فیاض الحسن چوہان صاحب سے نیشنل ڈیبیٹ میں پُوچھے گئے چند سوالات :
1 - کیا آپ پر لاک اَپ میں تشدد ہوا تھا ؟
جواب : مریم صفدر اور رانا ثناءاللہ نے مجھ پر بہیمانہ تشدد کروایا
2 - کیا حکومتی تشدد کے بعد آپ پر وفاداری بدلنے کا دباؤ تھا ؟
جواب : نہیں مجھ پر اپنی فیملی اور افواج پاکستان سے محبت جیسے معاملات کا دباؤ تھا
3 - سر افواج پاکستان سے ہم سب محبت کرتے ہیں ، تو اب کیا آپ PDM جوائن کرنے جا رہے ہیں ؟
جواب : میں لعنت بھیجتا ہوں PDM پر
4 - کیا خواتین کے ساتھ دوران گرفتاری ناروا سلوک اور سوشل میڈیا پروپیگنڈا کیمپین میں فرق نہیں ؟
جواب : شریف خواتین کو دوپٹہ پھینکنے اور انتشار پھیلانے کی ترغیب والا سارے واقعات کا ذمہ دار ہے
5 - اگر یہ ترغیب کا شاخسانہ ہے تو آپ کی نظر میں خواتین کو کس نے ترغیب دی ؟
جواب : آئیں بائیں شائیں
6 - کس نے ترغیب دی ؟
جواب : آئیں بائیں شائیں
7 - پھر سوال کہ کس نے ترغیب دی ؟
جواب : عمران خان نے اور کس نے
8 - تو آپ پچیس سال تک ایسے شخص کے ساتھ کیا کر رہے تھے ؟ آپ نے وزارتیں انجوائے نہیں کیں ؟ اُس وقت آپ کو یاد نہیں آیا کہ کون کیا ترغیب دے رہا ہے ؟
جواب : دیکھیں آپ کیسے پروگرام کنڈکٹ کر رہے ہیں ؟ دیکھیں ایسے نہیں ہوتا ، دیکھیں آپ جیسے اینکرز ریٹنگ کے لئے ایسا کرتے ہیں ، دیکھیں وغیرہ وغیرہ
(میرا ایسے سوالات کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا مگر بھائی اپنی باتوں کی وجہ سے مجھے اس پوائنٹ تک لے آئے جس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی)
نیشنل ڈیبیٹ : آج شب 11 بجے بول پر
ایک ضروری اعلان سنئیے۔۔ انتہائی دکھ اور غم سےیہ اطلاع دی جاتی ہےکہ ایک طویل علالت کےبعد آج 14 مئی کی صبح آئین پاکستان وفات پاگیا۔۔ اِنّا للہِ وَ اِ نّا الیہ راجعون۔۔ارشادبھٹی
@IrshadBhatti336
Link: https://t.co/y5MZOaxCJ5
میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری اور زدوکوب کرنے سے پیدا ہونے والی ملک کی موجودہ صورتحال پر شدید پریشان ہوں۔ اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع دل دہلا دینے والا، باعث تشویش، افسوسناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔
احتجاج پاکستان کے ہر شہری کا آئینی حق ہے لیکن اسے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے۔ کچھ شرپسندوں نے جس طرح سے سرکاری املاک بالخصوص سرکاری اور فوجی عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے وہ قابل مذمت ہے۔
ہمیں جبر اور گرفتاریوں کے بجائے دوبارہ سوچنا چاہیے اور سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔ میں نے سیاسی اور عسکری قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے اور امید کرتا ہوں کہ حالات بہتر ہوں گے۔ میں ملک کے تمام شہریوں سے پرامن رہنے کی پرزور اپیل کرتا ہوں۔
چیزیں اتنی سادہ نہیں جتنی نظر آ رہی ہیں 🥾
وقت نہیں مل رہا تھا لکھنے کا اتنا کچھ ہو رہا ہے پس پردہ سب سے پہلے سیدھا بتا رہا ہوں یہ ظلم اور جبر کا سلسلہ بلکل رکنے والا نہیں ہے خان کو سامنے لانے کے دو مقاصد ہیں پہلا عوام کو تھوڑا کول کرنا اور ماحول کو تھوڑا سیٹ کر کے دوبارہ پوزیشن لینا دوسرا مقصد تھا انٹرنیشنل میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے آنکھوں میں دھول جھونکا کے دیکھو جی پاکستان میں عدالتیں کام کر رہی ہیں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہو رہا اسکے علاوہ یہ اپنے کسی پلان سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹنے والے انکے لیے انسانی جان اپنی دولت کے مقابلے میں مچھر کے برابر بھی نہیں ہے کیوں چیف جسٹس صاحب نے 50 لوگوں کی شہادت پر ایک لفظ نہیں کہا ابھی تک 2600 بندا معطل ہو جانا چاہیے تھا جو جو ذمدار تھا سب کو فارغ کر دیا جاتا لیکن ایسا کبھی نہیں ہو گا اندر سے سب ایک پیج پر ہیں مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس بلکل پلانٹڈ تھی ورنہ ایک نرس کی اوقات ہے کے وہ چیف جسٹس کے خلاف اس طرح کی زبان استعمال کرے جناب اس وقت صرف عوام اور تحریک انصاف ایک پیج پر ہیں باقی سب کے سب ایک پیج پر ہیں شر میں سے خیر یہ نکلا ہے خان کو زندہ چھوڑا گیا ہے اگر لوگوں کا پریشر کم ہوا یہ خان کو ٹکانے لگا دیں گے خان کو اس وقت صرف اور صرف وہ پاکستانی جو روڈوں پر ہیں اور پڑھا لکھا اوورسیز پاکستانی خاص طور پر امریکا رہنے والے لوگ بچا رہے ہیں اور یہ گیم بہت لمبی چلنے والی ہے پاکستانیوں کو اپنی ذاتی زندگی چھوڑ کر یہ جہاد لڑنا پڑے گا -