اور مغرب کے بعد 3، 3 مرتبہ پڑھیں۔
جہنم کی آگ سے حفاظت۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
"والدین کی قدر اُن کے ہوتے ہوئے کیجیے، کیونکہ ان کے بعد دعاؤں کے لیے ہاتھ تو اٹھتے ہیں مگر وہ ہاتھ سر پر رکھنے والے نہیں رہتے۔"
یا اللہ! ہمارے دلوں کو سکون، گھروں کو خوشیوں، رزق کو برکت اور زندگیوں کو اپنی رحمتوں سے بھر دے۔
ہماری خطاؤں کو معاف فرما، پریشانیوں کو آسانیوں میں بدل دے اور ہمیں دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین
ماں کی کاوشیں اور نیند...
اِس سرکاری گھر میں، میری خوابگاہ کے ساتھ ملحقہ غسل خانہ کچھ ایسے زاویے پر ہے کہ جب میں غسل خانے میں ہوتی ہوں تو میری بیٹی (بہو) کے کمرے کی اکثر آوازیں مجھے آرہی ہوتی ہیں۔
رات کے کسی پہر جب میں غسل خانے جاتی ہوں تو کئی مرتبہ چھوٹا پوتا جو دس ماہ کا ہے، جاگ رہا ہوتا ہے اور ماں اسے کہ رہی ہوتی ہے "سو جاؤ مجھے بھی سونے دو،، لیکن اس وقت تک بچہ اپنی نیند پوری کر چکا ہوتا ہے اور اس کی بیٹری مکمل چارج ہو چکی ہوتی ہے اس لئے وہ ماما کی ایک نہیں سنتا اور خوب زور زور سے آوازیں نکال رہا ہوتا ہے۔ کبھی چیخیں مارتا ہے، کبھی کروٹ بدل کر سیدھا بڑے بھائی کے اوپر جا گرتا ہے اور پھر اس کے بال پکڑ لیتا ہے وہاں سے ماں ہٹاتی ہے تو بیڈ سے اترنے کے لیے ٹانگیں بیڈ سے نیچے لٹکا لیتا ہے۔
اس سے بڑے 4 سالہ پوتے کا اب سکول میں داخلہ ہوچکا ہے اور اس نے سکول جانا ہوتا ہے تو جب میں 6 بجے وضو فریش کرنے کے لیے دوبارہ غسل خانے میں جاتی ہوں تو بیٹی اسے بڑے پیار سے بہلا کر اٹھا رہی ہوتی ہے۔ "اٹھ جاؤ بیٹا، سکول سے دیر نہ ہوجائے، آج میرا بیٹا لنچ میں کیا لے کر جائے گا۔ اج سرپراز گفٹ بھی تو ملے گا۔،، اور اسی طرح کی مزید باتوں سے اسے بہلا کر جگا رہی ہوتی ہے۔ پھر اسے بازوؤں میں اٹھا کر غسل خانے تک لاتی ہے اس کے دانت صاف کرواتی ہے، اس کے ہاتھ منہ دھلواتی ہے۔پھر کپڑے تبدیل کروا کر ناشتہ کرواتی ہے۔۔اس دوران اس کی باتوں کے جواب بھی دیتی رہتی ہے۔۔کبھی کبھار اس کے غصے اور بدتمیزی پر اسے پیار سے سمجھاتی بھی ہے۔۔بیچ، بیچ میں چھوٹے کو توجہ نہ ملنے کی وجہ سے وہ بھی غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ماں کے بالوں کو پکڑ کر ان سے لٹک جاتا ہے کہ اب مجھے اٹھا بھی لو۔۔تو اسے بھی دیکھ رہی ہوتی ہے۔۔
آج صبح بھی جب بیٹی کو بچوں کی جائز، ناجائز باتوں کو برداشت کر کے، ان کی فرمائشیں پوری کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے، ان کا منہ چوم کر انہیں کھانا کھلاتے ہوئے پایا تو میں یہ سوچ رہی تھی کہ اگر ہم مائیں اپنے بچوں سے اتنا پیار کرتی ہیں کہ اپنے آرام سکون سے زیادہ بچوں کی صحت، خوراک ، تعلیم تربیت کے لئے پریشان ہوتی رہتی ہیں۔۔تو پھر اللہ تو ہم سے زیادہ ، ہمارے بچوں کو اور ہمارے والدین سے زیادہ ہمیں پیار کرتے ہیں اور اللہ کے تو خزانے بھی بھرے ہوئے ہیں اور وہ چاہتا ہے کہ ہمیں دیتا رہے ۔۔پس میں
نے اپنے کمرے میں آکر اللہ سے بہتے ہوئے آنسوؤں کے ساتھ یہ باتیں کیں
کہ " اے اللہ..! یہ جو ہم۔۔۔ مائیں اپنے بچوں سے پیار کرتی ہیں یہ اس محبت کا عشر عشیر بھی نہیں جو تو ہم سے کرتا ہے۔ اے ہمارا انتظار کرنے والے رب ہمیں معاف فرمادے، ہمارے دلوں کو پورے اخلاص کے ساتھ اپنی طرف پھیر دے۔اے ہم سے بے حساب محبت کرنے والے اللہ۔۔ہمارے لیے اپنے رستے آسان کردے۔۔اے مالک یوم الدین.. روز جزا کے دن ہمیں دنیا کے سامنے رسوا نہ کرنا۔جس طرح اس دنیا میں ہمارا پردہ رکھا ہے، اسی طرح حساب کے دن بھی ہمارا پردہ رکھنا۔۔اے ہمارا انتظار کرنے والے اللہ، جس دن ہم تیرے سامنے پیش ہوں تو ہم اس حال میں ہوں کہ تو ہمیں معاف کر چکا ہو، تو ہم سے راضی ہو چکا ہو۔۔
اے تمام مہربانوں سے زیادہ مہربان رب...! جب ہمارا اخری وقت آئے تو عزرائیل سے کہئے گا کہ ہمارے پاس خوبصورت شکل میں آئے، ہمیں جنت کے پھول دے اور جب ہم کلمہ پڑھتے ہوئے انہیں پکڑنے کے لیے ہاتھ بڑھائیں تو ہماری جان آسانی سے نکال لے، اور جب ہم وہاں پہنچیں تو وہاں پہلے سے موجود ہمارے پیارے ہمارا استقبال کرنے کو موجود ہوں۔جب ہمیں قبر میں لٹایا جائے تو جنت کی کھڑکی ہماری قبر میں کھل جائے۔۔
اے بہت جلد راضی ہوجانے والے اللہ..! جس دن قیامت کی نفسا نفسی ہوگی، جب کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ ایک لمبے دن میں گرمی ہوگی گھبراہٹ ہوگی تو اپنے عرش الٰہی کے سائے تلے جگہ دیجیئے گا، حوض کوثر سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک ہاتھوں سے پانی پینا نصیب کیجیے گا۔۔
اے ہمارے "ان اللہ بالناس لرؤف الرحیم،، رب، آپ اپنے بندوں کے حق میں نہایت شفیق ہیں پس ہم سے شفقت کا معاملہ فرمائیے گا. ۔جیسے ماں بچوں سے شفقت کرتی ہے۔۔۔آمین ثم آمین
> *رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:*
*اللّٰه تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہوں، اور جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔*
📚 *حوالہ: صحیح البخاری، حدیث 7405؛ صحیح مسلم، حدیث 2675*
دعا کرتے رہیں، صبر سے انتظار کریں، ہمت نہ ہاریں اور ہمیشہ اللّٰہ پر بھروسہ رکھیں۔ بے شک جو ربّ آزمائش دیتا ہے، وہی آسانیاں بھی پیدا کرتا ہے۔ بس یقین مضبوط رکھیں، بہترین وقت ضرور آئے گا۔۔۔!!
🤍🌱
#ث_ن_ا_ء
امریکن تاریخ میں پہلے مسلمان سینیٹر بننے والے کی اردو سنیں اور انجوائے کریں۔
انشاللہ سے آغاز کیا اور الحمدللہ رب العالمین پر رکا بہت بڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا اللہ تعالیٰ پر ایمان اور یقین رکھتا ہوں۔۔ پاکستان سے محبت کرنے والے 24 کروڑ عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
محسن نقوی صاحب اس پر توجہ دیں @MohsinnaqviC42
کچھ خواتین فالورز نے مجھے اسلام آباد سے لکھا ہے کہ ایک سنگین مسلہ کی نشاندہی کی ہے جو خواتین ان ڈرائیو اور یانگو وغیرہ سے ٹیکسی بک کرواتے بعد میں کچھ ڈرائیور ان خواتین کے فون نمبرز سے ان کو تنگ کرتے ہیں گندے میسج بھیجتے ہیں اس سے خواتین بہت تنگ ہیں اس کے خلاف ایکشن لیا جائے اور شکایات کے لئے کوئی نمبر دیں اور تحقیق بھی کریں تاکہ خواتیں محفوظ سفر کر سکیں
السلام علیکم
ساری کائنات کا نظام اس کے ہاتھ میں ہے۔
تمہاری پریشانی بھی، اور اس کا حل بھی۔
تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
"بابرکت ہے وہ جس کے ہاتھ میں بادشاہی ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔"
(سورۃ الملک: ۱)
جب تمہارے پاس کوئی راستہ نہ ہو تو یقین رکھو… سب راستے اسی کی طرف جاتے ہیں۔
@muftimenk May Allah bless us with friends who celebrate our blessings, advise us sincerely, and encourage goodness. May we offer them that same care 🤍
دنیا کی ہر چیز عارضی امانت ہے
دولت، شہرت، عہدے اور رشتے سب یہیں رہ جاتے ہیں۔ انسان اپنے ساتھ اگر کچھ لے کر جاتا ہے تو وہ اس کے نیک اعمال، اچھا کردار اور لوگوں کے دلوں میں چھوڑی ہوئی محبت ہوتی ہے۔
افسوس کہ اس حقیقت کا ادراک اکثر عمر کے آخری حصے میں ہوتا ہے۔
A Major Milestone in Cardiac Care!
A state-of-the-art Cardiac Catheterization Laboratory (Cath Lab) has been completed and made fully operational in record time. Alhamdolillah, the first Coronary Angiogram and Angioplasty have been successfully performed!
Our first patient, Muhammad Siddique, 65 years old, a resident of Sheikhupura, presented with an Inferior Wall Myocardial Infarction (Heart Attack) complicated by Complete Heart Block.
An emergency Coronary Angiography was performed, followed by successful Percutaneous Coronary Intervention (PCI) with stenting of the Right Coronary Artery (RCA).
Alhamdolillah, the patient is now recovering well.
This is more than just the launch of a new facility; it is a significant step forward in bringing advanced cardiac care closer to our people.
Patients even from Sheikhupura and surrounding areas will no longer need to travel all the way to Lahore for life-saving cardiac procedures. Timely, state-of-the-art cardiac treatment is now accessible closer to home.
A proud achievement, a major milestone, and a big change for the people of Punjab.