#اسلام_آباد| میں سپہ سالار پاک فوج جناب جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس اعلیٰ عسکری عہدے پر کامیابی عطا فرمائے اور اس کو آپ کے فرائض منصبی میں آپ کا معاون بنائے۔
سکتہ کے مریض کا آخری امتحان اس طرح کیا جاتا ہے کہ اس کی ناک کے پاس آئینہ رکھتے ہیں۔ اگر آئینہ پر کچھ دھندلاہٹ پیداہو تو سمجھتے ہیں کہ ابھی جان باقی ہے ، ورنہ اس کی زندگی کی آخری امید بھی منقطع ہو جاتی ہے۔ اسی طرح مسلمانوں کی کسی بستی کا تمھیں امتحان لینا ہو تو اسے رمضان کے مہینے میں دیکھو۔ اگر اس مہینے میں اس کے اندر کچھ تقویٰ ، کچھ خوف خداکچھ نیکی کے اُبھار کا جذبہ نظر آئے تو سمجھو ابھی زندہ ہے۔ اور اگر اس مہینے میں نیکی کا بازار سرد ہو ، فسق و فجور کے آثارنمایاں ہوں، اور اسلامی حس مُردہ نظر آئے ، تو انا للہ و انا الیه راجعون پڑھ لو ۔ اس کے بعد زندگی کا کوئی سانس مسلمان
کے لیے مقدر نہیں ہے ۔ (مولانا مودودی کتاب الصوم)
#Roza #ramdan2025 #maududi
پاکستان میں غربت کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہو چکی ہے، 10 کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ لیکن حکمران طبقہ عوام کے ٹیکس پر عیش و عشرت میں مصروف ہے۔ جب بات تنخواہوں کے اضافے کی ہو تو مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، اور پی ٹی آئی سب ایک صف میں کھڑے نظر آتے ہیں-
جماعت اسلامی پر یہودہ الزامات لگانے سے پہلے ایمل ولی اپنے گریبان میں جھانکیں ، ANP نے روس سے فنڈز لے کر پاکستان میں دھماکے کیے، یہ انکشاف ان کے پارٹی کے سابق رکن "جمعہ خان صوفی " کے کتاب فریب ناتمام " میں درج ہیں- عنایت اللہ خان امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخواہ شمالی۔
کوئی شک نہیں کہ عمران خان سیاسی قیدی ہیں اور انھیں رہا ہونا چاہیے۔ اگر سزا کی بنیاد جرم ہے تو یہ کیسا نظام عدل ہے جہاں ایک لیڈر جیل میں سزا کاٹ رہا ہے اور باقی لیڈرز وزارتوں کے قلمدان سنبھال رہے ہیں۔ اگر یہ انصاف ہورہا ہے تو این آر او سے استفادہ کرنے والے لیڈرز کو بھی ایوانوں میں نہیں جیلوں میں ہونا چاہیے۔