وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں موجود ہیں ان سے مطالبہ ہے کہ، مؤثر سفارتی کوششوں کے ذریعے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی، جو سالوں سے ناحق امریکہ کی قید میں ہیں، کی رہائی کے لیے آواز بلند کرے اور انہیں وطن واپس لایا جائے۔
جو بیرون ملک پاکستان دشمن جھوٹے یوٹیوبر کو سنتے اور مانتے ہیں ان کے لئے پیٹرولیم لیوی بھتہ کے خلاف جماعت اسلامی کے جاری دھرنوں کے بارے میں تازہ حقیقی معلومات۔۔
No More Bhatta Levy
Bhatta Levy NaManzoor
#بھتہ_لیوی_ختم_کرنا_پڑے_گا
پٹرول کی قیمت میں 22 روپے نہیں فوری طور پر 122 روپے کمی کی ضرورت ہے ، عالمی مارکیٹ میں قیمت گر رہی ہے، جبکہ لیوی کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔ اگر حکومت 250 روپے فی لیٹر پٹرول کی سطح کو بحال کرے اور اس قیمت کوکم ازکم دو سال کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت ڈیکلئیر کردے تو معیشت میں تیزی بھی آئے گی اور خود ہی آمدن کے اہداف پورے ہونے لگیں گے۔ ٹیکس جمع کرنے کے لیے پٹرولیم لیوی کا استعمال عوام کی جیب پر ڈاکا بھی ہےاور معیشت کی بربادی کا سامان بھی ہے ۔ آئی ایم ایف کو واضح انکار کرنے کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھے گی۔
جب عمران خان کی جمائما سے شادی ہوئی تو ڈاکٹر اسرار احمد رح نے خطاب جمعہ میں بتایا تھا کہ عمران خان کے خاندانی روابط سے پتہ چلا ہے کہ اسکی شادی پاکستان میں ہونے کے انتظامات تقریباً مکمل تھے۔تاہم کسی کو بتائے بغیر راتوں رات انگلینڈ پہنچ کر اس نے جمائمہ سے شادی کر لی۔اس پر ڈاکٹر صاحب کا کہنا تھا کہ اسے جمائمہ سے شادی کیلئے بلیک میل کیا گیا۔اب جب گولڈ سمتھ خاندان اور ایپسٹین کے تعلقات کے چرچے ہیں تو ڈاکٹر صاحب کی بات پایہ ثبوت کو پہنچ جاتی ہے۔اسے یقینا ایپسٹین ہی کے ذریعے مجبور کیا گیا ہو گا کہ وہ جمائمہ گولڈ سمتھ سے شادی کرے۔یہ وہی خطاب ہے جس کے اگلے حصے کا کلپ بہت مشہور ہوا۔
حال ہی میں عاصمہ جہانگیرکانفرنس ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس سے متعلق جاری ہے۔ اینٹی اسٹیبلشمنٹ سمجھی جانے والی عاصمہ جہانگیر بھی مارشل لا کی حامی نکلیں
اسلامسٹوں کا جمہوریت کے ذریعے بھی اقتدار میں آنا قبول نہیں۔ کیا یہ سیکولرزم ہے؟
https://t.co/tEl0U01a0x
نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ عوام دشمن فیصلہ ہے، حکومت نے عوام کو دھوکا دیا ہے، جس کا مقصد IPPs مافیا کو بچانا اور عوام سے سستی بجلی کا حق چھیننا ہے۔ اب سولر صارفین اپنی پیدا کردہ بجلی سستے داموں فروخت کریں گے، جبکہ اپنی ضرورت کی بجلی مہنگے ٹیرف پر خریدنی پڑے گی۔ یہ واضح معاشی دہشت گردی ہے۔ پاور سیکٹر میں حکومت کی تمام پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں اور اب اس کا سارا بوجھ عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہم حکومت اور نیپرا کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں
خیبر پختونخوا میں
92 ممبران صوبائی اسمبلی،
39 ممبران قومی اسمبلی،
6 سینیٹرز،
45 تحصیل ناظمین —
13 سال سے اقتدار میں…
اور تقریباً 52 کروڑ روپے ماہانہ صرف تنخواہوں کی مد میں!
❓سوال یہ ہے:
ان کا کام حکومت چلانا ہے یا سڑکوں پر احتجاج کرنا؟
عوام نے اختیار دیا تھا، افراتفری کا لائسنس نہیں۔
اب نعرے نہیں، کارکردگی چاہیے۔
#KPPolitics #Accountability #Governance #PTI #KhyberPakhtunkhwa #PublicMandate
پنجاب کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاجی تحریک!!
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی کال پر 15 جنوری کو اس قانون کے خلاف بھرپور عوامی ریفرنڈم منعقد ہورہا ہے ۔
آپ بھی اپنے حقوق کے لیے لاکھوں لوگوں کے سنگ ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں.
#BadalDoNizam#LocalGovernmmet #Punjab
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا کچھ فائدہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو بھی ہونا چاہیئے کیونکہ قائداعظم کی جدوجہد صرف قیام پاکستان کے لئے نہیں دفاع فلسطین کے لئے بھی تھی فلسطینیوں کو فائدہ کیسے ہو سکتا ہے؟ میرا نیا وی لاگ دیکھئیے 👇
https://t.co/zYBO9dS1bY
سوشل میڈیا پر جو لوگ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدہ پر جلے سڑے کمنٹ کر رہے ہیں اُن سے پاکستان کی کوئی خوشی کیوں ہضم نہیں ہوتی۔ پاکستان کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے اور یہ وہ نکتہ ہے جس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ اور یہ معاہدہ تو تمام مسلمانوں کے لیے اہم ہے۔
جنرل فیض حمید عمران خان کی حمایت سے مذاکرات کر رہے تھےبات یہاں تک چلی گئی تھی کہ ملاکنڈ یا کہیں اور کالعدم تنظیم کو جگہ فراہم ہوگی اسلحہ رکھ سکیں گےسرحد آر پار آمد و رفت بھی سہولت ہوگی وہاں آباد لوگ واپس آنے روزگار کاروبار کی تیاری میں تھے بہت سے لوٹ بھی آئےمگرمذاکرات ناکام ہوگئے
مشتاق احمد خان جب پاکستان میں آئے دن اسرائیلی ظلم کے خلاف مظاہرے کا اعلان کرتے تھے اور گرفتار ہو جاتے تو کچھ یاران نکتہ داں فرماتے تھے مشتاق احمد خان غزہ کیوں نہیں جاتا ؟ اب مشتاق احمد خان غزہ جا رہا ہے اور حکومت پاکستان سے صرف یہ مطالبہ کر رہا ہے کہ ہمارے تحفظ کے لئے آواز اٹھاؤ
نظریاتی تحریکوں کی اصل کامیابی یہی ہوتی ہے کہ ان کا بیانیہ اپنا لیا جائے۔ جماعت اسلامی کی حقیقی کامیابی یہی ہے کہ ریاست نے قراردادمقاصد اور 73 کے آئین کی صورت میں اس کا بیانیہ اپنایا اور پھر بقول وجاہت صاحب کے تمام سیاسی جماعتیں بشمول سرخوں کی جماعت پیپلزپارٹی کے، جماعت کا بیانیہ اپنا چکی ہیں۔
وجاہت صاحب! سر اگر ایسا ہوا ہے تو ہمارے لیے اتنی کامیابی کافی ہے۔
باقی جہاں تک جمہوری شعور کی بات ہے تو یہ ایسے شعور سے تو بھلا ہے جو سوویت یونین کے انہدام پر امریکہ بہادر کو پیارا ہو جائے، یا جس میں نوازشریف سقراط اور منصور حلاج دکھائی دینے لگے۔ جمہوری شعور وہ ہے جو نوازشریف بیج رہے ہیں یا جس کی علامت آصف زرداری ہیں، تو جماعت ایسی تہمت سے بری الذمہ ہے
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ قصور ، لاہور اور دیگر جگہوں پر جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کے ریلیف کیمپس کو اکھاڑنے اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کا نوٹس لیں
آزمائش کی اس گھڑی میں یہ سیاست کا نہیں ، خدمت کرنے کا وقت ہے تمام جماعتوں ،این جی اووز کو ایک پیج پرآنا ہو گا
#سیلاب
آخری 15 سال! کراچی کے حق کے 3360 ارب کہاں خرچ ہوئے؟
کراچی کو صوبائی ترقیاتی بجٹ میں 944 ارب کم کیوں ملے؟ کراچی کو وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 416 ارب کم کیوں ملے؟ صرف NFC نہیں۔۔اب PFC بھی کریں، وسائل صرف صوبے نہیں شہر اور ٹاؤنز کو دو
#Karachi
بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان صاحب نے رابطہ کرکے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بنگلہ دیشی عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور تعاون کی پیشکش کی۔ ہم ڈاکٹر صاحب اور بنگلہ دیش کے عوام کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط برادرانہ رشتے استوار ہورہے ہیں۔ بھارتی سازشوں کے پردے چاک ہوگئے ہیں۔ ان شاءاللہ دونوں ملک مل کر آگے بڑھیں گے اور ترقی کریں گے۔