پشاور کے دو بھائیوں نے شہر کے ایک پلازے میں چھوٹی سی دکان کھولی، دس ہزار روپے میں اپنی کمپنی رجسٹرڈ کرائی اور پھر لاہور جا کر 13 بنک برانچوں میں اس کمپنی کے نام پر بنک اکاونٹس کھول کر ان میں 120ارب روپے کیش جمع کرا کے اس کے بدلے حیران کن طور پر اسٹیٹ بنک سے ڈالرز لے کر بیرون ملک منی لانڈرنگ کرتے رہے۔ کیا اتنا بڑا کیش پشاور سے کنٹینرز پر بوریوں میں بھر کر لاہور کے بنکوں میں جمع ہوتا رہا تھا ؟
انٹی منی لانڈرنگ چیرمین مشتاق سکھیرا کے کابینہ کمیٹی اجلاس میں خوفناک انکشافات کیسے سولر پینل کے نام پر اوورانواسنگ کر کے پاکستان کے قرض پر لیے گئے ڈالرز اور دولت لوٹ کر باہر بھیجی گئی تھی اور آج تک ان دونوں بھائیوں کا پتہ نہ چلا کہ انہیں زمین کھا گئی یا آسمان۔ سستے سولر پینل لے کر مہنگے شو کر کے ڈالرز باہر بھیجے گئے۔ سوال یہ ہے بنکوں نے کیسے دو بھائیوں سے اربوں روپے کیش میں لے کر ڈیپازٹ کیے اور اس پورے کھیل میں اسٹیٹ بنک پرسرار طور پر خاموش تماشائی بنا رہابلکہ اس کیش کے بدلے دھڑا دھڑ ڈالرز بھی فراہم کرتا رہا۔ آخر یہ پرسرار ماجرا کیا تھا؟
مکمل پروگرام لنک
👇
https://t.co/viKyfgJu2m via @YouTube@NeoNewsUR@fawadnb@NasrullahMalik1@CMShehbaz@StateBank_Pak@SenatorSaleem@senmabdulqadir@naveedqamarmna@HinaRKhar@ShaziaAttaMarri@sharmilafaruqi@PalwashaKhan18@A_Qadir_Patel@SyedAghaPPP@NABOfficialPK@FIA_Agency@FBRSpokesperson@Rashidlangrial
قیادت صرف عہدے یا رتبے کا نام نہیں بلکہ اصل پہچان انسان کے رویے اور کردار سے ہوتی ہے۔ بچوں سے شفقت، خواتین اور کھلاڑیوں سے عزت، بزرگوں سے احترام اور اپنے جوانوں و عام لوگوں سے اپنائیت کے ساتھ پیش آنا ایک ایسے قائد کی خوبیاں ہیں جو اپنے لوگوں کو اہمیت دیتا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ نرم خو، باوقار اور عاجزانہ انداز قابلِ تحسین ہے۔ اصل بڑائی یہی ہے کہ بڑے منصب پر فائز ہونے کے باوجود انسان کے اندر انکساری اور عوام کے لیے احترام برقرار رہے۔
شیخ مجیب الرحمان 1961 سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے پے رول پر تھا۔ بھارتی مصنف اقبال چند ملہوترا خود اعتراف کررہے ہیں۔ ساتھ وہ اس بات سے بھی پردہ اٹھاتے ہیں کہ مشرقی پاکستان کے الیکشن میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت اور شیخ مجیب کی الیکشن میں کامیابی کے پیچھے بھی بھارت کا ہاتھ تھا۔
دور حاضر کے شیخ مجیب ثانی بانی پی ٹی آئی کا معاملہ بھی بہت حد تک مماثلت رکھتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے پیچھے بھی متعدد بیرونی ہاتھ تھے لیکن پاکستان کے اداروں نے ہر ہاتھ کو مروڑ ڈالا اور 9 مئی جیسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا اور پاکستان کے دشمنوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
#بریکنگ#نیوز
عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ میں جیب کتروں کا سرغنہ پکڑا گیا
جیب کترے کو ایک پختون بھائی نے رنگے ہاتھوں پکڑا
جیب کترے کی لترول؛ پانچ منٹ میں اقبال جرم کر لیا
مولوی حضرات کی جیبیں کاٹ کر نکالی جینے والی نقدی و تین موبائل فون واپس لوٹا دیے
اجتماع میں مشکوک افراد پر نظر رکھیں: انتظامیہ اجتماع رائے ونڈ
پاکستان نے تاریخ کا ایک نیا صفحہ رقم کر دیا!
Agosta 90B آبدوز کی گہرائیوں سے بابر-3 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ۔ اب دشمن جان لے کہ ہمارا جواب نہ صرف زمین اور فضا سے، بلکہ سمندر کی تہہ سے بھی اتنا ہی تیز اور طاقتور ہوگا۔ پاک بحریہ کی یہ کامیابی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے!
اگر تیل کی قیمتوں میں ستتر روپے کی مبینہ ڈکیتی وزارت پٹرولیم کے بابووں نے پکڑی ہے تو یہ چوری جماعت اسلامی کے ٹیکنیکل وفد سے ملاقات کے بعد ہی کیوں سامنے لائی گئی؟؟
بس ہلکا سا سوال ہے
لیوی کی مد میں سرکار کو ایک پیسے کا گھاٹا نہیں پڑا لیکن پٹرول کی قیمت میں باون روپے فی لیٹر کمی ہو گئی۔ پچاس روپے مزید بنتی ہے۔ سرکار خود تو لوٹ ہی رہی تھی تا ہم ساتھ میں گلی محلے کے لٹیروں کو بھی ہاتھ صاف کرنے کی اجازت دے رکھی تھی۔
کھلے دل والی حکومت
پٹرول چار سو روپے لیٹر سے اوپر جا رہا تھا۔ تن جماعت اسلامی نے نظام میں موجود خرابی کی نشاندہی کی جس کے تحت ریفائنریز لو منافع کی ادائیگی ایک سے زائد مرتبہ ہو رہی تھی۔ اب فی لیٹر باون روپے کمی بنتی ہے جس پریہ قیمت لائی جا رہی ہے۔ وزارت پٹرولیم والے رشوت خور ڈوب مریں، جو اس لوٹ مار میں شریک تھے۔ کروڑوں کی تنخواہیں لے کر۔
وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ یہ ایک اور افسوس ناک واقعہ ہے کیا عوام کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ دار حکومت نہیں ہے ؟
اس وقت لاہور میں ساٹھ ہزار اور پنجاب میں لاکھوں آوارہ کتے انسانوں پر حملہ آور ہیں 22 ماہ میں 4 لاکھ 36 ہزار 708 واقعات رپورٹ ہوئے۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ
پاکستان ہیلی کاپٹر کے شعبے میں بہت پیچھے تھا ۔ اٹیک ہیلی کاپٹر جنگ کے علاوہ پہاڑوں میں چھپے خوارج کی موت ہوتے ہوتے ہیں،
موجودہ دور میں ڈرون اور اٹیک ہیلی کاپٹر کے بغیر پہاڑوں میں چھپے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا بہت مشکل کام ہے
پاکستان اب ان شاء اللہ خود تیار کرے گا🔥🎯
چاچو زبان کا بہت پکا ہے
وزیراعظم بننے سے پہلے چاچو نے فرمایا تھا
"ڈانگ تو آپ کو پھرنی ہے"
اب دیکھ لیں
پوری قوم کو بجلی اور گیس کے بلوں کی صورت میں ڈانگ پھر رہی ہے۔
چاچو زبان کا بہت پکا ہے
جو وعدہ کرتا ہے پورا کرتا ہے
اوئے مار او ڈپٹی
جناب محترم وزیراعظم صاحب کیا اپ کو اندازہ ہے گیس اپ کے کنٹرول میں نہیں ہے جو سفید پوش لوگ ہیں ان کے لیے زندگی جینا بہت مشکل ہو گئی ہے دوسری طرف بجلی کے بلوں نے کمر توڑ کے رکھ دی ہے
جناب محترم وزیراعظم صاحب کیا اپ کو اندازہ ہے گیس اپ کے کنٹرول میں نہیں ہے جو سفید پوش لوگ ہیں ان کے لیے زندگی جینا بہت مشکل ہو گئی ہے دوسری طرف بجلی کے بلوں نے کمر توڑ کے رکھ دی ہے
لاہور ہائیکورٹ کی سرد اور خاموش راہداریوں میں دو سائے بے بسی کی تصویر بنے کھڑے تھے۔ ایک بہن، جس کی آنکھوں میں ویرانی تھی، اور ایک بھائی، جس کے چہرے پر گہرے پچھتاوے کی لکیریں۔ یہ کہانی صرف 107 تولے سونے کی نہیں، بلکہ سود کے اس بے رحم جال کی ہے جس نے ایک ہنستے بستے خاندان کو لمحوں میں مٹی میں ملا دیا۔
قصہ سال 2024 کا ہے، جب بھائی کے دل میں اپنے کاروبار کو پروان چڑھانے کا خواب مچل رہا تھا۔ بہن نے بھائی کی آنکھوں میں امید کی چمک دیکھی تو بنا سوچے سمجھے پوری فیملی کی کل جمع پونجی—107 تولے سونا—اس کے ہاتھ پر رکھ دی۔ یہ صرف زیورات نہیں تھے، یہ نسلوں کی محنت اور خاندان کا تحفظ تھا۔ بھائی نے وہ سونا ایک مشہور اور نام نہاد معتبر کمپنی کے پاس گروی رکھا اور 85 لاکھ روپے کا قرض اٹھا لیا۔ شرط صرف اتنی تھی کہ ہر ماہ باقاعدگی سے سود کی قسط ادا کرنی ہوگی۔
شروع کے کچھ ماہ سب ٹھیک چلا۔ سود کا بھاری بوجھ اٹھاتے ہوئے قسطیں دی جاتی رہیں۔ لیکن پھر وقت نے پلٹا کھایا، کاروبار مندی کا شکار ہو گیا اور قسطوں کا تسلسل ٹوٹ گیا۔ بس پھر کیا تھا، ساہوکاروں کے رجسٹروں نے اپنی اصلیت دکھا دی۔ وہ 85 لاکھ کی رقم، جو پہلے ہی ایک بوجھ تھی، دیکھتے ہی دیکھتے کاغذوں پر ایک کروڑ 75 لاکھ روپے بنا دی گئی۔
خاندان کی عزت اور زیورات بچانے کی دھن میں اس بھائی نے دن رات ایک کر دیے۔ جہاں سے بن پڑا، پیسے اکٹھے کیے اور سود کے اس اژدھے کا پیٹ بھرتا رہا۔ یہاں تک کہ وہ مختلف قسطوں کی صورت میں تقریباً 3 کروڑ روپے ان کے حوالے کر چکا تھا۔
جب اسے لگا کہ اب امتحان ختم ہوا، وہ اپنے ہاتھ جوڑ کر، چہرے پر سکون کی سانس لیے اپنی بہن کے ساتھ دکان کی دہلیز پر پہنچا تاکہ اپنا 107 تولے سونا واپس لے سکے۔ لیکن وہاں ملنے والے جواب نے ان کے پاؤں تلے سے زمین ہی نکال دی۔
مقابل بیٹھے شخص نے بغیر کسی ندامت کے، نہایت بے حسی سے کہا:
"سونا؟ کون سا سونا؟ وہ تو آپ بہت پہلے لے جا چکے ہیں! الٹا ہمارے کچھ اور پیسے آپ کی طرف رہتے ہیں، پہلے وہ ادا کریں۔"
یہ سنتے ہی دونوں بہن بھائی ہکابکا رہ گئے۔ 107 تولے سونا کوئی معمولی چیز نہیں تھی، وہ تو ان کی زندگی کا کل اثاثہ تھا۔ ہر طرف اندھیرا چھا گیا۔ انصاف کے لیے وہ فوراً تھانے پہنچے، مقدمات درج ہوئے اور عدالت کے دروازے کھٹکھٹائے گئے۔
آج صورتحال یہ ہے کہ وہ بہن بھائی عدالت کی ٹھنڈی راہداریوں اور کچہری کے بے رحم چکروں میں پس رہے ہیں، اپنی ہی رقم اور زیورات کی بھیlines مانگ رہے ہیں۔ اور دوسری طرف؟ وہ سود خور اپنے آرام دہ گھروں میں سوتے ہیں اور دکانوں پر بیٹھ کر کھلم کھلا شرافت کا نقاب اوڑھے اپنا دھندا چلا رہے ہیں۔