سیون سٹارز ٹیم کی جانب سے عباس خان کو دلی سالگرہ مبارک! 🎂✨
اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کو خوشیوں، کامیابیوں، صحت اور سکون سے بھر دے۔ آپ کے آنے والے سال زندگی میں نئی امیدیں، نئی منزلیں اور بے شمار مسرتیں لے کر آئیں۔
دعا ہے کہ آپ ہمیشہ مسکراتے رہیں، اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں محبتیں بانٹتے رہیں اور زندگی کے ہر میدان میں کامیابی آپ کا مقدر بنے۔
خوش رہیں، آباد رہیں، اور ستاروں کی طرح جگمگاتے رہیں
@AbbasKhan251
#ٹیم_سیون_سٹارز
تشکر و امتنان ✨
گزشتہ شب ٹیم سیون اسٹارز کی جانب سے ہمارے عزیز دوست شاعر آرب ہاشمی صاحب کے اعزاز میں ہونے والی ادبی نشست ایک یادگار اور خوبصورت نشست ثابت ہوئی۔ ادب، شاعری، تخلیقی سفر اور ان کی کتاب “اعتکاف” پر ہونے والی گفتگو نے اس محفل کو علم و فکر کی خوشبو سے معطر کر دیا۔
میں دل کی گہرائیوں سے آرب ہاشمی صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت دیا، اپنی ادبی زندگی، فکری جہات اور شاعری کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر گفتگو کی۔ ان کی باتوں نے سامعین کو نہ صرف محظوظ کیا بلکہ بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی فراہم کیا۔
خصوصی شکریہ “ایک کپ چائے” کی پوری ٹیم کا، جن کی محنت، تعاون اور ادب دوستی نے اس نشست کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آپ لوگوں کی محبت اور لگن قابلِ ستائش ہے۔
میں تمام معزز سامعین، دوستوں، شعراء، ادیبوں اور ان احباب کا بھی تہہ دل سے ممنون ہوں جنہوں نے محفل میں شرکت کی، اپنی آراء سے گفتگو کو مزید خوبصورت بنایا اور آخر تک ہمارے ساتھ جڑے رہے۔ آپ سب کی موجودگی ہی ایسی محفلوں کا اصل حسن ہوتی ہے۔
@AribHashmi@AbbasKhan251@AdanBakhsh@halfaehalfhuman@basitsaeed1992@Faiza_Ali_Hasan@ManalNoor9
ٹیم سیون اسٹارز کی جانب سے کل بروز پیر دس بجے رات ایک ایسی نشست جہاں لفظوں کی خوشبو بکھرے گی،
اور شعر و سخن کے چراغ روشن ہوں گے۔
ہم سب کے شاعر دوست جناب آرب ہاشمی صاحب کے اعزاز میں یہ ادبی سپیس منعقد کی جا رہی ہے،
جو نہ صرف ان کے فن کا اعتراف ہے بلکہ ادب سے ہماری محبت کا اظہار بھی۔
آپ سب اہلِ ذوق کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے،
کہ آئیں اور لفظوں کے اس حسین سفر کا حصہ بنیں۔✨
@AribHashmi@basitsaeed1992@halfaehalfhuman
#Team7Stars