“معرکۂ حق”
آج کی باوقار تقریب میں پیش کی گئی “معرکۂ حق: دی بیٹل آف ٹرتھ” کتاب تحقیق، شواہد اور جامع انداز کا حسین امتزاج ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات میزبان جبکہ آئی ایس پی آر کا اشتراک قابلِ تعریف ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی یومِ آزادیِ صحافت 3 مئی 2026 پر پیغام.
عالمی یومِ آزادیِ صحافت پر میں پاکستان اور دنیا بھر کے صحافی، کالم نویس، رپورٹرز، مدیران، براڈکاسٹنگ اورصحافت سے وابستہ تمام افراد کو انکی بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
صحافت سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی ایک باخبر اور با شعور معاشرے کی ضمانت ہے۔ مستند اور تعصب سے پاک غیر جانبدارانہ خبروں کی بروقت اشاعت و نشریات ہی اصل صحافت کی اساس ہے۔
پروپیگنڈہ، فیک نیوز، غیر مستند اور غیر تصدیق شدہ خبروں کی ترسیل کو اپنی پیشہ ورانہ اقدار کے تحت روکنا ہر صحافی کا فرض ہے۔ صحافی نہ صرف پیشہ ورانہ بلکہ سماجی اقدار کے امین ہیں۔
اس سال عالمی یومِ آزادیِ صحافت *“پرامن مستقبل کی تشکیل”* کے عنوان تحت منایا جارہا ہے۔ یہ موضوع دور حاضر کی ضروریات کی عکاسی کرتا ہے۔ صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی میں ایک باوقار، باحفاظت اور سازگار ماحول کے حقدار ہیں۔
عصر حاضر میں امن و امان کا ماحول محض سفارت کاری سے حاصل نہیں ہوتا بلکہ مستند معلومات، ذمہ دارانہ صحافت اور عوامی راۓ اسکی تشکیل میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہیں۔ بین الاقوامی تعلقات، ممالک کے مابین سفارتی,معاشی، معاشرتی باہمی تعلق کو مثبت، بامعنی اور موثر بنانے میں میڈیا تعمیری کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیشتر اوقات نقطہء نظر کی صحیح ترجمانی بہت سے پیچیدہ مسائل حل کر دیتی ہے۔ یہی ذمہ دارانہ صحافت کا طرہ امتیاز ہے۔
پاکستان پر امن ملک ہے اور اختلاف راۓ سے لے کر کشیدگی کے دیر پا حل تک مکالمے اور مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے۔ موجودہ حالات میں سفارتی میدان میں پاکستان، کشیدگی میں کمی، مکالمے کے فروغ اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ اس تناظر میں عالمی سطح پر میڈیا نے پاکستان کی تحسین کی ہے۔
سفارتی محاذ اور زمانہ امن کے علاوہ قومی میڈیا نے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کے دوران بھی ایک اہم ذمہ داری ادا کی۔ مربوط قومی ردعمل اور خودمختاری کے دفاع میں قومی یکجہتی اور پاکستان کے مؤقف کو وضاحت اور تحمل کے ساتھ پیش کیا۔ میڈیا نے عوام کو آگاہ رکھا اور غلط معلومات کا تدارک کیا۔
معرکہ حق کے لمحات مسلح افواج کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ مشترکہ قومی طاقت کا مظہر تھے جس میں ذمہ دار میڈیا بخوبی شامل تھا۔ اور تمام صحافی برادری کا کردار لائق تحسین تھا۔
آج ہم ان صحافیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی جرات ہمیں یاد دلاتی ہے کہ آزادی صحافت ایک بیش قدر اثاثہ ہے۔
میڈیا کا منظرنامہ بڑی تیزی سے جدت کو اپناتے ہوۓ تبدیل ہو رہا ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، ملکی و عالمی رائے عامہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں قومی تشحص اور نقطہء نظر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔
میڈیا اداروں کو ڈیجیٹل میدان میں جدت سے خود کو ہم آہنگ کرنے میں رفتاراور احساس ذمہ داری دونوں درکار ہیں۔ جعلی خبروں اور منظم گمراہ کن مہمات کا پھیلاؤ قومی ہم آہنگی اور عالمی ساکھ کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے۔
خبروں تک جلد رسائی اور ساکھ دونوں کو مقدم رکھنا ناگزیر ہے۔ میں تمام صحافی حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تصدیق، دیانت اور پیشہ ورانہ معیار کی اعلیٰ ترین اقدار کو برقرار رکھیں۔ تاکہ میڈیا کے برق رفتار ڈیجیٹل دور میں بھی مسابقت سچائی کی قیمت پر نہ ہو۔
میڈیا نہ صرف ہماری معاشرتی، سیاسی اور معاشی تنوع کی عکاسی کرتا ہے بلکہ قومی یکجہتی و استحکام کے فروغ کا باعث ہے۔ صحافت عوام کے سماجی، معاشی اور عوامی اہمیت کے امور کو اجاگر کرنے اور اہم عوامی آگاہی کے لیۓ مفید انداز میں کام کرتی ہے۔
آج اس موقع پر، میں اپنی حکومت کے اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ آزادیِ صحافت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اس کے فروغ اور سازگار ماحول کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاۓ جائیں گے۔
آئیے، مشترکہ تجدید عزم کریں کہ صحافتی آزادی کے تحفظ میں حکومت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ سازگار ماحول میں میڈیا سچائی کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھاتا رہے۔ اور مل کر ہم ایک مضبوط پاکستان کی تعمیر کے لیۓ محو عمل رہیں جو پر امن، پراعتماد اور عالمی سطح پر باوقار مقام رکھتا ہو۔
سہیل آفریدی اندرونی اور بیرونی تنقید سے سخت فرسٹریشن اور ڈپریشن کا شکار ہیں، زیرو پرفارمنس بھی ہر روز کا سننے والا طعنہ بن چکا، سُنا ہے دو بار استعفیٰ لکھ چکے اور ایک بار تو اسمبلی توڑنے تک بات پہنچ گئ تھی، لیکن کچھ صوبائ وزراء جو بہتی گنگا میں روز نہاتے ہیں نے بڑی مشکل سے روک لیا۔
سنیے دنیا بھر میں پاکستان آرمی اور فیلڈ مارشل کی عزت دنیا بھر کے لوگ پاکستان کی فوج کی بہادری کے معترف ہیں ۔
یہ عزت کوئی ملک اربوں روپیے کی لوبنگ فرمز ہائر کرکے بھی حاصل نہیں کر سکتا 👏👏👏
پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰
"پنجاب کی معاشی اڑان , ترقی کرے گا پاکستان"
♦: ملکی معیشت کیلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بڑا اقدام , پنجاب 10 لاکھ جانور ایک پورٹ کرے گا
♦: پنجاب کی ہر تحصیل میں سٹیٹ آف دی آرٹ ویٹرنری ہسپتال قائم کیا جائے گا
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی خلاء بازوں خرم داؤد اور محمد ذیشان علی سے ملاقات میں ان کے انسانی خلائی مشن کو پاکستان کیلئے تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی قوم کے فخر اور سائنسی ترقی کی نئی سمت کی علامت ہے۔ 🇵🇰
𝗣𝗿𝗶𝘃𝗮𝘁𝗶𝘀𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 𝗨𝗽𝗱𝗮𝘁𝗲
𝗣𝗖 𝗕𝗼𝗮𝗿𝗱 𝗔𝗱𝘃𝗮𝗻𝗰𝗲𝘀 𝗗𝗜𝗦𝗖𝗢𝘀' 𝗣𝗿𝗶𝘃𝗮𝘁𝗶𝘀𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻, 𝗔𝗽𝗽𝗿𝗼𝘃𝗲𝘀 𝗥𝗼𝗼𝘀𝗲𝘃𝗲𝗹𝘁 𝗛𝗼𝘁𝗲𝗹 𝗔𝗱𝘃𝗶𝘀𝗲𝗿
The Privatisation Commission (PC) Board, in its 250th meeting held today under the chairmanship of Mr. Muhammad Ali, Adviser to the Prime Minister on Privatisation, approved key recommendations for submission to the Cabinet Committee on Privatisation (CCoP) regarding the privatisation of the first batch of power distribution companies (DISCOs), namely Faisalabad Electric Supply Company (FESCO), Gujranwala Electric Power Company (GEPCO), and Islamabad Electric Supply Company (IESCO).
The Board approved the proposed transaction structure, pre-qualification criteria, and restructuring plans for each of the three DISCOs, thereby achieving a major milestone in the transaction process.
The recommendations of the PC Board will be submitted to the CCoP for consideration and approval at its forthcoming meeting. Following approval, Expressions of Interest (EOIs) will be invited from prospective investors.
The Board noted that the proposed framework is designed to attract credible private sector participation and unlock value in the power distribution sector.
The Board also reviewed the reforms proposed for the post-privatisation regime framework presented by the Privatisation Commission. The envisaged reforms aim to ensure commercial sustainability, regulatory predictability, and service quality in the power distribution sector.
In a separate agenda item, the Board approved the consortium led by Citibank as the top-ranked bidder for appointment as Financial Adviser for the privatisation of the Roosevelt Hotel, New York. The Board also constituted a negotiation committee to finalise the Financial Advisory Services Agreement (FASA) with the successful consortium.
The Board reaffirmed its commitment to advancing the government’s privatisation programme in a transparent, efficient, and results-oriented manner, with a focus on the timely execution of key transactions.
#Privatisation #Pakistan #EconomicReforms #PowerSector #InvestmentInPakistan #PublicSectorReform #EnergyReform #PPP
@Financegovpk@PrivComPakistan@PakPMO@GovtofPakistan@MoIB_Official
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار ،چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وفد کو الوداع کہا
ایرانی وفد میں مجلس شوریٰ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شامل تھے
#امن_کا_سفیر_پاکستان
US Vice President JD Vance commended Pakistan’s Prime Minister Shahbaz Sharif and Army Chief Field Marshal Syed Asim Munir for their exceptional hosting and mediation efforts during the US-Iran peace talks in Islamabad.
#امن_کا_سفیر_پاکستان
تاریخ گواہ ہے بھٹو کی اسلامی کانفرینس کے بعد پھر ایٹمی دھماکوں کے بعد آج تیسری مرتبہ یہ قوم اپنا عروج دیکھ رہی ہے زرا انٹرنیشنل میڈیا چیک کریں صرف اسلام آباد کی گونج سُنائ دے رہی ہے
اے خدا میرے وطن کو یہودیوں کے ایجنٹ اور سازشوں سے بچا کر رکھنا🤲🇵🇰❤️✌️
اللہ کی مدد شامل حامل ہوئی اور اس نے دس گنا بڑے دشمن کو گھر میں گھس کر مارا
پھر اللہ نے اسے حرمین شریفین کا محافظ بنایا
اور آج وہی حافظ عاصم منیر پوری دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں
بے شک اللہ جسے چاہتا ہے عزت سے نوازتا ہے
عاصم منیر زندہ باد
افواج پاکستان زندہ باد 🇵🇰♥️
وزیراعظم صاحب نے ایک اہم موقع پر پاکستان کے عالمی مقام اور بڑھتے ہوئے وقار کو سراہا۔ اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے، جو ملکی حالات اور ذمہ داریوں کی سنگینی کی عکاسی کرتے ہیں۔عوام کی دعاؤں اور کوششوں کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی امید پیدا ہوئی ہے اور پاکستان کا کردار نمایاں ہوا ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات میں"اسلام آباد مذاکرات"کے تحت امریکہ اور ایران کے درمیان امن عمل پرپیشرفت کا جائزہ لیا گیا پاکستان نے کشیدگی کے اس لمحے کو مذاکرات میں بدل کر ایک بڑی تباہی کاراستہ روکا، پوری دنیا پاکستان کے ان بیٹوں پر فخر کر رہی ہے 🇵🇰