قبر تو سب کو ہی نظر آ رہی ہے اور آنی بھی چاہئے۔ ہر متنفس کو موت کا مزہ چکھنا ہی ہے۔
لیکن کچھ لوگ جیتے جی عوام کی نظروں میں مر جاتے ہیں۔
جعلی مینڈیٹ پر زبردستی قابض ہونا اور ظلم کے زور پر عوام کی حق تلفی کرنا سیاسی قبر کا مقام ہوتا ہے۔
لیکن کچھ بدبخت ایسے لالچی اور ہوس کے پجاری ہوتے ہیں کہ انہیں اس شرم سے ڈوب مرنے کے مقام پر بھی لوٹ مار کرنے کی پڑی ہوتی ہے۔
سعادت حسن منٹو سے کسی نے پوچھا: کیا حال ہے آپ کے مُلک کا؟
کہنے لگے؛ بالکل ویسا ہی حال جیسا جیل میں ہونے والی جمعہ کی نماز کا ہوتا ہے۔
اذان فراڈیا دیتا ہے، امامت قاتل کراتا ہے اور نمازی سب کے سب چور ہوتے ہیں۔
#پاکستان_کی_کہانی
اڈیالہ جیل میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم، زرداری، پرویز الٰہی، اور شیخ رشید بھی رہے، لیکن کسی بھی سیاستدان کو اتنے برے حال میں نہیں رکھا گیا جتنے برے حال میں عمران خان کو رکھا گیا ہے!, لیکن پھر بھی عمران خان کوئی ڈیل نہیں مان رہا اور ڈٹا ہوا ہے اپنی قوم کےلئے!حامد میر۔
"پارلیمنٹ کی کیا حالت کر دی گئی ہے؟
یہ کیسی پارلیمنٹ بن گئی ہے؟
سب فرما رہے ہیں کہ یہ مارشل لاء ہے۔
یہ تو مارشل لاء سے بھی بدتر ہے۔
میں معافی چاہتا ہوں، ایک آدمی جو منتخب بھی نہیں ہے،
اس کی مرضی کے خلاف یہ سب ایک لفظ نہیں کہہ سکتے۔
ایک لفظ نہیں کہہ سکتے۔
اس کی مرضی کے خلاف، وہ جو کچھ کہے گا، آپ کو ماننا پڑے گا۔
اور اگر اجازت لینی پڑے گی تو آپ نہیں لے سکتے، وہ جائے گا اور کہیں اور سے پوچھے گا۔
آپ نے پارلیمنٹ کی یہ حالت کر دی ہے۔
قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی سے خطاب جو قومی اسمبلی نے سینسر کر دیا تھا۔
اگر عمران خان مجھے کہتا کہ چھت سے چھلانگ لگاؤ تو میں نے دوسری مرتبہ پوچھنا نہیں تھا کہ کیوں لگاؤں ہماری کامیابی کا راز یہی ہے کہ ہم نے ایک ایسے لیڈر کو فالو کیا جو بہادر تھا ایماندار تھا !
وقار یونس کا اہم بیان
خیبرپختونخوا میں ٹوٹل 34 یونیورسٹیاں ہیں،
16 نئی یونیورسٹیز 2013 سے لے کر آج تک تحریک انصاف نے بنائی ہیں،
1-ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
2-وومن یونیورسٹی صوابی
3-یونیورسٹی آف چترال
4-یونیورسٹی آف بونیر
5-یونیورسٹی آف نوشہرہ
6-یونیورسٹی آف ہری پور
7-یونیورسٹی آف مردان
8-یونیورسٹی آف شانگلہ
9-زرعی یونیورسٹی آف ڈیرہ اسماعیل خان
10-زرعی یونیورسٹی آف سوات
11-یونیورسٹی آف انجئینرگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان
12-یونیرسٹی آف اینیمل سائنس سوات
13-یونیورسٹی آف لکی مروت
14-یونیورسٹی آف انجینئیرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز سوات
15-فاٹا یونیورسٹی
اسد اللہ خان نے خیبرپختونخوا میں یونیورسٹیز کا موازنہ پنجاب سے کردیا
“شہباز شریف صاحب سے پوچھا کہ لانگ مارچ کو روکنے کے لیے ریاستی طاقت استعمال کرنے کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے؟ مسلئہ کیا ہے؟ اس بات پر وہ اپنے لیڈر سے ملاقات چاہتے ہیں اور انکو علاج کے لیے اسپتال لانا چاہتے ہیں، اس مطالبے پر آپ لاشیں بچھائیں گے؟ میں صبح سات بجے آپکے پاس گیا، آپ دو گھنٹے کے اندر اندر گِر گئے؟ اتنے مجبور حکمران ہو تم؟ آپ جعلی حکومت ہیں، آپ ہارے ہوئے لوگ ہیں۔ جو لوگ دھاندلی کے ذریعے آپکو اقتدار میں لائے ہیں یہ کرسی انہی کی مرہونِ منت ہے اور حقِ نمک ادا کررہے ہیں”۔
مولانا فضل الرحمان کا ملتان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب
بیرسٹر علی ظفر نے سینٹ میں آئین کی وہ شقیں پڑھ کر اردو ترجمہ بھی کر دیا جن کے تحت ایمرجنسی/گورنر راج لگایا گیا
ساتھ کہا ابھی وقت ہے بیک سٹیپ لے لیں ورنہ سنگین نتائج اٹھانے پڑیں گے ۔
خیبر پختونخواہ میں زبردستی مسلط حکمرانوں کو دیکھ کر عوام کے "عمران خان زندہ باد" کے نعرے۔
آپ نے زبردستی ایمرجنسی تو لگا لی لیکن آئندہ آنے والے 200 سال تک آپ عوام کے دل سے نہ عمران خان کو نکال پائیں گے،
نہ اپنے لیے عوام کے دل میں نرم گوشہ بنا پائیں گے۔
محمود اچکزئی اپنی سیٹ کی قسم کھا کر بتائیں کہ وہ اپنی سیٹ جیت کر آئے ہیں۔۔محسن نقوی
نقوی صاحب آپ تو اپنی سیٹ کی قسم بھی نہیں کھا سکتے کیونکہ جب کوئی آزاد حثیت میں سینٹر بن جائے تو اس معجزے پر بندہ کیا قسم کھائے گا لیکن باقی چھوڑیں آپ صرف نوازشریف صاحب،مریم نواز صاحبہ،خواجہ آصف صاحب،کراچی/اسلام آباد اور راولپنڈی کے ایم این ایز کو کہیں وہ قسم کھا کر بتائیں کہ وہ اپنی سیٹیں جیت کر آئے ہیں،اچھا چھوڑیں اگر یہ یہ سب قسم نہیں کھا سکتے تو نقوی صاحب آپ قسم کھا کر بتادیں کہ جتنےن لیگ کے ایم این ایز ہیں یہ سب اپنی سیٹیں جیت کر آئے ہیں۔۔
وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کیا شرمناک حرکت کی ہے۔ عمران خان کے بارے میں خود جیل کور کرنے والے بتاتے ہیں، جیل حکام بتاتے ہیں کہ کسی افسر کے کمرے میں منگل کے روز بشریٰ بی بی سے کبھی کبھی ملاقات ہوتی ہے اور وہاں جیل حکام موجود ہوتے ہیں۔
آپ جب یہ بات کر رہے ہیں کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں ہو رہی ہیں، اپوزیشن نے سوال کیا تو کہا کیا چارپائی لبرٹی پر رکھ دیں۔ ایوان میں کھڑے ہو کر۔
آپ کو خود احساس بھی ہے کہ آپ کیا بات کر رہے ہیں؟ کس قدر شرمناک حرکت ہے اس شخصیت کی، جسے جب دیکھو وہ ٹوئٹر پہ احادیث اور آیات پوسٹ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، اور یہاں ایسی باتیں کرنے کے بعد کھی کھی کر رہے ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جو بھگت چکے اس ملک میں سیاست میں جو کچھ ہوتا ہے، ہوتا رہا ہے اور اب پہلے سے کہیں زیادہ، کہیں زیادہ کھلے عام ہو رہا ہے۔ یہ وہ سب کچھ بھگت چکے، پھر بھی انہیں احساس نہیں ہے کہ کل یہ سب کچھ ان کے ساتھ دوبارہ ہو سکتا ہے۔
شرمناک، انتہائی شرمناک۔
اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کا قومی اسمبلی سے خطاب
جنابِ اسپیکر! گزشتہ انتخابات جس کے نتیجے میں ہماری یہ وزیروں کی فوجِ ظفر موج بیٹھی ہے،آپ سب خدا کو حاضر و ناظر جان کر کہیں کہ آپ الیکشن جیت چکے ہیں،ہم سرنڈر کر جائیں گے۔