Happy Independence Day, Azerbaijan! 🇦🇿
Today, on May 28th, we proudly celebrate Azerbaijan’s Independence Day — a day that marks the establishment of the Azerbaijan Democratic Republic in 1918, the first secular democratic republic in the Muslim East.
Let’s honor the courage of those who fought for freedom, and cherish the values of peace, unity, and sovereignty that continue to inspire generations.
Wishing prosperity, peace, and happiness to the people of Azerbaijan!
میں ان میں تھا جو سمجھتے تھے کہ پاکستان کو جوابی دھماکے نہیں کرنا چاہییں امریکا کے صدر کلنٹن نواز کو کی بار فون کر چکا تھا اسکو پانچ ارب ڈالر کی پیشکش سرکاری طور پر کر چکا تھا میرا خیال تھا کہ یہ پیشکش قبول کی جائے اور ملک کی معیشت کو بہتر بنایا جائے ، دنیا کو پتا ہے کہ ہمارے پاس ہے تو دھماکے کرنے کا فائدہ۔۔؟
لیکن ٢٨ مئی ۱۹۹۸ کو گھر پر ہی ڈش پر انڈین چینل دیکھ رہا تھا ، لوک سبھا کا اجلاس دکھا رہے تھے اڈوانی جی اور واجپائی جنکی حکومت تھی، بڑھ بڑھ کے تقریریں کر رہے تھے کہ پاکستان کو جب چاہیں گے ملیا میٹ کر دیں گے وغیرہ وغیرہ...بہت سخت ٹینشن شروع ہو گی، غصہ آ رہا تھا کہ اگر تم نے دھماکے کر بھی دیے ہیں تو پاکستان کو تاؤ کیوں دلا رہے ہو..
پرناب مکرجی اسوقت اپوزیشن میں تھے اور کسی حادثے کی وجہ سے بیساکھی پر تھے، وہ اٹھ کے باہر گئے اور دس منٹ میں واپس آے ، سپیکر سے فلور مانگا اور بتایا کہ ابھی بی بی سی سن کے آ رہا ہوں پاکستان نے چھ ایٹمی دھماکے کر دیے ہیں... ھال میں ایک دم سناٹا چھا گیا -
واجپائی جی اَور ا��ونی جی فورا" باہر گئے کچھ دیر میں واپس آے اور اپنی تقریروں میں پاکستان کے ساتھ امن سے رہنے کی پیشکش کر دی، میری بیوی بھی میر�� ساتھ ہنسنے لگی کہ چند منٹوں میں یہ کایا ہی پلٹ ہو گی ..فرط جذبات میں پاکستان زندہ باد. اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگا دیے..