"بے جا تجسس خیر نہیں، بعض اوقات روشنیاں بھی بصارت نگل لیتی ہیں اس لئے جہلِ مرکب سے بچنا واجب سہی مگر خیال رہے ہر سچائی کی چکاچوند آنکھیں پھاڑ دیتی ہے۔"
میں جو مہکا تو میری شاخ جلا دی اس نے
سبز موسم میں مجھے زرد ہوا دی اس نے
پہلے اک لمحے کی زنجیر سے باندھا مجھ کو
اور پھر وقت کی رفتار بڑھا دی اس نے
��س کے ہونے سے تھی سانسیں میری دگنی
وہ جو بچھڑا تو میری عمر گھٹا دی اس ن🗨
جو مطمئن ہے تجھ کو اذیت میں ڈال کر
وہ شخص تیرا ہے ہی نہیں مت ملال کر
خوش ہو رہا ہے جو تجھ پہ کیچڑ اچھال کر
کب تک رکھے گا اپنا گریباں سنبھال کر
#قومی_زبان
سیان�� کہتے ہیں
ہر دروازے پہ مِنت اور مَنت نہیں چلتی!!
کچھ در بڑے مست ہوتے ہیں!!
مرضی سے کُھلتے ہیں!!
بس اُس در پہ اپنے نام کی عرضی لگا کے آ جاؤ
دَر والے کی نظر پڑی تو پُکار لے گا!!
مَن چاہا تو عنایت بھی کر دیگا
پڑے نہ رہنا!!
خود کو بھکاری نہ بنانا!!
بھیک سے پیٹ پلتا ہے دل نہیں..