@smallintellect@ahsaan211 کسی شیعہ ذاکر سے علم حاصل کرنا ھے؟غضنفر عباس تونسوی اور جعفر جتوئی جیسوں سے علم لینا ھے؟نعوذباللہ مولا علی کرم اللّٰہ کو اللّٰہ لکھنا اور سمجھنا ھے؟خلفائے راشدین کی اور ماں عائشہ صدیقہ کی بے حرمتی کرنی ھے؟اس کو علم کہتے ہو؟
@MaleehaHashmey کوئی اس جاہل کی املاء تو ٹھیک کروا دے یہ کون سی اردو لکھی ھے عجلت کو پہلی بار الف سے لکھا ہوا دیکھا، بہرحال کو پہلی بار بڑی ح میں دیکھا اس کے سات لاکھ باپ اس کی اردو ٹھیک نہیں کروا سکتے۔
عمران اور ہم پنجابی بولتےتھےتوبات کرنا آسان ہوتاتھاورنہ اسکےلائف سٹائل کوہم چھوبھی نہیں سکتے۔ عمران خان نے 20سال بہت محنت کی،اسکےاندر کچھ تھا جو وہ اپنےملک کودیناچاہتاتھا،کپل دیو
۔
ابوسفیان بن حرب نے غزوۂ اُحد کے بعد آواز دی: “کیا محمد موجود ہیں؟ کیا ابن ابی قحافہ موجود ہیں؟ کیا ابن خطاب موجود ہیں؟” ابتدا میں محمد کے حکم سے صحابہ نے جواب نہیں دیا۔ پھر جب اس نے کہا: “اُعلُ هُبَل”، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: “اسے جواب دو۔” اس پر عمر بن خطاب نے جواب دیا۔ اس سے واضح ہے کہ حضرت عمرؓ میدان میں موجود تھے، نہ کہ بھاگے ہوئے تھے۔
جہاں تک کربلا کا تعلق ہے، حسین بن علی کو خطوط لکھ کر بلانے والے کوفہ کے بہت سے لوگ بعد میں ان کا ساتھ نہ دے سکے، بلکہ خوف، دباؤ اور حالات کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئے۔ تاریخ میں اصل بےوفائی اسی کو قرار دیا جاتا ہے۔
لہٰذا صحابۂ کرامؓ پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے مستند تاریخی روایات کی روشنی میں بات کرنی چاہیے
میں حضور پاکؐ کو جانتا ہوں!
کنہیا لال گابا علامہ اقبال کے جاننے والوں میں سے ایک ہندو بیرسٹر تھے۔ علامہ کی تحریک پر انہوں نے 1932 میں اسلام قبول کرلیا اور اپنا نام خالد لطیف گابا (کے ایل گابا) رکھا۔ انہوں نے رسول پاکؐ پر ایک شہرہ آفاق کتاب "پیغمبرِ صحرا" لکھی۔ ان کے قبول اسلام سے ہندوستان میں کھلبلی مچ گئی۔
انہیں گرفتار کرکے جھوٹا مقدمہ بنوادیا گیا لیکن وہ اسلام پر ڈٹے رہے۔ مقدمہ چلا تو ایک انگریز جج نے ڈیڑھ لاکھ (آج کے پانچ کروڑ) روپوں کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی۔ یہ بہت بڑی رقم تھی جو مسلمان چندہ مہم چلانے کے باوجود اکٹھی نہ کرسکے۔ ہر طرف مایوسی طاری تھی کہ یکایک سیالکوٹ کے ملک سردار علی عدالت پہنچے اور بنا کوئی سوال کئے کے ایل گابا کی ضمانت کےلئے مچلکے بھردئیے۔ لاہور کے ہندو ڈپٹی کمشنر نے ڈرایا دھمکایا کہ ملک صاحب بیوقوفی نہ کریں یہ کے ایل گابا بھاگ گیا تو آپ کی جائیداد ضبط ہوجائے گی۔ یہ سن کر ملک سردار علی کی آنکھیں بھیگ گئیں ان کی ہچکیاں بندھ گئیں۔ بمشکل جواب دیا کہ تم ڈیڑھ لاکھ کی بات کرتے ہو میں تو اس شخص کےلئے اپنا تمام مال دینے کےلئے تیار ہوں۔ جب ملک صاحب سے پوچھا گیا کہ کیا آپ گابا کو ذاتی طور پر جانتے ہیں کہ اسکی شخصی ضمانت دینے آگئے۔ انہوں نے جواب دیا
میں تو گابا کو نہیں جانتا میں تو اپنے حضور پاکؐ کو جانتا ہوں جو میرے خواب میں آئے اور مجھے حکم دیا کہ سردار علی کوئی کوتاہی نہ کرنا جاؤ اور گابا کی ضمانت کرواؤ، اس نے میرے متعلق ایک کتاب لکھی ہے جو مجھے بہت پسند ہے۔ سبحان اللہ۔ کیا آپ کو اس کتاب، کے ایل گابا اور ملک سردار علی صاحب کے متعلق معلوم تھا؟