@iqrarulhassan جو آواز ظلم، ناانصافی اور بےحسی کے خلاف اٹھے، اس کا ساتھ دینا چاہیے۔ عوام کو ایسا نظام چاہیے جہاں طاقتور اور کمزور دونوں کے لیے انصاف برابر ہو۔ آپ نے ایک اہم حقیقت کی طرف توجہ دلائی ہے۔ ✊🇵🇰
پاکستان صرف جاگیرداروں اور سرداروں کی جاگیر نہیں یہ ہم سب کا وطن ہے
سیاست صرف MPA MNA یا وزیراعظم کے بچوں کا حق نہیں
مڈل کلاس نوجوانوں کو بھی آگے بڑھنے اور قیادت کا پورا حق ہے
عوام راج تحریک نوجوانوں اور عام عوام کی آواز بن جدوجہد کر رہی ہے
#عوام_کی_آواز_عوام_راج@iqrarulhassan
گزشتہ شب اقرار بھائی کے ساتھ X Space پر بہترین گفتگو رہی۔ عوام راج تحریک پاکستان کا پیغام واضح ہے: عوام کا راج، انصاف اور حقیقی ترقی
جن دوستوں نے سپیس جوائن کیا ان کا شکریہ۔ تبدیلی ہم سب کی مشترکہ کوشش سے ہی ممکن ہے۔ 🙌🇵🇰
#AwamRajTehreek#TwitterSpace#Pakistan@iqrarulhassan
@RiazFighter@iqrarulhassan ان شاء اللہ عوام راج تحریک میں ہم سب ایک مقصد، ایک سوچ اور ایک جدوجہد کے ساتھ متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔ ہماری طاقت ہمارا اتحاد ہے، اور ہم سب مل کر عوام کی آواز کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ 🇵🇰✊
@RiazFighter@iqrarulhassan بہت بہت مبارک جناب!! اللہ پاک آپ کے زریعے اس تحریک کو مزید استحکام کرے اور ضلع چار سدہ سے بھی کوئی مڈل کلاس ہمارے ملک پر حکمرانی کرے اقر اپنی عوام کا بھلا سوچے! آمین!
#عوام_کی_آواز_عوام_راج
سوات ضلعی کابینہ کا پہلا اجلاس اور حلف برداری
آج بروز اتوار، 23 اگست 2026ء، کنجو ٹاؤن شپ، سوات میں میری رہائش گاہ پر عوام راج تحریک سوات کی ضلعی کابینہ کا پہلا اجلاس اور حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔
ضلعی صدر نے کابینہ کے تمام اراکین سے حلف لیا، جس میں عوام راج تحریک کے ساتھ وفاداری، عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کا عہد کیا گیا۔
تمام کابینہ اراکین نے اجلاس میں بھرپور شرکت کی اور اہم فیصلے کیے۔ اس بات پر خصوصی توجہ دی گئی کہ عوام راج تحریک کا پیغام ضلعی سطح سے تحصیل اور گاؤں کی سطح تک مؤثر انداز میں پہنچایا جائے۔
اجلاس میں سوات میں باقاعدہ ضلعی کابینہ دفتر کے قیام اور اس کے انتظامی اخراجات کے لیے ہر ماہ مخصوص رقم باہمی تعاون سے جمع کرنے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ان شاء اللہ، سوات کابینہ اپنی تنظیم، نظم و ضبط، میرٹ اور عوامی خدمت کے ذریعے پاکستان کے دیگر اضلاع کے لیے ایک مثالی کابینہ ثابت ہوگی۔
میں سوات کی پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی کامیابی، اتحاد اور عوامی خدمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
عوام راج تحریک پائندہ باد 🇵🇰 #عوام_کی_آواز_عوام_راج @iqrarulhassan@NASIR001AFRIDI@BilalAmin_Bajwa
ہم کامران اصغر کو انفارمیشن سیکرٹری، عوام راج تحریک ضلع چارسدہ مقرر ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
آئیں، سب کو ایک ساتھ جوڑ کر عوام راج تحریک کو مزید مضبوط بنائیں🇵🇰✊
#عوام_کی_آواز_عوام_راج@iqrarulhassan
اتوار کی رات 9:00 بجے ایکس (ٹوئٹر) پر "عوام راج" کے تمام قائدین موجود ہوں گے۔ اس اسپیس میں ہر ممبر ہر فرد سے بات کرے گا اور ان کے سوالات کے بہترین جوابات دیے جائیں گے، ان شاء اللہ
@iqrarulhassan@BilalAmin_Bajwa
@iqrarulhassan وقت سب سے بڑا منصف ہے۔ اصل مسئلہ شخصیات نہیں، نظام ہے۔ جب تک سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت نہیں ہوگی، ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی۔ فوجی آمریت کا مقابلہ سیاسی آمریت سے نہیں، عوامی جمہوریت سے ہی ممکن ہے۔
اختلاف کا مطلب یہ تو نہی کہ اپ کا سیاسی مخالف ہر جگہ غلط ہو گا۔۔۔ اس لیے اگر اپ @alimdar82 اور @AIOfficePunjab کا کام دیکھیں تو اپ خود تعریف کریں گے۔ باقی ویڈیو سن لیں۔
#عوام_کی_آواز_عوام_راج
ہم بیانیہ نہیں بدلتے، ہم سوچ سمجھ کر بیان جاری کرتے ہیں۔
عوام راج نے اوریا مقبول جان کے بارے میں جو مؤقف ہمیشہ رکھا، آج بھی وہی ہے۔ اقرار بھائی کی آج کی ٹویٹ اور یہ پرانی ویڈیو ایک ہی بیانیے کا تسلسل ہیں۔
فرق صرف وقت کا ہے۔
#عوام_کی_آواز_عوام_راج
@iqrarulhassan ہم کسی شخصیت کے ہر حکم کو نظریہ سمجھ لیتے ہیں اور اس کے لیے اپنی جان تک وارنے کو تیار ہو جاتے ہیں مگر اپنے اصل مقصد کو بھول جاتے ہیں اگر ہمیں واقعی پاکستان کا نظام بدلنا اور درست کرنا ہے تو شخصیات نہیں، نظریے اور عوامی طاقت کو مرکز بنانا ہوگا
#عوام_کی_آواز_عوام_راج
@iqrarulhassan "اب بس! شخصیت پرستی ختم۔
"سیاست وراثت نہیں۔ غریب کا بچہ بھی PM بنے گا۔ ورکر کی ملکیت والی پارٹی ہی عوام کی حکومت لائے گی"چارسدہ سٹی سے اعلان: اب فیصلہ عوام کرے گی تماشا ختم۔ راج شروع۔ عوام کا راج آ کر رہے گا!
..#عوام_کی_آواز_عوام_راج
تمام سیاسی جماعتوں، تحریکوں اور تنظیموں کے نام دعوت!
23 اگست، رات 9 بجے
’’عوام کی آواز، عوام راج‘‘ X Space میں شامل ہوں۔
آئیں، بات کریں، سوال کریں، اختلاف کریں اور اپنی تجاویز دیں۔
سب کو برابر موقع، ہر آواز کو احترام۔
#عوام_کی_آواز_عوام_راج@iqrarulhassan
عجیب بیوقوف بنایا ہوا ہے پاکستانی عوام کو۔ کبھی ہمارا مسئلہ بھٹو بنا دیتے ہیں، کبھی نواز شریف، کبھی اسٹیبلشمنٹ اور کبھی عمران خان۔
بھائی! یہ سب اشرافیہ ہیں، ہم عام آدمی ہیں۔ ہمارا اصل مسئلہ ہمارے مسائل ہیں۔ گلی محلوں، صحت، تعلیم، ہسپتال، سڑکوں، نالیوں اور روزگار کے مسائل۔
ووٹ ہم سے لیتے ہو، ایوانوں میں تم پہنچتے ہو اور پھر جمہوریت جمہوریت کھیلتے رہتے ہو۔ ہمارے مسائل پر کون بات کرے گا؟
اسی لیے عوام راج کی بنیاد رکھی ہے، اب اپنے مسائل پر ہم خود بات کریں گے اور ایوانوں میں آ کر عوام کی آواز بنیں گے۔
#عوام_کی_آواز_عوام_راج