جمعیت علماء اسلام کہ پرامن سیاسی سرگرمیوں پر پابندیاں مسائل کا حل نہیں۔ عوام سے رابطہ ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے۔ عوامی حقوق کانفرنس ہر صورت منعقد ہوگی، ان شاء اللہ۔
#قصور_مولانا_آ_رہا_ہے
جلسوں میں ٹھمکے لگانا جائز ہے؟ جھوٹ بول کر ویوز لینا جائز ہے؟ غیر مصدقہ باتیں مصدقہ کہ کر عوام کو بیوقوف بنانا جائز ہے؟ علماء کی توہین کرنا جائز ہے؟
اپنی چائنا کی گرین سکرین لگا کر ویڈیو بناتے رہو، علمی باتیں علم والوں کیلئے چھوڑ دو۔۔
صدر وفاق المدارس العربیہ و دارالعلوم کراچی مفتی محمد تقی عثمانی کا کرپٹو کرنسی سے متعلق فتویٰ سامنے آگیا۔
صدر وفاق المدارس العربیہ و دارالعلوم کراچی مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ ماہرین کی اب تک کی تحقیق اور رائے کے مطابق کرپٹو کرنسی مال نہیں ہے بلکہ کھاتے میں فرضی نمبروں کا اندراج ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ چاہے یو ایس ڈی ٹی میں ہو یا کرپٹو ٹوکن کی صورت میں ہو ، کرپٹو کرنسی سے خریدنا جائز نہیں ہے۔
مفتی تقی عثمانی کے صاحبزادے حسن عثمانی نے تصدیق کی ہے کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق سامنے آنے والا فتویٰ مفتی تقی عثمانی کا ہی ہے۔
سردار اختر جان مینگل کی وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ۔ترجمان جےیوآئی
ملاقات میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر غوروخوض اور انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔اسلم غوری
امن وامان کی موجودہ صورتحال کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مستقبل کے لئے امید افزاء نہیں ۔رہنماؤں کا اتفاق ۔ترجمان جےیوآئی
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کی وجہ سے معیشت اور امن وامان کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔اسلم غوری
ملاقات میں اسلم غوری ،سنیٹر کامران مرتضی ،مولانا صلاح الدین ایوبی، مولانا عبیدالرحمان بھی موجود تھے۔ترجمان جےیوآئی
جاریکردہ ۔مرکزی میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
پھول نگر جلسہ گاہ کی مقام سے سترا پنجاب والی گاڑی JUI کے بینر اتار رہا ہے
مریم نواز صاحبہ اگر یہ آپ کے حکم سے نہیں کر رہے تو ان کے خلاف ایکشن لیا جائے
اور اگر آپ کے حکم سے ہو رہا ہے تو یاد رکھو JUI کے اس طوفان کے سامنے تمہارے یہ تنکے رکاوٹ نہیں بن سکتے
جمہوریت کا تقاضا ہے کہ جےیوآئی کو پُرامن سیاسی اجتماعات کی اجازت دی جائے، رکاوٹیں نہیں کھڑی کی جائیں۔ عوامی حقوق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ ان شاء اللہ قصور میں عوامی حقوق کانفرنس بھرپور انداز میں منعقد ہوگی۔
#قصور_مولانا_آ_رہا_ہے
جلسہ ہوگا اور ہر صورت ہوگا اور طے شدہ مقام اور شیڈول کے مطابق ہوگا.
پنجاب سلیکٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے،
حافظ نصیر احمد احرار
سیکرٹری جنرل جےیوآئی پنجاب
حکومت کی طرف سے کانفرنس کی اجازت دینے سے انکار پر جے یو آئی پنجاب کا ردعمل
جے یو آئی ہر صورت کانفرنس کرے گی حکومت کے انکار کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ حافظ نصیر احمد احرار
صوبائی حکومت، مقامی سیاستدان اور انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ حافظ نصیر احمد احرار
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن لاہور کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
انتظامیہ اور پولیس کا رویہ بدتمیزی پر مبنی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
انتظامیہ کے رویے سے جے یو آئی کارکنان میں اضطراب و اشتعال بڑھ رہا ہے۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
انتظامیہ کے رویے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
ہم ہر صورت جلسہ کریں گے کوئی مائی کا لال ہمیں عوام سے دور نہیں کرسکتا۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی پنجاب
جاری کردہ
میڈیا سیل جے یو آئی پنجاب
اسلام آباد:اے این پی کے مرکزی صدر سنیٹر ایمل ولی خان کی وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
ملاقات میں عمومی ملکی سیاسی سمیت صوبہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر غور وخوض
صوبہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں امن وامان کی دگرگوں صورتحال پر تشویش کا اظہار
امن وامان کی موجودہ صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ کی اہمیت اور ضرورت پر رہنماؤں کا اتفاق
عوام کے جان و مال کے تحفظ اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے ۔رہنماؤں میں اتفاق
ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود موجود تھے۔
قصور کے غیور اہلحدیث و اہل سنت مجبور و مقہور عوام سے بھر پور شرکت کی اپیل
عوامی حقوق کی جنگ مولانا فضل الرحمان اور علامہ ہشام الہی ظہیر کے سنگ
@hishamelahi
مسئلہ کشمیر نہایت حساس اور قومی اہمیت کا معاملہ ہے، جسے جذبات کے بجائے عقل، دانش اور سیاسی بصیرت سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ کشمیری قیادت کی درخواست پر میں نے ثالثی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی آمادگی ظاہر کی تاکہ کسی بھی ممکنہ تصادم اور خون خرابے سے بچتے ہوئے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جا سکے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی واضح پوزیشن سامنے لائے تاکہ افہام و تفہیم کے ذریعے مسئلے کا قابلِ قبول حل تلاش کیا جا سکے۔ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر کی موجودہ صورتحال قومی تشویش کا باعث ہے، اس لیے طاقت کے بجائے مشاورت، تحمل اور نیک نیتی سے آگے بڑھنا ہی پاکستان اور مسئلہ کشمیر کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرار بگٹی کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر بات چیت
بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر گفتگو