اسلام آباد جیسا چھوٹے سائز کا شہرعملی طور پر ایک صوبہ ہی ہے۔ یہاں کے حالات دیکھ کر خود اندازہ لگا لیں چھوٹے صوبے بنانے سےگورننس کتنی بہتر ہوجائے گی۔
یہی اشرافیہ چھوٹے صوبوں میں بھی ایسی ہی گورننس کرے گی کیونکہ توجہ ان کی سوچ اور پڑھائے جانے والے سلیبس بدلنے کی بجائے جغرافیائی باؤنڈریز پر ہے تاکہ مزید اشرافیہ سرکاری پروٹوکول اور وسائل استعمال کر سکے۔
حکمرانی کرنے والے لوگوں کی ذہنیت بدلیں تب ہی کولیپسڈ سسٹم تبدیل ہو سکتا ہے۔ اس اشرافیہ کو دُنیا کا بہترین سسٹم دے دیں، کارکردگی ایسی ہی رہے گی۔
It’s not the gun but man behind the gun
@Sughrasadafdr فون آیامگر کال مجھ سے مس ہو گئی پھر اسی نمبر سے میسج آیا کہ آپ کا پارسل آ گیا ہے حالانکہ مجھے معلوم ہے کہ میں نے کوئی پارسل منگوایا ہی نہیں آج کل ڈیجیٹل فراڈ کرنے والے ہر روز نئی نئی شکلیں اختیار کر رہے ہیں، اس لیے ہر نامعلوم کال اور میسج سے محتاط رہیں
مطلب ان کو چھ مہینے کی ایکسٹرا تنخواہ مفت میں دے دی کیا ان کی کارکردگی سے قرضے اتر گئے یا خزانہ بہت بھر گیا کہ یوں بانٹنے لگ گے ہیں ؟
عجیب ڈرامہ ہے ججوں نے اپنی تنخواہیں بڑھا لیں وزیروں نے اپنی چھ سو فیصد بڑھا لی تھیں پھر ججوں نے عدالتی عملے کی تنخواہ بھی بڑھا دی
جب عام سرکاری ملزمان یا پینشنر کی بات آ جائے کہتے خزانہ میں پیسہ نہی ہے
سولر سسٹم لگانے کے باعث حکومت کی وصولی ہر روز کم تر ہوتی جا رہی ہے جبکہ حکومت نے ہر حال میں آئی پی پیز کو بغیر بجلی استعمال کیے ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔ پہلے یہ خرچ بھاری بلوں کی صورت میں نکالا گیا لیکن بات نہیں بنی۔
اس کا اب حل یہ نکالا جا رہا کہ بجلی چاہے عوام خود اپنی بنائے حکومت بل وصول کرے گی۔
بجائے حکومت آئی پی پیز سے بے رحم معاہدے کرنے والوں کو لٹکائے حکومت عوام کو مزید کچلنے لگی ہے۔
ہم اس نیپرا لائسنس کو فراڈ اور ڈکیتی قرار دیتے ہیں۔
ھم نے روز اول سے امریکی پشت پناھی میں اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور فلسطین سے آگے عرب دنیا اور ایران تک اس کے توسیع پسندانہ عزائم کی بھرپور اور غیر مبہم مخالفت کی ھے لیکن خلیجی ریاستوں بالخصوص سعودی عرب پر حملوں کے نتیجے میں ایران کے بارے میں پیدا ھونے والا توسیع پسندانہ عزائم کا تاثر بھی مسلم دنیا اور بالخصوص پاکستان کے لیے ناقابل قبول ھے اور ایران کو اس تاثر کو زائل کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے چاھئیں کیونکہ پاکستان کی نظر میں یہ حملے غیر ضروری کشیدگی بڑھانے اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا سبب بن رھے ھیں۔
سعودی عرب پر حالیہ حملے مسلم امہ کو آپس میں دست وگریبان کرنے کا امریکی و اسرائیلی منصوبہ ھے ھم بار بار اس کی نشاندھی کررھے ھیں کہ اسلامی ممالک کو آپس میں تحمل اور برداشت کے ساتھ اسرائیل کے خلاف یکجہتی کا مظاھرہ کرنا ھوگا اور اپنی آزادی وحریت اور خودممختاری کے اعلی ترین قومی اور ملی مقاصد کے حصول کے لیے ایک اسلامی بلاک کی تشکیل کی طرف جانا ھوگا جہاں اسلامئ دنیا سیاسی اقتصادی اور معاشی میدانوں میں ایک دوسرے کا سہارا بن سکے۔
ھم ان حملوں کو سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت کی سنگین خلاف ورزی سمجھتے ھوئے ان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کرتے ھوئے سعودی قیادت وحکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکرتے ھیں
بتایا جا رہا ہے کہ یہ اسرائیل میں تل ابیب کے ائرپورٹ پر حملہ ہے دنیا بھر میں اس منظر کو بہت غور سے دیکھا جا رہا ہے
آپ بھی اسے دل کھول کر شئیر کر سکتے تاکہ زیادہ لوگ اسے دیکھ سکیں
بے رحمی اور درندگی کی انتہا
تمام کوریڈور میں آگ اک ساتھ لگائی گئی
یہ کام انتہائی تربیت یافتہ مجرموں نے مہارت کے ساتھ کیا
جو دکاندار بچ نکلے ان کے بیان کے مطابق پہلے کوریڈور میں پاوڈر ڈالا گیا تھا جسے معمول کی صفائی کے غرض سے چونا سمجھا گیا مگر وہ آتشگیر مادہ تھا
لمحے بھر میں پلازہ کے ھر ھر حصے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا
ھر راہ گذر میں آگ کی دیوار تھی
ظالموں نے عورتوں بچوں اور مردوں کو نکلنے کا موقع بھی نہ دیا
اکثریت سوختہ جسم ڈی کمپوز ھوئے ھیں یعنی لاشوں کے اجزاء بکھر گئے ھیں جو اس بات کا واضح ثبوت ھے کہ کیمیکل کی آگ تھی
جس کی وجہ سے درجہ حرارت حدوں کو پار کر گیا
اسے عام آگ قطعاً قرار نہیں دیا جا سکتا
آگ کی اس شدت کی وجہ سے عمارت کے اسٹرکچر میں موجود لوھا تک نرم پڑ گیا جس کی وجہ سے عمارت کا بڑا حصہ منہدم ھوگیا
دو پہلو واضح نظر آرھے ھیں اتنی بڑی دھشتگردانہ کاروائی کے پیچھے
اول یہ سفاکی صرف دھشت کی فضاء قائم کرنے کے لئے کی گئی تاکہ شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل جائے اور ائندہ کوئی دکاندار بھتہ دینے میں مزاحمت نہ کرے
دوئم اس کا اک مقصد یہ بھی نظر آرھا ھے کہ اس عمارت کی جگہ پر قبضہ کرنے کے بعد کچھ عرصے میں یہاں نئی کثیر المنزلہ عمارت کھڑی کی جائے گی
یہ حادثہ قطعاً نہیں ھے یہ مجرمانہ فعل ھے اس میں بڑے شامل ھیں
پاکستان کی ریڑھ کی ھڈی کراچی شہر پر بار بار مافیاز شدید ضرب لگاتی ھیں جس کی وجہ سے لوگ اپنا روپیہ پیسہ لے کر تیزی سے بیرونی ممالک میں منتقل ھو رھے ھیں
اس کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک سے آنے والی سرمایہ کاری بھی رک گئی ھے
پورا ملک مافیاز کی گرفت میں آچکا ھے مگر کسی کو ھوش نہیں آرھا
پاکستان الیٹ کی جنت ہے ریاست سارے وسائل غریب کی جیب سے نچوڑ کر الیٹ کلاس کی جھولی میں ڈالے جاتے ہیں قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کلب کی رکنیت عام شہری کے لیے 75لاکھ ہے جبکہ اراکین اسمبلی اور افسر شاہی کے لیے چھ لاکھ روپے ہے اسلام آباد کلب کل 352 ایکڑ (تقریباً) رقبے پر محیط ہے الیٹ کی یہ عیاش گاہ اسلام آباد کی قیمتی ترین زمین کا سالانہ کرایہ صرف 77روپے فی ایکٹر ہے حکومت کو سالانہ پورے ستائیس ہزار روپے کرایہ ملتا ہے
تیرا پاکستان ہے نا میرا پاکستان ہے
یہ الیٹ کلاس کی عیاشیوں کے لئے پاکستان ہے