مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں ایک ساتھ 200 سے زائد افراد نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کر لیا ہے، جس کی خوبصورت اور ایمان افروز ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک مقامی دعوتی اجتماع کے دوران پورا گاؤں دائرہ اسلام میں داخل ہوا..
🔴 آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں واقع ایک ترک مسجد پر حملہ
حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی، لیکن ذمہ داران نے انہیں اجازت نہیں دی۔ اس پر انہوں نے دروازے پر موجود اہلکار کو گھونسا مارا۔
حملہ آور گروہ نے اس پوری کارروائی کی ویڈیو بھی بنائی اور بعد میں اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔
ایل سلواڈور میں لوگوں کے ایک بڑے گروہ نے کلمۂ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کر لیا۔ 🇸🇻☪️☝️💜
لاطینی امریکیوں میں اسلام کی طرف بڑھتا ہوا رجحان امید افزا ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو دین پر ثابت قدم رکھے۔ آمین۔
یہ وہ منبر ھے جس پر بیٹھ کر رسول کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم خطبہ دیا کرتے تھے۔ انکے بعد اسی منبر پر حضرت ابوبکر صدیق رض اور حضرت عمر فاروق رض بیٹھ کر خطبہ دیا کرتے تھے۔
ایک ہولناک آگ نے اپنے اردگرد موجود ہر چیز کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا، مگر قرآنِ مجید محفوظ رہا۔
بے شک اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب کی حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے:
﴿إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ﴾
"بے شک ہم ہی نے یہ ذکر (قرآن) نازل کیا ہے، اور یقیناً ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔"
(سورۃ الحجر: 9) 🤍
ابو فوت ہو گئے ہیں کوئی کمانے والا نہیں ریڑھی لگاتا ہوں تو وارڈن والے اٹھا لیتے ہیں
گھر میں اس قدر فاقے ہیں ہمیں زہر کے ٹیکے لگا کر ما دیں معصوم بچہ رو پڑا
آج صبح میں سویا ہوا تھا کہ میرے موبائل پر ایک نامعلوم نمبر سے مسلسل تین کالز آئیں۔ پہلے دو کالز میں نے نیند کی وجہ سے نہیں اٹھائیں، لیکن جب تیسری بار فون بجا تو میں نے کال رسیو کر لی۔
دوسری طرف ایک معصوم سا بچہ تھا۔ اس کی آواز میں ایسی بے بسی تھی کہ میری نیند ایک لمحے میں غائب ہو گئی۔
اس نے کہا:
“بھائی، آپ فوڈ کی ویڈیوز بناتے ہیں نا؟
میری بھی ویڈیو بنا دیں۔ میرے بابا کا انتقال ہو گیا ہے، میں اپنی امی کے ہاتھ کی بنی ہوئی بریانی بیچتا ہوں، لیکن کام بہت سست ہے۔
میں فوراً بستر سے اٹھا، فریش ہوا اور سیدھا اس بچے کی لوکیشن کی طرف روانہ ہو گیا۔
جب میں وہاں پہنچا تو بچے نے اپنی پوری کہانی سنائی۔
اس نے بتایا کہ اس کے والد کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہو گیا ہے اور گھر میں کوئی بڑا بھائی نہیں جو ذمہ داری اٹھا سکے۔
والدہ پہلے لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھیں، لیکن کچھ عرصہ پہلے ان کا کام بھی ختم ہو گیا۔
گھر کرائے کا ہے، اور اب ہر دن گزارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
اس نے بتایا کہ پہلے وہ خالی لیموں اور کولڈ ڈرنک کی بوتلیں بیچتا تھا، پھر تقریباً 10 سے 12 دن پہلے اس کی والدہ نے بریانی بنا کر دینی شروع کی تاکہ شاید اللہ اس میں برکت دے دے۔
لیکن آج بھی وہ صرف ایک کلو بریانی بناتے ہیں اور اکثر شام کو کافی بریانی واپس گھر لے جانی پڑتی ہے کیونکہ گاہک بہت کم آتے ہیں۔
پھر اس معصوم بچے نے ایک ایسی بات کہی جس نے مجھے خاموش کر دیا۔
اس نے ہچکچاتے ہوئے پوچھا:
“بھائی… آپ ویڈیو بنانے کے پیسے تو نہیں لیتے؟”
میں چند لمحوں کے لیے بالکل خاموش ہو گیا۔ شاید اس بچے نے دنیا میں بہت سے ایسے لوگ دیکھے تھے جنہوں نے ہر کام کی قیمت مانگی ہوگی۔
پھر میں نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور کہا:
“بیٹا، نہ میں آپ سے ویڈیو بنانے کے پیسے لوں گا، نہ آپ کی بھیجی ہوئی بریانی ٹیسٹ کرنے کے لیے لوں گا، اور نہ ہی آپ سے کسی قسم کا کھانا لوں گا۔
الحمدللہ، میں نے آج تک کسی غریب، ضرورت مند یا مجبور انسان سے نہ ویڈیو بنانے کے پیسے لیے ہیں اور نہ ہی ان کا کھانا لیا ہے۔ میری کوشش صرف یہ ہوتی ہے کہ اللہ مجھے کسی کی مدد کا ذریعہ بنا دے۔”
یہ سنتے ہی بچے کے چہرے پر ایک امید بھری مسکراہٹ آ گئی، اور میری آنکھیں بھی نم ہو گئیں۔
یہ بچہ روز صبح اسکول جاتا ہے، تقریباً 11 بجے واپس آتا ہے اور پھر 12 بجے اپنی چھوٹی سی ریڑھی لے کر میلہ گلی میں کھڑا ہو جاتا ہے تاکہ اپنی والدہ کے ہاتھ کی بنی ہوئی بریانی اور بوتلیں بیچ کر گھر کا خرچ چلا سکے۔
لوکیشن:
میلہ گلی، پیکو والی گلی کے اندر، نذیرالدین پلازہ بہاولپور
آپ پلازہ کے سامنے وہاں کسی سے بھی پوچھیں وہ آپ کو اس بچے کی ریڑھی تک پہنچا دے گا۔
اگر آپ بہاولپور یا آس پاس رہتے ہیں تو ایک بار ضرور اس بچے کے پاس جائیں۔
ممکن ہے آپ کی خریدی ہوئی ایک پلیٹ بریانی یا ایک بوتل اس گھر کے لیے امید کی ایک نئی کرن بن جائے۔
اور اگر آپ وہاں نہیں جا سکتے تو اس پوسٹ کو ضرور شیئر کریں تاکہ اس محنتی بچے کی آواز زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔
اللہ تعالیٰ اس بچے اس کی والدہ اور ہر محنت کرنے والے ضرورت مند کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور ان کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔
آمین یارب العالمین 🤲🥺
🔴 عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی:
"45 برس تک یہ تاثر دیا جاتا رہا کہ ایران خطے کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، اور اسی جواز پر خلیجی خطے کو غیر معمولی حد تک عسکری بنا دیا گیا۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج سب سے بڑا خطرہ تہران سے نہیں بلکہ تل ابیب سے آ رہا ہے۔
🔴 عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی:
"45 برس تک یہ تاثر دیا جاتا رہا کہ ایران خطے کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، اور اسی جواز پر خلیجی خطے کو غیر معمولی حد تک عسکری بنا دیا گیا۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج سب سے بڑا خطرہ تہران سے نہیں بلکہ تل ابیب سے آ رہا ہے۔ موجودہ حالات سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے اور ماضی کی غلطیوں میں الجھنے کے بجائے مستقبل کی جانب دیکھنا چاہیے۔"
وزیرِ خارجہ عراقچی کی سفارتی شطرنج:
ٹرمپ کے یٹمی معائنےکے مطالبےپرعراقچی کاماسٹر اسٹروک:"ہمیں معائنہ منظور ہے، بشرطیکہ ہماری ٹیم بھی اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کا معائنہ کرے۔اگر اسرائیل کے پاس ایٹمی ہتھیار ہو سکتے ہیں، تو پھر ایران کے پاس بھی ہونے چاہئیں"