”ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں“
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
ہر کام کرنے میں
ضروری بات کہنی ہو
کوئی وعدہ نبھانا ہو
اسے آواز دینی ہو
اسے واپس بلانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
مدد کرنی ہو اس کی یار کی
ڈھارس بندھانا ہو
بہت دیرینہ رستوں پر
کسی سے ملنے جانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو
کسی کو یاد رکھنا ہو
کسی کو بھول جانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں
کسی کو موت سے پہلے
کسی غم سے بچانا ہو
حقیقت اور تھی کچھ
اس کو جا کے یہ بتانا ہو
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں۔۔۔۔۔
منیر نیازی
@UrduVirsa زلف راتوں کی سی رنگت ہے اجالوں جیسی
پر طبیعت ہے وہی بھولنے والوں
جیسی
ان کی باتیں بھی دلآویز ہے صورت کی طرح
میری سوچیں بھی پریشان میری بالوں جیسی
آج معروف شاعر اور دانشور امجد اسلام امجد کی وفات کی صورت میں اردو ادب کا ایک عظیم دور ختم ہوگیا۔ انہوں نےاپنے ڈراموں اور تصانیف کے ذریعے ایک نسل کی فکری آبیاری کی۔ ان کی شاعری کا ترنم ایک لمبے عرصے تک ہمارے کانوں میں رس گھولتا رہے گا۔ اللہ تعالی ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں۔