‼️ غیبی مدد ‼️
غیبی مدد نہ اسپین کے وقت آئی، نہ خلافت عثمانیہ کو بچانے کے لئے آئی، نہ اسرائیل کا قیام روکنے کے لئے آئی، نہ بابری مسجد کے وقت آئی، نہ عراق اور شام کے وقت آئی, نہ میانمار کے وقت آئی، نہ گجرات کے وقت آئی، نہ کشمیر کے لئے آئی۔
پھر بھی گھروں اور مسجدوں میں بیٹھ کر غیبی مدد کی صدا ؟؟؟؟؟
غیبی مدد جنگ بدر میں آئی۔ جب 1000 کے مقابلے میں 313 میدانِ جنگ میں اُترے۔
غیبی مدد جنگ خندق میں آئی جب الله سبحانہ وتعالیٰ کے محبوب ﷺ نے پّیٹ پر 2 پتھر باندھے اور خود خندق کھودی اور میدانِ جنگ میں اُترے۔
مسجدوں کے ممبروں پر بیٹھ کر بددعائیں کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟
طاغوت کے نظام پر راضی اور پھر غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟؟
الله سبحانہ وتعالیٰ کی زمین پر اللّٰه اور اُس کے محبوب ﷺ کے نظام کے نفاذ کی جدوجہد کرنے کے بجائے صرف نعت خوانی, محفلِ میلاد یا تسبیح کے دانوں کو دس لاکھ بیس لاکھ گھما کر غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟؟
آفاقی دین کو چند جزئیاتِ عبادت میں محصور و مقید کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟
مسلمانوں کو مجاہد کے بجائے مجاور بنا دینے کے بعد غیبی مدد کے منتظر ???
یعنی سب کچھ الله سبحانہ وتعالیٰ کے ذمہ لگا کر اور خود کنارہ کشی اختیار کر کے غیبی مدد کے منتظر ؟؟؟؟
اپنے حق کے لیے کھڑے ہونے سے ڈرتے اور کتراتے ہوئے آسمانوں سے فرشتوں کے نازل ہو کر مسلمانوں کی غیبی مدد کے منتظر؟
ایسی صورت میں غیبی مدد نہیں صرف عذاب ہی آتے ہیں جو ہم غدار اور بے ایمان حکمرانوں، کفار کی اجارہ داری، افلاس، زلزلے اور سیلاب، ذخیرہ اندو��ی، ناجائز منافع خوری، جھوٹ، کم تولنا، ملاوٹ کی شکل میں بھگت بھی رہے ہیں۔
*پہلے اپنے حق اور دینِ اسلام کے لیے کھڑے تو ہوں پھر دیکھیں الله سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے غیبی مدد آتی ہے کے نہیں۔*
گھونسلے میں بیٹھا پرندہ سب سے زیادہ حقدار ہے غیبی مدد کا لیکن اللہ نے اس کے ذمہ بھی کوشش لگائی ہم انسان ہو کر بھی کوشش کی بجائے معجزوں کے منتظر ہوتے ہیں
اللہ کے نبی سب سے زیادہ حقدار تھے کہ بنا کوشش کے تمام لڑائیاں جیت جاتے لیکن انہیں بھی میدان جنگ میں اترنے کا حکم ملا۔۔۔
اس لئے اہل پاکستان
ہوش کرو۔۔۔۔
Courtesy @FarhatNisa
اسکا مجھ پر ھمیشہ کے لئے حق اور میرے ح��ے کی ذمہ داریاں ختم نہ ھوں گی-
اسکے ساتھ تھا، ھوں اور رھتی دنیا تک رھوں گا- انشاء اللہ
آپ سب بھی شہزادے کو دیکھ لیں-
اللہ کریم ھے- اللہ رحیم ھے- اللہ بے نیاز ھے-
پاکستان زندہ باد- 🇵🇰
لوگ تاج محل کو محبت کی علامت قرار دیتے ھیں مگر یقین کریں کہ عثمانی دور میں مسجد نبوی ﷺ کی تعمیر تعمیرات کی دنیا میں محبت اور عقیدت کی معراج ھے
ذرا پڑھیے اور اپنے دلوں کو عشق نبی ﷺ سے منور کریں ۔
ترکوں نے جب مسجد نبوی کی تعمیر کاارادہ کیا تو انہوں نے اپنی وسیع عریض ریاست میں اعلان کیا کہ انھیں عمارت
سازی سے متعلق فنون کے ماہرین درکار ھیں، اعلان کرنے کی دیر تھی کہ ھر علم کے مانے ھوۓ لوگوں نے اپنی خدمات پیش کیں،
سلطان کے حکم سے استنبول کے باہر ایک شہر بسایا گیا جس میں اطراف عالم سے آنے والے ان ماہرین کو الگ الگ محلوں میں بسایا گیا اس کے بعد عقیدت اور حیرت کا ایسا باب شروع ھوا جس کی نظیر مشکل ھے خلیفۂ وقت جو دنیا کا سب سے بڑا فرمانروا تھا شہر میں آیا اور ھر شعبے کے ماہر کو تاکید کی کہ اپنے ذھین ترین بچے کو اپنا فن اس طرح سکھاۓ کہ اسے یکتا و بیمثال کر دے اس اثنا میں ترک حکومت اس بچے کو حافظ قرآن اور شہسوار بناۓ گی
دنیا کی تاریخ کا یہ عجیب و غریب منصوبہ کئی سال جاری رھا 25 سال بعد نوجوانوں کی ایسی جماعت تیار ہوئی جو نہ صرف اپنے شعبے میں یکتاۓ روزگار تھے بلکہ ہر شخص حافظ قرآن اور باعمل مسلمان بھی تھا یہ لگ بھگ 500 لوگ تھے اسی دوران ترکوں نے پتھروں کی نئی کانیں دریافت کیں، جنگلوں سے لکڑیاں کٹوایٔیں، تختے حاصل کئے گئے اور شیشے کا سامان بہم پہنچایا گیا،
یہ سارا سامان نبی کریم ﷺ کے شہر پہنچایا گیا تو ادب کا یہ عالم تھا کہ اسے رکھنے کے لیۓ مدینہ سے دور ایک بستی بسائی گیٔ تا کہ شور سے مدی��ہ کا ماحول خراب نہ ھو،
نبی ﷺ کے ادب کی وجہ سے اگر کی پتھر میں ترمیم کی ضرورت پڑتی تو اسے واپس اسی بستی بھیجا جاتا ماھرین کو حکم تھا کہ ھر شخص کام کے دوران با وضو رھے اور درود شریف اور تلاوت قرآن میں مشغول رھے ھجرہ مبارک کی جالیوں کو کپڑے سے لپیٹ دیا گیا کہ گرد غبار اندر روضہ پاک میں نہ جاۓ ستون لگاۓ گئے کہ ریاض الجنت اور روضہ پاک پر مٹی نہ گرے یہ کام پندرہ سال تک چلتا رھا اور تاریخ عالم گواہ ھے ایسی محبت ایسی عقیدت سے کوئی تعمیر نہ کبھی پہلے ہوئی اور نہ کبھی بعد میں ھو گی ۔💞
منقول
بھائیوں اور بہنوں !
رزق میں اضافہ اور
معاشی مسائل سے قرضوں سے نکلنے رزق کی تنگی دور کرنے معیشت وسیع کرنے اور زندگی کے تمام مسائل سے باہر نکلنے کیلئے قرآن میں اللّٰہ نے کیا دعا سکھائ ہے
جس کا تزکرہ سورت نُوح میں ہے ؟
وہ دعا استغفار کرنا ہے !
صرف پڑھنا ہی نہیں دل سے پڑھنا اور اپنے کئیے پہ نادم ہوکر استغفار کرنا ہے !
استغفراللّٰہ الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم و اتوب الیہ
میرے خیال میں ہماری پوری پاکستانی قوم کو انفرادی اور اجتماعی استغفار کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی میں ہمارے انفرادی و اجتماعی معاشی و دیگر مسائل کا حل پنہاں ہے۔
معیشت ہماری تباہ اور حکومتی نظام مسائل کا شکار دنیا میں ہماری کوئ عزت نہیں آپس میں ایک دوسرے سے دشمنی کی حد تک اختلاف ہے اور دشمن کی بجائے ایک دوسرے سے بر سرپیکار ہیں۔ عوام پریشان ہے ظلم ہے انصاف نہیں معیشت تنگ ہے مہنگائی ہے قرضے بڑھ رہے ہیں اور ہم بچوں کے جنازے اُٹھا رہے ہیں۔
نہ کسی کی عزت محفوظ ہے نہ جان اور نہ ہی مال !
سب سے پہلے تو ہم بحیثیت قوم اللّٰہ کے باغی ہیں۔ ہم نے اللّٰہ سے کہا کہ یا اللّٰہ ہمیں ملک دے لا الٰہ الا اللّٰہ کے نام پہ اس نے دے دیا۔
پاکستان ک�� مطلب کیا ؟
لا الٰہ الا اللّٰہ 🇵🇰
لیکن 75سال ہو گئے ہم نے
لا الٰہ الا اللّٰہ کے نام پہ ملک تو لے لیا لیکن اس میں
لا الٰہ الا اللّٰہ کا نظام نافذ نہ کر سکے۔ اللّٰہ کو مانتے تو ہیں لیکن اللّٰہ کی نہیں مانتے !
نہ قرآن پہ چلایا اور نہ قرآن پہ فیصلے کئیے !
سود رائج کیا سود کو فروغ دیا اور سودی نظام پہ معیشت چلائی جو اللّٰہ کے اور اس کے ��سول کریم خاتم النبیّین حضرت محمد مصطفی ﷺ کے احکام کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور اللّٰہ رسول سے کھلی جنگ ہے۔
قائداعظم نے بھی اپنی سٹیٹ بینک کو 1948 میں کی گئی تقریر میں اسلامی نظام معیشت اپنانے اور مغربی نظام معیشت سے انکار اور مغربی نظام معیشت کی تباہ کاریوں کی بات کی تھی۔
بحرحال اللّٰہ کی طرف رجوع کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو استغفار کی ضرورت ہے۔ 75 سال سے اپنے کئیے پہ پوری قوم کو نادم ہو کر اپنے رب سے معافی مانگنے کی ضرورت ہے بار بار ضرورت ہے ہر بار ضرورت ہے۔
استغفراللّٰہ الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم و اتوب الیہ
اللّٰہ ہمیں راستہ دے گا یہ قوم آگے بڑھے گی ملک ترقی کرے گا خوشیاں آئیں گیں قرضے ختم ہونگے معیشت مضبوط ہوگی ملکی دفاع مضبوط ہوگا آپس کی دشمنیاں دوستیوں میں بدلے گی۔ پاکستان کی دنیا کی عظیم ترین طاقت بنے گا دنیا ہمارا لوہا مانے گی اور پاکستانی قوم دنیا کی عظیم ترین قوم بنے گی۔
انشاءاللّٰہ
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
Two Palestinian females have been detained by the lsraeli occupation forces for trying to defend a little child against a group of lsraeli colonial settlers who were trying to assault him.
Two Palestinian females have been detained by the lsraeli occupation forces for trying to defend a little child against a group of lsraeli colonial settlers who were trying to assault him.
جیلوں میں ہماری خواتین کے ساتھ جس طرح کا سلوک روا رکھا جارہا ہے وہ ہولناک ہے۔ جس پاکستان میں میں پَلا بڑھا ہوں یا کسی بھی مہذب معاشرے میں (ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کے ساتھ ایسے بہیمانہ سلوک کا) تصوّر تک ممکن نہ تھا۔
عالیہ حمزہ کی بیٹی کی جانب سے بھجوائے گئے پیغام سے وہ کرب و اذیّت جھلکتی ہے جس سے ان کے اہلِ خانہ گزر رہے ہیں۔
عمران ریاض کے معاملے میں ریکارڈ پر لانے کے لئے بار بار خیریت سے آگاہ کر چکا ھوں اور انشاء اللہ ارباب اختیار کی طرف سے بھی اس معاملے پر مکمل اتفاق ھے-
معمالہ حل کرنے کے لئے ھر روز تفصیلات سے آگاہی عمران ریاض کے کیس و بازیابی کے لئے موزوں نہیں اسلئے چہ مگوئیوں سے گریز کیا جائے-
جعل ساز ھر روز چند ویوز کے لئے کسی کی زندگی و موت جیسے معاملات سے متعلقہ اپنی ڈھیلی زبان کو برائے مہربانی ھلکا مت چھوڑیں-
کردار کا ھلکا ھوتا تو عمران ریاض بہت جلد بازیاب ھو جاتا- مظبوط کردار کی وجہ سے بازیابی کو بھی انتہائی معاملہ فہمی سے حل کی طرف لے جانا میں ھی عقل و دانش ھے-
میرا دوست بھی ھے اور وکیل بھی ھوں اسکا- دکھ تکلیف سب کا مشترکہ ھے، لیکن یقین سے کہتا ھوں مجھ سے زیادہ صرف اسکے گھر والوں کو تکلیف و غم ھے- اسکی زندگی و مستقبل دونوں انتہائی اھم ھیں- کسی ایک پر کسی بھی وجہ سے کمپرومائز نہیں ھو سکتا-
وقت نے سب سچ سامنے لانے ھیں- اللہ پر بھروسہ ھے کہ بازیابی راستے میں ھے- اسکے لیے آواز اٹھاتے رھیں-