حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لئے رسول اللہ (ﷺ) کی ذات میں ایک بہترین نمونہ ہے، ہر اُس شخص کے لئے جو اللہ سے اور یومِ آخرت سے اُمید رکھتا ہو،اور کثرت سے اللہ کا ذِکر کرتا ہو۔
(سورۃ الاحزاب،۲۱)
ملیشیا کا پاسپورٹ دنیا میں دوسرے نمبر پہ تگڑا پاسپورٹ بن گیا ہے 175 ممالک میں ویزہ فری اینٹری!
وہ مسلمان ضرور ہیں لیکن خود کو اللّہ کا معجزہ اور نور نہیں کہتے!
دن میں ایک انجان نمبر سے کال آئی، اٹینڈ کرنے پر پتا چلا کہ کوئی فرحان بھائی ہیں جو سٹیٹ بینک آف پاکستان سے کال کر رہے ہیں۔
کہنے لگے۔۔ "سر آپ کا ATM کارڈ ایکسپائر ہونے والا ہے، آپ نے نیو کارڈ کیلئے اپلائی نہیں کیا تو ہم آپ کا کارڈ بلاک کر رہے ہیں"..
میں نے منت کرتے ہوئے کہا۔۔"ویرے، ایسا نہیں کرنا، میں تو آج ہی لاھور سے کراچی پہنچا ہوں، کارڈ بند ہو گیا تو میں کیش نہیں نکلوا سکوں گا، بڑی مشکل ہو جائے گی"..
کہنے لگا۔۔ "اچھا، ایسی بات ہے تو میں ابھی ری نیو کر دیتا ہوں، آپ فیس جمع کروا دیں"..
میں نے کہا۔۔"لالے، اس وقت کہاں فیس جمع کروانے جاؤں، میں تو یہاں شادی کیلئے آیا تھا۔۔ فیس بک پر ایک خاتون کے ساتھ اچھی انڈرسٹینڈنگ ہو گئی تھی تو ہم نے شادی کا پروگرام بنا لیا، اسی سلسلے میں آیا ہوا ہوں، آپ کوئی آسان طریقہ بتا دیں"..
بولا۔۔ "اچھا، آپ ایسا کریں، مجھے اپنے اے ٹی ایم کا پن کوڈ بتائیں، میں کچھ کرتا ہوں"..
میں نے خوش ہوتے ہوئے کہا۔۔"بہت شکریہ یار، اگر میرا یہ مسئلہ حل ہو جائے تو میرے لئے بہت آسانی ہو جائے گی، شام کو میں نے ماریہ سے ملنے بھی جانا ہے"..۔
کہنے لگا۔۔"کون ماریہ"؟
میں نے بتایا کہ وہی خاتون، جس سے شادی کیلئے کراچی آیا ہوں، اسی کا نام ماریہ ہے، کہتی ہے کہ اس کا ایک بھائی سٹیٹ بنک میں لگا ہوا ہے۔۔
کہنے لگا۔۔۔"سر، آپ پن کوڈ بتا رہے تھے"..
میں نے کہا۔۔"ہاں ہاں، لکھو۔۔ 87775690321
مجھے بیچ میں ٹوکتے ہوئے بولا.." سر پن کوڈ تو چار ہندسوں کا ہوتا ہے، آپ نے اتنے سارے نمبر بتا دیئے"۔۔
میں شرمندہ سا ہو گیا، اور کہا۔۔۔"یار میں بھی کملا ہو گیا ہوں، پن کوڈ کی بجائے اے ٹی ایم کارڈ کا نمبر بتانے لگا تھا۔۔ وہ چچا غالب نے ٹھیک ہی تو کہا تھا۔۔ عشق نے نکما کر دیا غالب"..
دوبارہ سے ٹوکتے ہوئے بولا"..سر وہ پن کوڈ بتائیں، مجھے اور بھی بہت سارے کام ہیں".. میں نے کہا۔۔" یار اگر آپ کہو تو جاز کیش نہ کر دوں"..
کہنے لگا۔۔" یہ تو سب سے بیسٹ ہے"..
میں نے کہا، مجھے نمبر بتاؤ، میں ابھی پیسے بھیجتا ہوں"...
اس نے نمبر بتایا تو میں نے کہا۔۔ "ابھی سینڈ کرتا ہوں، آپ لائن پر رہنا"..
پھر میں نے پوچھا۔۔"دیکھو ذرا، میسج آیا ہے؟"
بولا۔۔"نہیں آیا میسج"...
میں نے کہا۔۔"یہ کیسے ہو سکتا ہے، کوئی میسج تو آیا ہو گا"..
بولا۔۔" ہاں سر،جیتو پاکستان والوں کی طرف سے میسج آیا ہے، آپ کا میسج نہیں آیا کیش والا"..
میں نے کہا۔۔"لالے، جیتو پاکستان والا میسج میں نے ہی بھیجا ہے، آپ کو گاڑی بہت بہت مبارک ہو، بس میرا اے ٹی ایم بلاک مت کرنا"..
کہنے لگا۔۔"کیا مطلب سر؟"
میں نے کہا۔۔"ویرے، میں بھی یہی کام کرتا ہوں جو تم اتوار کے دن سٹیٹ بینک میں بیٹھ کر کر رہے ہو.."😉
ایک لمحے کو دوسری طرف خاموشی چھا گئی، پھر ایک دم سے گالیوں کی بوچھاڑ آئی۔۔
میں نے ہنستے ہوئے کہا۔۔"شام کو ملاقات ہوتی ہے سالا جی"..
گالیوں کی سپیڈ مذید بڑھ گئی تو میں نے بھی کال کاٹ دی۔۔ فراڈیے بھائی، کچھ نیا لاؤ۔۔ یہ پرانا ہو گیا ہے۔۔😄
(عین حیدر)
یہ ایک ایٹمی ملک کے وزیراعظم کا خطاب ہے ۔ جسے سن کر کیا سر شرم سے جھک گیا ہے ۔
“اگر ہم نے اپنے دہشت گردوں کو قابو نہ کیا ہوتا تو وہ نیویارک یا لندن کی سڑکوں پر دندناتے پھر رہے ہوتے۔”
اپنے ہی ملک کو دنیا کے سامنے مجرم بنا کر پیش کرنے والے لوگ اپنے جرائم اور غلامانہ ذہنیت کی وجہ سے کسی کے سامنے سر اٹھانے کے قابل نہیں رہتے ۔اسکے اندر کا اردلی ہر جگہ کسی گھٹیا کردار کی طرح اپنے ہی ملک کی خودمختاری اور وقار کو رسوا کرتا ہے۔
جو قومیں اپنی عزت خود نہیں کرتیں، دنیا بھی ان کی عزت نہیں کرتی۔
شہزاد اقبال - لگ رہا تھا معاملات اچھے ہوگئے ہیں دونوں طرف مگر یکدم PTi لیڈرشپ ورکرز کی پکڑ دھکڑ کیوں شروع ہوگئی ہے
حامد میر - بڑی سنجیدہ کوشش ہوئی مگر ایک ہی شخص ہے جو کہتا ہے میں نے نوازشریف نہیں بننا 🤣🤣🤣
اب پراکسیز کہیں گی میر غلط کہہ رہابھئی جب خان باہر آئے خود پوچھ لینا
عمران ریاض کے مطابق مریم نواز کی بیٹی کو ایک ہار جدہ سے شاہی خاندان کی طرف سے "گفٹ" آیا تھا۔
ذرا دیکھتے جائیں کہ جرائم کی دنیا سے شریف خاندان کے روابط کتنے گہرے ہیں کہ انہيں اربوں روپے کے ہار "گفٹ" میں ملتے ہیں۔
سعودی حکمران شریف خاندان سے کیا چاہتے ہیں؟
دنیا کی سپر پاور امریکا میں کسی ریاست کے گورنر کے پاس مریم نواز جیسا کوئی جہاز نہیں ہے۔ ہاں ایسے جہاز صرف نائجیریا کے صوبائی حکمرانوں کے پاس ہیں کیونکہ نائجیریا کرپشن میں نمبر ون ہے۔
محمد مالک اینڈ کمپنی کی ARY پر رپورٹ
مالک نے بھی مالکوں کے لئے پروگرام کیا لیکن own goal کر گیا۔ فرمایا نائجیریا میں مریم نواز جیسے عیاش حکمران ہیں کیونکہ وہ کرپشن میں نمبر ون ہے۔ کیا سمجھ آئی؟
محمد مالک نے مریم بی بی کا ایک اور جھوٹ پکڑ لیا۔
مریم نواز کہہ رہی تھیں کہ باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے پاس بھی ایسے ہی جہاز ہیں۔
نمبر ایک: خیبر پختونخوا حکومت کے پاس کوئی جہاز نہیں، دو ہیلی کاپٹر تھے، جن میں سے ایک حادثے کا شکار ہو چکا ہے اور ایک باقی ہے۔
نمبر دو: بلوچستان کے پاس جو جہاز ہے وہ 2006 ماڈل کا ہے، یہاں تک کہ اس کی سیٹ بیلٹس بھی خراب ہونے کی بات کی گئی ہے۔
نمبر تین: سندھ کے پاس بھی انتہائی پرانا جہاز ہے، جو مریم نواز کے زیرِ استعمال نئے جہاز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
اب عوام کو یہ بھی بتا دیں کہ باقی صوبوں کے پاس مریم نواز کے 12 ارب روپے کے نئے جہاز جیسا کون سا جہاز موجود ہے؟
مصطفی کمال کہتا ہے کہ:
“یہ ایک سرکاری ہسپتال ہے۔ اس میں آگ بجھانے کی سہولت جدید ہسپتالوں جیسی نہیں”
جس ۹ کروڑ کی سرکاری گاڑی میں گھومتے ہیں وہ “جدید”۔
منسٹرز آنکلیو میں جس پچاس کروڑ کے سرکاری گھر میں رہتے ہیں وہ “جدید”۔
سرکاری آفس میں جو کمپیوٹرز استعمال کرتے ہیں وہ “جدید”۔
سرکاری خرچوں پر جن ہوائ جہازوں پر جاتے ہیں وہ “جدید”
اور
جس کیمرے کے سامنے کھڑے ہوکر یہ بیان دیا ہے وہ بھی “جدید”۔ فقط غریب کے لئیے ہر چیز “قدیم”۔
ایک ماں نے جب نرسری میں آگ کے شعلے بھڑکتے دیکھے تو اپنی جان کی پروا کیے بغیر آگ میں کود گئیں۔
اپنے بچے کو بچانے کے لیے انہوں نے دہکتے ہوئے لوہے کے دروازے کو اپنے ہاتھوں سے کھولا، یہاں تک کہ ان کے ہاتھ بری طرح جھلس گئے!مطیع اللہ جان۔
پاکستان غریب نہیں ہے نہ یہ قدرت کی طرف سے ہے۔
ورنہ یہ آگ پارلیمنٹ، سینٹ، جی ایچ کیو، سپریم کورٹ میں کیوں نہیں لگتی، خدانخواستہ جاتی امرا، بلاول ہاوس میں کیوں نہیں لگتی اس لیے کہ وہاں انتظامات ہیں، گولف کورس، ان کے ریسٹ ہاوسز، دفاتر میں نہیں لگتی صرف غریب کے بچے جلتے ہیں کیونکہ یہ بے شرم اور بدکردار ننگے ہیں
مبشر زیدی جیسا شخص بھی یہ بات مان رہا ہے تو سوچو ان دو دنوں میں کیا کیا ہوا ہو گا۔۔!!
ایک تنہا شخص 78 سالہ نظام کے سامنے ایسے کھڑا ہوا کہ اصلی مخالف بھی اسکی تعریف کئیے بنا نہیں رہ سکے ۔