حضرت محمدؐ خاتم النبین ہیں اور اللہ تعالیٰ کے آخری رسول ہیں اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر نبوت کا سلسلہ ختم کر دیا ہے اور اب کوئی نیا نبی نہیں آئے گا اور نہ ہی آ سکتا ہے جو نبوت کا دعوی کرے گا وہ جھوٹا ہو گا کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ..
چائینہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے چیئرمین جناب لو ژاؤہوئی کی وزیرِاعظم سے ملاقات
وزیرِاعظم اور چیئرمین سی آئی ڈی سی اے نے چین پاکستان کی منفرد اور پائیدار دوستی اور مشترکہ ترقی، اسٹریٹجک اعتماد اور باہمی فائدے سے چلنے والے عملی تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہِ خیال کیا۔
پاک چین مشترکہ خلا میں سٹیلائٹ بھیجنے کے مشن سے پاک چین دوستی سرحدوں سے پار اب خلاؤں میں پہنچ چکی ہے۔ چیئرمین سی آئی ڈی سی اے
جناب لو ژاؤہوئی آپ نے پاکستان میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں وزیرِاعظم
آپ نا صرف پاکستان میں چین کے سفیر تھے بلکہ آپ پاکستان میں پاکستان کے بہترین دوست بھی تھے اور یہ جذبہ اب بھی قائم ہے۔ وزیرِاعظم
پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سیکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِاعظم
پاکستان چین کے ساتھ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بلیو اکانومی، مواصلات، معدنیات و کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وزیرِاعظم
پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ وزیرِاعظم
پاکستان ریلوے مین لائین 1 (ایم ایل1) کی اپ گریڈیشن کا منصوبے میں چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ وزیرِاعظم
سی آئی ڈی سی اے کا پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے چائنہ انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے چیئرمین لو ژاؤہوئی نے آج بیجنگ میں ملاقات کی۔
وزیرِاعظم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے CIDCA کی بھرپور حمایت کو سراہا۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ جناب لو ژاؤہوئی آپ نے پاکستان میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں. انہوں نے مزید کہا کہ آپ نا صرف پاکستان میں چین کے سفیر تھے بلکہ آپ پاکستان میں پاکستان کے بہترین دوست بھی تھے اور یہ جذبہ اب بھی قائم ہے۔
وزیرِاعظم اور چیئرمین سی آئی ڈی سی اے نے چین پاکستان کی منفرد اور پائیدار دوستی اور مشترکہ ترقی، اسٹریٹجک اعتماد اور باہمی فائدے سے چلنے والے عملی تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہِ خیال کیا۔
انہوں نے ترقی اور سلامتی کے درمیان باہمی طور پر مضبوط تعلقات پر بھی تبادلہِ خیال کیا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کو پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کی آہنی علامت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت سماجی اقتصادی ترقی پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ دونوں اطراف کی عوام کی زندگیوں اور معاش کو بہتر بنانے کے لیے سی پیک کے فیز II میں تعاون کی یہ رفتار برقرار رہے گی۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں اور عوام قدرتی آفات اور آفات کے وقت ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کووڈ - CoVID-19, 2022 کے بعد کے سیلاب کی تعمیر نو اور پولیو ویکسین کی فراہمی کے دوران ترقی پذیر ممالک اور خاص طور پر پاکستان کی مدد کرنے میں CIDCA کے اہم کردار کی تعریف کی۔
چیئرمین سی آئی ڈی سی اے نے مختلف شعبوں میں چین پاکستان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، موسمیاتی تبدیلی کے ردِعمل اور انسانی وسائل کی ترقی بشمول بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو (بی آر آئی) اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹیو (جی ڈی آئی) کے تحت جاری منصوبوں میں دو طرفہ شراکت داری کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ، وفاقی وزیرِ نجکاری عبد العلیم خان، وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی نے شرکت کی۔
#PMShehbazInChina
جس جج نے بھی مسجد نبوی ﷺ کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے روکا تھا، وہ جانے اور جس کے وہ محبوب ﷺ ہیں، وہ جانے۔ ہم تو اونٹوں والے ہیں۔
بس دیکھتے جائیے🙏
آپ کو حکومت پنجاب کے کسی بھی ڈیپارٹمنٹ سے کسی بھی طرح کی شکایت ہو۔ آپ وزیراعلٰی پنجاب کے نمبر 080002345 پر کال کریں۔ 24/7 اس نمبر پر 150 کالنگ ایجنٹس موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ہفتے کے اندر Citizen Portal APPبھی آ رہی ہے۔ جلد آپ کی آسانی کیلئے واٹس ایپ نمبرز بھی شیئر کئے جائیں گے
بس یہ یاد رکھیں کہ مسجد نبوی صل اللہ علیہ والہ وسلم کے احاطہ میں ہلڑ بازی کروانے بال نوچنے غلیظ گالیاں دینے اور کائنات کی مقدس ترین جگہ کا تقدس پامال کرنے والے اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچیں گے
ان شاءاللہ
"ہم 28 مئی والے ہیں۔" ایک نظریہ، ایک سوچ اور وطن سے محبت کی لازوال سچائی کی داستان ہے۔ پاکستان کی خاطر اپنا ہر غم اور ہر مفاد قربان کر دیں گے لیکن وطن پر کبھی آنچ نہ آنے دیں گے کیونکہ یہ وطن ہماری ماں، ہماری آن اور ہمارا گھر ہے۔ ہماری عزت، پہچان اور ہر شناخت اسی کے دم قدم سے ہے