ن لیگ سادہ اکثریت رکھتی ہیں جبکہ آزاد امیدواران کا جھکاؤ بھی ن لیگ کی طرف ہے آئندہ چند دنوں میں ن لیگ اپنی اکثریت واضح کے کرے گی اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی
وفاقی وزیر امیر مقام
@AmirMuqamAM@pmln_org
@AzharKhan سر ہم عوام کے چوائس کی عزت کرتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے اس ملک کے لیے اپنی سیاست اور اقتدار کی قربانی اگر کسی نے دی ہے تو وہ مسلم لیگ نواز ہے
مسلم لیگ(ن) کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ عام آدمی کو نہ بین الاقوامی سیاست سے دلچسپی ہے، نہ پیچیدہ معاشی اصطلاحات سے، اور نہ ہی تشہیری مہمات سے۔ اس کے مسائل سادہ ہیں؛ مہنگائی، بجلی و گیس کے بل، روزگار، تعلیم، صحت اور امن و امان۔
حکومت آسمان سے تارے بھی توڑ لائے، مگر اگر یہ بنیادی مسائل حل نہ کئے تو عوامی پذیرائی حاصل نہی ہو گی۔
اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ بِالْعِلْمِ وَزَیِّـنِّیْ بِالْحِلْمِ وَاَکْرِمْنِیْ بِالتَّقْوٰی وَجَمِّلْنِیْ بِالْعَافِیَۃِ
اے اللہ, میری مدد کر علم دے کر اور مجھے آراستہ کر وقار دے کر اور مجھے بزرگی دے تقویٰ سے اور مجھے جمال دے امن و چین دے کر۔
۔ آمین یا رب العالمین
آواز ِ دروں —•—
گلگت بلتستان کے انتخابات میں لگ بھگ دس نشستیں جیت لینے کے باعث پیپلز پارٹی ایوان میں سب سے بڑی جماعت بن گىئ ھے
سنگل لارجسٹ پارٹی بن جانے کے باوجود PPP کی جانب سے مصدقہ نتائج نہ ملنے کا بیانیہ حیرت ناک ھے ، موجودہ نظام کے مخالف پی ٹی آئ کے بہت سے ووٹرز نے بھی PTI کو انتخابی میدان میں موجود نہ پا کر مسلم لیگ ن کی بجاۓ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا
میری ناقص راۓ میں PTI کا بطور ایک سیاسی جماعت الیکشن لڑنا انتخابی عمل کو زیادہ معتبر بنا سکتا تھا جسکا اظہار میں نے جنید اکبر صاحب اور اسد قیصر صاحب کو GB نہ جانے دینے پر برملا کر دیا تھا
مسلم لیگ ن کی ٹیم نے مختصر عرصے میں بہترین کام کیا لیکن پیپلز پارٹی کے لامحدود مالی وسائل کے مقابلے میں پارٹی فنڈر نہ ھونے کے باعث پیچھے رہ گئے
ھمارے سفید پوش امیدواروں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور تقریباً ھر حلقے میں متاثر کُن ووٹ حاصل کیے ، ان انتخابات نے GB میں مسلم لیگ کو ایک بار پھر مستحکم جماعت کے طور پر کھڑا کر دیا ھے ۔۔مجھے آٹھ روزہ دورے کے دوران کارکنان میں ایک نیا جذبہ اور جنون دیکھنے کو ملا ھے ، اسے زندہ رکھنا اور آگے بڑھانا مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی ذمہ داری ھے ۔۔۔
وسائل کی عدم دستیابی ، تاخیر سے کیے گئے فیصلے اور کمزور تنظیمی ڈھانچہ مسلم لیگی قیادت کیلئے لمحۂِ فکریہ ھے ۔۔
گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کا پہلا حق PPP کو حاصل ھے ،
اگر پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو میری راۓ کے مطابق مسلم لیگ ن کو حکومت سازی میں پیپلز پارٹی سے تعاون کرنا چاھئیے اور خود حکومت کا حصہ بننے کی بجاۓ اپوزیشن میں بیٹھنا چاھئیے اور آئینی پوزیشنز حاصل کرنے پر اکتفا کرنا چاھئیے ۔۔۔
گلگت بلتستان نہایت اھم ، حساس ، سٹرٹیجک ، قدرتی وسائل سے مالا مال مگر محرومیوں کا شکار خطہ ھے
اسکی پائیدار تعمیر و ترقی کیلئے گلگت بلتستان اسمبلی اتفاق راۓ اور وفاقی حکومت کی مشاورت سے میثاق ِ گلگت بلتستان تشکیل دے ،
کوئ حکومت GB کو پانچ برس میں نہیں بدل سکتی چنانچہ اگلے بیس برس کا لانگ ٹرم منصوبہ بنانے کیلئے حکومت اور اپوزیشن ملکر GB کی تعمیر و ترقی کے نئے چارٹر کے خدو خال تشکیل دیں ۔۔۔