نالے دل کھول کے دو چار کروں یا نہ کروں
یہ بھی اے چرخِ ستمگار! کروں یا نہ کروں
لطف جب ہو کہ کروں غیر کو بھی میں بدنام
کہیے کیا حکم ہے سرکار! کروں یا نہ کروں
#_𝑪𝒉𝒐𝒖𝒅𝒉𝒓𝒚_𝑺𝒉𝒂𝒏𝒘𝒆𝒓
#اردو_زبان htt#اردو_زبان
بہت خوب میری پسندیدہ غزلوں میں سے ایک
کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا ترا
کچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا
ہم بھی وہیں موجود تھے ہم سے بھی سب پوچھا کیے
ہم ہنس دئیے ہم چپ رہے منظور تھا پردہ ترا
اس شہر میں کس سے ملیں ہم سے تو چھوٹیں محفلیں
ہر شخص تیرا نام لے ہر شخص دیوانا ترا
کوچے کو تیرے چھوڑ کر جوگی ہی بن جائیں مگر
جنگل ترے پربت ترے بستی تری صحرا ترا
ہم اور رسم بندگی آشفتگی افتادگی
احسان ہے کیا کیا ترا اے حسن بے پروا ترا
دو اشک جانے کس لیے پلکوں پہ آ کر ٹک گئے
الطاف کی بارش تری اکرام کا دریا ترا
اے بے دریغ و بے اماں ہم نے کبھی کی ہے فغاں
ہم کو تری وحشت سہی ہم کو سہی سودا ترا
ہم پر یہ سختی کی نظر ہم ہیں فقیر رہ گزر
رستہ کبھی روکا ترا دامن کبھی تھاما ترا
ہاں ہاں تری صورت حسیں لیکن تو ایسا بھی نہیں
اک شخص کے اشعار سے شہرہ ہوا کیا کیا ترا
بے درد سننی ہو تو چل کہتا ہے کیا اچھی غزل
عاشق ترا رسوا ترا شاعر ترا انشاؔ ترا
ابنِ انشاء
بات پُھولوں کی سُنا کرتے تھے
ہم کبھی شعر کہا کرتےتھے
مشعلیں لے کے تُمہارے غم کی
ہم اندھیروں میں چلا کرتے تھے
بکھری بکھری ہُوئی زُلفوں والے
قافلے روک لیا کرتے تھے
آج گُلشن میں شگوفے ساغرؔ
شکوۂ بادِ صبا کرتےتھے
#اردو_زبان#________𝑪𝒉𝒐𝒖𝒅𝒉𝒓𝒚_𝑺𝒉𝒂𝒏𝒘𝒆𝒓
🔴 متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ عہدیدار ریم الہاشمی نے ایران کے بارے میں کہا:
• “جغرافیہ غالب آتا ہے… ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ رہنا ہی ہوگا۔”
• “کسی کو بھی آبنائے ہرمز پر کنٹرول نہیں کرنا چاہیے۔”
28 فروری متحدہ عرب امارات کی تاریخ کا ایک فیصلہ کن دن تھا۔
پہلی بار متحدہ عرب امارات کو خلیج کے پار سے میزائلوں اور ڈرونز کی یلغار کا سامنا کرنا پڑا، ایک ایسے ملک (ایران) کی جانب سے جس کے ساتھ تعاون کی امید رکھی جاتی تھی۔
صرف پہلے دن 137 میزائل داغے گئے۔ 40 دنوں میں 2,800 سے زائد میزائل اور ڈرون حملوں میں استعمال ہوئے۔
امن، شراکت داری اور سلامتی پر قائم ملک کیلئے یہ ایک تاریخی آزمائش تھی۔ مگر 200 قومیتوں پر مشتمل اس کے عوام ثابت قدم رہے اور متحد ہو کر سامنے آئے۔
ریم الہاشمی، وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون، متحدہ عرب امارات