strongly condemn the horrific acid attack on Dr. Mah Noor Nasir at Sandeman Hospital in Quetta. This inhumane and deeply disturbing act is an attack not only on an individual but also on the values of humanity and justice.#Quetta
🔴 Dr Malik said the struggle of the people of Balochistan is both national and class-based, focused on securing justice, equality, and rightful ownership of resources
Read More: 👇
https://t.co/jmVdtaZ6MB @NationalParty_@JanBulediNP
"We didnt have elections in Balochistan, we had auctions. But the people of Balochistan are aware and stand with their true representatives". - Abdul Maalik Baloch
#AJCONF
اسلام آباد کی ملٹری، سول اور سیاسی قیادت بلوچستان کو سمجھنے سے قاصر ہے، طاقت کے زور پر بلوچستان میں امن قائم کرنے کے بجائے ملٹی ڈائی مینشنل سٹریٹیجی اپنانی پڑے گی، بلوچستان میں بے روزگاری، بارڈر ٹریڈ اور مائن اینڈ منرل بلز جیسے مسائل کا ماحول کو گرم کرنے میں ہاتھ ہے،@nguramani
میرا بھائی شہید ولید صالح کا سیاست سے تعلق نہیں تھا جنھیں بے گناہ شہید کیا گیا ہم سیاسی و نظریاتی لوگ ہیں کسی سے زاتی رنجش نہیں، قاتل جرات کا مظاہرہ کرکے اپنی شناخت ظاہر کریں بصورت دیگر قاتلوں کو خود بے نقاب کرینگے ۔ سیکیوریٹی اداروں کی غفلت پر تشویش ہے۔
بدقسمتی سے نیشنل پارٹی کو انتخابات میں نہیں چھوڑا گیا حقیقی نمائندوں کو اسمبلی سے روکا گیا اور اس کو فارم 47 سے بھرا گیا آج اسمبلی میں مختلف بلوں کو لایا جارہا ہے تاکہ بلوچستان کے وسائل کو لوٹا جائے اور عوام کو ہراساں کیا جائے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
#NP https://t.co/m4gFQpu9HI
)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ ایک بلیک میلر گروپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد ،بیجااور کردار کشی پر مبنی مہم پر ایوان میں شدید برہم ہوگئے ۔ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے رحمت صالح بلوچ نے کہاکہ ایک بلیک میلرگروپ تین چار دنوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے بے بنیاد اوربیجا الزامات لگاکر انکی اور پارٹی کی کردار کشی کی مہم چلارہاہے وہ ناصرف اس کی مذمت بلکہ سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کرنا چاہتے ہیںکہ میں اپنی پارٹی کی پالیسی سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ دبائو ڈال کر ہمیں پیچھے ہٹادیں گے تویہ انکی بھول ہے انہوں نے کہا کہ وہ آئین ،فعال پاکستان ،بالادست پارلیمنٹ ،آزادانہ الیکشن اور آزادی اظہاررائے کی بات کرتے رہینگے ،انہوں نے کہاکہ جس نے ٹیوٹر کے ذریعے میرے حلقے کے اسکیمات کے بارے میں ویڈیوبنائی ہے کہ ایک ارب 31 کروڑ روپے میں نے کرپشن کی نذر کئے ہیں،آج میں فلورپرسوال اٹھارہاہوں کہ میرے پچھلے سال کے جتنے سکیم ہیں مجھے 35 پرسنٹ ایلوکیشن ہی نہیں ملا ہے میں سوال کرتاہو ں کہ کرپشن کہاں سے ہوئی ہے ،ہم نے پچھلے بجٹ بحث میں یہ کہاتھا کہ حلقوں کے فنڈ کے مد میں ایلوکیشن 35سے 40 فیصد رکھو گے پھر جب کوئی اتھروزیشن کیلئے آئیگا توصوبے پر پہلے ہی الزام ہے کہ وہ کرپشن کا گڑھ بن چکاہے توپھر پنڈی میں بھی دکانداری کھلے گی ۔پچھلے سال اسی طرح ہوا کہ جب ہمارے متعلقہ آفیسران آئے ریلیزکیلئے تو وہاں 4 سے 6 فیصد فکس تھامیں کھل کر بول رہا ہوں جب کسی نے نہیں دیا تواسکے پیسے سرنڈر ہوئے یا اسکی ریلیز یا اتھروزیشن آج تک نہیں ملی ،میں نے اسی حلقے کے فنڈ ز میں 2 ایمبولینس تجویز کئے میں وزیراعلیٰ ،وزیرپی اینڈ ڈی اوروزیر صحت سے سوال کررہاہوں کہ کیاوہ 3کروڑ روپے بھی میں نے کھالئے ۔آج تک میرے حلقے کو نہیں ملے ،میں نے اور باقی ایم پی ایز نے 3 سے 5کروڑ ٹرانسفارمر کیلئے رکھے وہ تو کیسکو کے ہاتھوں میں ہے کیا وہ پیسے ہم نے کھائے۔جب حکومتی بینچوں سے یہ دعویٰ کیاجاتاہے کہ ہم نے 90 فیصد فنڈ ز کی یوٹیلائزیشن کی اور گرائونڈ پر کام ہوا تو ہمارے حلقوں میں یوٹلائزیشن کیوں نہیں ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ وہ دو ٹوک الفاظ میں کہا چاہتے ہیں کہ
اگر پارٹی کی ساکھ کو میری وجہ سے نقصان پہنچے تواس دن میں اس سیٹ کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کروں گا
تربت: نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے نیشنل پارٹی ضلع گوادر کے صدر عبدالغفور ہوت، بابو گلاب، عبدالحمید، کہدہ بشیر احمد اور کہدہ پرویز نے ملاقات کی۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی و علاقائی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن کہدہ اکرم دشتی، واجہ ابوالحسن بلوچ، مرکزی فنانس سیکریٹری حاجی فدا حسین دشتی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انور اسلم بلوچ، صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری حفیظ علی بخش، ضلع نائب صدر حاجی شوکت دشتی، جمال جان بلوچ اور چاکر بلوچ بھی موجود تھے۔
@HamidMirPAK@BBCUrdu #VideoViral
@fidahussaind
نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ بھی موجود تھے۔
#NationalParty. #Pakistan #PMLN
#NewsUpdate
بلوچستان کے اہم مسائل پر بلوچستان کی سیاسی قیادت کا مشترکہ موقف ہونا چاہیے، جماعت اسلامی بلوچستان کے وفد کی نیشنل پارٹی کی قیادت سے ملاقات بعض سیاسی معاملات پر اتفاق رائے۔
کوئٹہ/ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن صوبائی جنرل سیکریٹری زائد اختر کی قیادت میں وفد نے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میرکبیر احمد محمد شہی کی رہائش گاہ پر نیشنل پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی جس میں میر کبیر محمد شہی ، صوبائی صدر اسلم بلوچ، مرکزی سینیئر نائب صدر میرشاوس بزنجو مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، مرکزی انفارمیشن سیکریٹری علی احمد لانگوشامل تھے ملاقات میں بلوچستان کے اہم سیاسی و سماجی مسائل زیر بحث آئے اور مختلف امور پر اتفاق کرتے ہوئے دونوں جماعتوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ بہت سے اہم معاملات جن میں لاپتہ افراد کا مسئلہ، بلوچستان کی سیاست میں غیر جمہوری قوتوں کی مداخلت، روزگار کی بندش اور ساحل و وسائل کی لوٹ مار کے مسائل پر بلوچستان کے سیاسی جماعتوں کا مشترکہ موقف ہونا چاہئے اس موقع پر جماعت اسلامی کی قیادت نے وفاقی حکومت کے ساتھ بلوچستان کے مسائل پر مذاکرات کے حوالے سے نیشنل پارٹی کو دعوت دی کہ وہ مذاکرات میں شریک ہوں جس پر نیشنل پارٹی نے اپنے تجاویز رکھے اور وفد کو یقین دہانی کرائی کی نیشنل پارٹی مشاورت کے بعد بہت جلد جماعت اسلامی کی قیادت کو آگاہ کریگی۔ جماعت اسلامی کے وفد میں صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی،صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز نور الدین اور صابر پانیزئی بھی شامل تھے۔
#nationalparty
#np
@NEWS@AslamBalochNP
نیشنل پارٹی کے قائدین سے بی ایس او پجار کے چیئرمین بوہیر صالح بلوچ کی قیادت میں تحریکِ حقوق الائنس کے وفد کی ملاقات
کوئٹہ.
وفد نے حکومت کی جانب سے زرعی کالج کی عمارت کو کسی اور ادارے کے لیے مختص کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تحفظات و خدشات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق چیئرمین بی ایس او منصور بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی معیشت کا بڑا دارومدار زراعت پر ہے اور اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیے بغیر صوبے کی ترقی ممکن نہیں۔ زرعی کالج کا قیام اسی مقصد کے تحت عمل میں لایا گیا تاکہ طلبہ کو جدید زرعی تعلیم و تحقیق کے عمل کو ممکن بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ زرعی تعلیم کے فروغ کے لیے قائم ادارے کو کمزور کرنا صوبے میں زراعت کے شعبے کو زوال کرنے کے مترادف ہے۔حکومت ناقص بصیرت کبھی جامعہ بلوچستان میں شعبہ بلوچی براہوئی اور پشتو کو بند کرنے کی منفی پالیسی لاتی ہے تو کھبی ایک ادارے کی عمارت کو دوسرے ادارے کے لیے مختص کرکے تعلیم کے حوالے سے اپنی کم ترجیحات کو ظاہر کرتی ہے۔منصور بلوچ نے کہا کہ حکومت اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لے اور زرعی کالج میں نئے شعبہ جات و تحقیقی مراکز کے قیام اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی تعلیمی اداروں کی خودمختاری اور ان کی ترقی کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ, صوبائی ایجوکیشن سیکرٹری سعدیہ بادینی, ڈاکٹر نور بلوچ فدا جان بلیدی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔
طلباء الائنس کے وفد میں بی ایس او کے مرکزی سیکٹری جنرل صمند بلوچ مرکزی وائس چیرمین نزیر بلوچ ، پی ایس او کے طرف سے مرکزی آرگنائزر سیف اللہ خان مرکزی سینئیر آرگنائزر سید زین اللہ مرکزی اطلاعات آرگنائزر اسفندیار مرکزی مالیات آرگنائزر محمود اچکزئی مرکزی آفس آرگنائزر نواز خپلواک بی ایس پجار کی طرف سےمرکزی سیکٹری اطلاعات ادریس بلوچ صوبائی جنرل سیکٹری شےمرید رشید بلوچ اراکین سینٹرل کمیٹی اغا حق نواز شفیق مہر اور وسیم بلوچ موجود تھے..
#NP
#BsoPajjar
#NationalParty
#education
@BohairS
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی درخواست، مائینز اینڈ منرلز ایکٹ پر عدالت کا وفاق و صوبہ سے جواب طلب
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی آئینی درخواست پر بلوچستان مائینز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے نیشنل پارٹی کے وکلاء راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور چنگیز حئی بلوچ کے دلائل کے بعد کیس کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت آئندہ دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
#DrAbdulMalikBaloch
#BalochistanHighCourt
#MinesAndMineralsAct2025
#BalochistanRights
#NationalParty
#ResourceRights
#ConstitutionalPetition
#JusticeForBalochistan
#NaturalResources
#Balochistan
#LegalBattle
#FederalVsProvincial
#Baloch
#balocistan24