آج میرے گاوں کے ایک ریٹاٸیرڈ فوجی کو جھاوریاں کے قریب دن دیہاڑے ڈاکوٶں نے قتل کر دیا ہے تھانہ جھاوریاں کی پولیس امن و امان قاٸم کرنے میں بالکل ناکام ہو چکی ہے آۓ روز قتل اور ڈکیتی کی واردات میں اضافہ ہو رہا ہے۔میری حکام بالا سے سخت سے سخت کارواٸ کی اپیل ہے۔# Dpo Sargodha # #
انتہائی افسوس ہے کہ اے آئی کا غلط استعمال کرتے ہوے میری جعلی تصویر اور جعلی آواز بناکر میری ایسی گفتگو سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہے جسکا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور بعض لوگ اس سے گمراہ ھوسکتے ھیں یہ سراسر جھوٹ اور دھوکہ ہے سائبرکرائم ایجنسیاں اسکا نوٹس لیں
لگاتار دوسرے دن پٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافہ سے ایک بات ثابت ہوتی ہے کہ وفاقی حکومت کا عام عوام سے کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی آئندہ انتخابات میں عوام سے ووٹ کی توقع ہے اور شاید لون لیگ کا حال بھی ق لیگ جیسا ہونا ہے
یہ معاشی ٹیم کی نالائقی نہیں بلکہ مجرمانہ اقدام ہے
لیں جناب پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر علی پرویز ملک سے ملاقات کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ ردوبدل کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔انہیں بتایا گیا ہوگا کہ آپ خوامخواہ کیوں اچھل رہے ہیں ،یہ فارمولا تو دراصل عوام کو مزید نچوڑنے کے لیئے لایا گیا ہے۔جب ہفتے بعد 15روپے اضافہ ہوتا تھا تو بہت اچھل کود کرتے تھے،اب روز دو روپے بڑھے گا تو چپ چاپ برداشت کرلیں گے ۔ہاں جب عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونا شروع ہوں گی ہم پھر فارمولا بدل لیں گے۔ملی بھگت سے لوگوں کو بیوقوف بناتے رہیں گے
نہ بتی ، نہ پانی ، نہ گیس ہے اور پیٹرول تو نایاب ہوچکا ہے ڈیڑھ گھنٹہ لائن میں لگ کر منتیں ترلے کرکے ڈلوایا ہے ۔ عالمی سطح پر سب کچھ ہورہا ہے لیکن ہم عوام کو تو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ۔ شہری کا سوال
بڑے ہی افسوس کی بات
روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گا
یہ تو سب کے لیے مسلہ ہے
ٹھیک 8 دن بعد پورے پاکستان کی ٹرانسپواٹ بند ہو جاے گی
مثال کے طور پر
ایک گاڈی کراچی پورٹ سے نکلے گی تو 3 یا 4 دن میں لاہور، پشاور یا مانسہرہ جانا ہو تو ڈیلی کی بنیاد پر تیل کی قیمت زیادہ ہو گئی تو وہ نقصان ہو گا اور پاکستان میں ٹرانسپواٹ بند ہونا شروع ہو جاے گی پاکستان میں ہر چیز کا شاٹ فال شروع ہو جاے گا مافیا پھر سرگرم ہو جاے گا پھر حکومت کو فیصلہ واپس لینا پڑے گا
@CMShehbaz@TararAttaullah@MIshaqDar50@NawazSharifMNS@MaryamNSharif
ابھی لوگ خیبر پختونخواہ اسمبلی کی جانب سے موجودہ اور سابقہ اراکین اسمبلی اور ان کے اھل خانہ کیلئے آفیشل بلیو پاسپورٹ سمیت مختلف مراعات کی منظوری کے صدمے سے باھر نہیں نکلے تھے کہ سینٹ کی ایک قائمہ کمیٹی نے سابق پارلیمینٹیرینز اور انکے اھل خانہ کیلئے بلیو پاسپورٹ کی سفارش کر دی ھے
ایسے ھی اقدامات منتخب ایوانوں کو بے وقعت کرتے اور مسائل کی زنجیروں میں جکڑے عوام کی نظر میں سیاستدانوں کو قابل تحقیر بناتے ھیں ۔۔
جب تک سیاستدانوں ، بیوروکریٹس ، اعلٰی عدلیہ اور سینئیر فوجی افسران کو حاصل غیر معمولی مراعات کو مناسب سطح تک نہیں لایا جاتا ، ناانصافی سماجی ناھمواری اور عوامی اضطراب کی دیمک معاشرے کو گُھن کی طرح چاٹتی رھے گی ۔۔
سعودیہ نے اسی ہفتے آئل فی بیرل 11 ڈالر قیمت کم کی، کل بھی عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہوا ھے۔
لیکن ہماری حکومت نے جنگ کا بہانہ بنا کر تقریبا 14روپے لیٹر پیٹرول بڑھا دیا۔ حالانکہ پاکستان میں پہلے ہی تیل کا فائدہ غریب عوام کے بجائے آئل مافیا کو پہنچ رہاھے۔
اب اسکو ہم کیسے ڈیفینڈ کرے؟
🚨انسان انسان پہ ڈیفنڈ کرتا ہے
مجھے آج پتہ چلا کہ پاکستان میں ایسے ججز بھی رہتے ہیں لیکن پاکستان کا قانون ان ججز کو پروموٹ نہیں کرنے دیتا یہ نیچے لیول پر ہی ریٹائر ہو جاتے سپریم کورٹ تک نہیں آتے
بجلی کے بل:
برداشت کی آخری حد ختم ہو چکی؟
خاموش معاشی حملہ بند کرو
199 یونٹ بل 3500 روپے
ظلم کی انتہا 201 یونٹ بل 9000
ہر یونٹ کے ساتھ بڑھتی عوام کی پریشانی
ظالمانہ نظام ختم کرو غریب عوام کو سکون سے جینے دو۔
ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں
قیصر شریف
پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور
#PetrolDieselPrice #PublicAwareness #LPGPriceHike #protest #humanrights #PetrolPrice #insidestorywithmohsinbilal
گھروں بہت سی بیٹیاں ہمسائیوں کے بچوں کو پڑھا کے اپنا جیب خرچ بنا لیتی ہیں اور یہ ایک مثبت سرگرمی ہیں۔ خاکسار نے بھی دور طالب علمی میں گھر گھرجا کر ٹیوشن پڑھا رکھی ہے۔ اس لئے تمام نجی ٹیوشن اداروں پر لکیر پھیرنے کی بجائے اس کی حدود مقرر فرما دیں کہ اس طرح کے مراکز میں ایک وقت میں آٹھ دس پندرہ سے زائد بچوں کو نہیں پڑھایا جا سکے گا۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اب جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس جا چکی ہے مگر پاکستان میں عوام کو مہنگا فیول فراہم کیا جارہا ہے۔ پٹرول کی قیمت کم کرکے 225 روپے فی لیٹر پر لائی جائے۔ حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مفادات کو تحفظ دینے کے بجائے عوام کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا کا فائدہ منتقل کرے۔ پٹرولیم لیوی کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں، اسے مکمل ختم کیا جائے۔ ٹرانسپورٹ کے کرائے، کھانے پینے کی اشیأ ، اور تمام ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں کو فوری طور پر 28 فروری کی سطح پر لایا جائے۔
حمیدہ بی بی 30 بچوں کو پڑھا کر ماہانہ 9 سے 10 ہزار کماتی تھی۔ 30 کے قریب بچے پڑھتے تھے جو کہ 200 سے 400 روپے ماہانہ تک فیس دیتے، حمیدہ بی بی کا شوہر محلے میں ہی پھل کی ریڑھی لگاتا ہے جو 300 سے 400 روزنامہ کماتا تھا۔
حادثے سے ہٹ کر یہ اعداد و شمار بتارہے ہیں لوگوں زندگی کی سانسیں پوری کرنے کے لیے کیا کیا جتن کررہے ہیں۔ حکومت سے پوچھیں وہ کہتے ہیں خریدا ہے اربوں کا جہاز بھئی۔۔۔۔۔۔۔۔
علی حیدر آبادی رجب بٹ ، نیشا پومی اس قوم کے ہیرو ہیں ۔ لوگ ان کیساتھ سیلفیاں لیتے ہیں ۔ جہاں جاتے ہیں ایک ہجوم جمع ہوجاتا ہے جیسے فری میں راشن بٹ رہا ہو۔
ان لوگوں کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟ شاید ہی کسی کو علم ہو ۔
مسٹر بیسٹ بہت بڑا نام ہے لیکن پھر بھی وہ امریکہ میں ہیرو نہیں ہے ۔ امریکہ میں آج بھی اساتذہ اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں حیران کن کارنامے سرانجام دینے والوں کو ہیرو مانا جاتا ہے ۔
اسی لئے امریکہ امریکہ ہے ۔ وہاں کسی حکومتی دفتر میں ٹک ٹاکرز کو بلاکر شیلڈ نہیں دی جاتی ۔
جیسی ترجیحات ہوں گی ۔ ویسا ہی رزلٹ سامنے آئے گا ۔
کنول آفتاب کے باپ کو ہارٹ اٹیک ہوا اور اُس کا میاں زُلقرنین ویلاگ بنا رہا تھا
یہ علی حیدرابادی بیوی کو طلاق دے رہا ہے اور ساتھ ویڈیو بنا رہا ہے
یہ لوگ معاشرے کا ناسور بنتے جا رہے ہیں ، ان بیغیرتوں کو فوری بین کیا جائے ، ورنہ یہ گند گھر گھر پہنچے گا۔۔۔
حکومت نے ایل پی جی کا ریٹ 241 روپے فی کلو کیا،
مگر ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے 410 روپے کر دیا!
1 جولائی سے ڈسٹریبیوٹرز کا نافذ کردہ ریٹ 👇
گھریلو سلنڈر: 4720 روپے
کمرشل سلنڈر: 18450 روپے
یہ عام غریب گھرانوں پر ظلم ہے یہ ڈاکہ ہے 😡
ان کے خلاف کارروائی کون کرے گا ؟؟
راولپنڈی ایسا شہر ہے جہاں بجلی چوری ہونا ناممکن سی بات ہے ہر گھر اپنا ماہانہ بجلی کا بل ادا کرتا ہے اس کے باوجود اس گرمی میں لوڈشیڈنگ کا عذاب ان کے سر پر مسلط کرنا کہاں کا انصاف ہے ؟ باقی شہروں کا بھی یہی حال ہے
وزیراعلی پنجاب صاحبہ یہ لغاری آپ کو ہاتھوں ہاتھ نفرت خرید کر دے رہا ہے آپ کو اس بات پر نوٹس لینا چاہیے پنجاب کی عوام ٹیکس بل دینے کے بعد بھی یہ ظلم کیوں برداشت کریں ؟