نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے پھلین بلوچ نے اپنے بیان میں ایک عظیم قومی رہنما، میر حاصل خان بزنجو کی برسی منانے کے لیے نہیں، بلکہ اُن کی زندگی، اصولوں، ��ور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف سیاست دان نہیں تھے وہ ایک نظریہ تھے، ایک تحریک، اور ایک آواز جو ملک کے ایوانِ بالا تک گونجتی رہی، بغیر کسی سمجھوتے کے، بغیر کسی جھکاؤ کے۔ میر حاصل بزنجو نے جمہوریت کو صرف اقتدار یا کرسی کا نام نہیں سمجھا، بلکہ اسے شراکت، مساوات، اور انصاف کا ذریعہ مانا۔ اُن کی سیاست کا مقصد سب کو ساتھ لے کر چلنا تھا، نہ کہ کسی کو نیچا دکھانا۔
جب دوسروں نے اصولوں کا سودا کیا، انہوں نے آئین، پارلیمان اور عوام کی طاقت پر بھروسہ رکھا۔ ان کی جمہوریت کی جدوجہد صرف مرکز کے لیے نہیں تھی، بلکہ بلوچستان کے علاقوں کے لیے تھی، تاکہ ان کی آواز بھی سنی جائے۔
اصولوں کی سیاست
میر حاصل خان بزنجو نے ہمیشہ وہی راستہ چنا جو مشکل تھا مگر درست تھا۔ انہوں نے طاقت کے بجائے دانش، نفرت کے بجائے امید، اور شورش کے بجائے مذاکرہ کو ترجیح دی۔
انہوں نے کبھی اقتدار کے لیے اصولوں کا سودا نہیں کیا۔ ان کی جدوجہد انتقام نہیں، اصلاح کے لیے تھی۔ انہوں نے ہمیں سکھایا کہ سیاست عزت، صبر، اور استقلال کا نام ہے۔
بلوچ نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ
بلوچ نوجوانو! اگر آپ کو کسی رہنمائی کی ضرورت ہے، تو حاصل خان بزنجو کی زندگی دیکھیں انہوں نے ہمیں شعور بلکہ علم، تحریر اور رائے کی طاقت دی۔ انہوں نے سکھایا کہ بلوچ قومی شناخت اور جمہوری سیاست ایک ساتھ چل سکتی ہے۔ انہوں نے ہمیں دکھایا کہ حقوق مانگنے کے لیے دلیل اور اتحاد ��ی منظم جہد وجہد کی ضرورت ہے۔
وہ آج بھی ہمارے ساتھ ہیں
میر حاصل خان بزنجو ہم میں موجود ہیں ہر اُس طالب علم میں جو سوال کرتا ہے، ہر اُس کارکن میں جو انصاف مانگتا ہے، ہر اُس نوجوان میں جو بلوچستان کے لیے ایک روشن مستقبل کا خواب دیکھتا ہے۔
ہم پر فرض ہے کہ ہم ان کے مشن کو جاری رکھیں۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ اُن کے جلائے ہوئے چراغ کو ک��ھی بجھنے نہیں دیں گے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے شرکاء پر سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے کریک ڈاؤن و گرفتاریوں کے خلاف کوئٹہ دھرنے میں @NationalParty_ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ و بی ایس او پچار کے مرکزی چیئرمین بوہیر صالح بلوچ مرکزی صوبائی و ضلعی قائدین و کارکنان شریک ہیں۔
#WeSupportBalochRaajiMuchi
حکومت نے گوادر میں اس اجتماع کے انعقاد کو روکنے کے لئے بلوچستان میں طاقت کا بے دریغ استعمال کیا لیکن لوگ رکاوٹیں توڑ کر اجتماع میں پہنچ گئے احتجاج میں شریک لوگوں کی بڑی اکثریت عورتوں اور بچوں پر مشتمل ہے ،سبق یہ ہے کہ ریاست کی لاٹھی اور بندوق آخر کار جیل کا خوف ختم کر دیتی ہے
"لاپتہ افراد کے لواحقین کے جذبات کو دفن نہیں کیا جا سکتا۔
انسانیت کے نام پر ہم سب کو ان کے لواحقین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔" —مرکزی رہنماء نیشنل پارٹی سابق سینیٹر میر طاہر بزنجو
#BalochNationalGathering
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایم پی اے میر رحمت صالح بلوچ، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اسلم بلوچ کی سربراہی میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین ٹرامہ سینٹر میں مستونگ میں "راجی مچی" کے قافلے پر فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کر رہے ہیں.
#WeSupportBalochRaajiMuchi
کوئیٹہ پریس کلب۔۔۔
نیشنل پارٹی کے رہنما سابق جنرل سیکریٹری کوئیٹہ بار ایسوسی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چنگیز حئی بلوچ بلوچستان پیس فورم کے زیر اہتمام اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
"لاپتہ افرادکے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیاجائے، احتجاج کرنے والوں پر طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے ورنہ نقصان ریاست اور اداروں کا ہوگا۔"
—ایم پی اے @NationalParty_ کلثوم نیاز بلوچ
بلوچستان بدترین سیاسی و معاشی انتشار کا شکار ہے ، موقع پرستی اور مصلحت پسندی نے سیاست کو پراگندہ کردیا پے شہدائے بلوچستان کے فلسفے پر چل کر شعوری جدوجہد سے بلوچستان کو خوشحالی سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے۔ نیشنل پارٹی
@NationalParty_
نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما سردار رفیق شیر بلوچ نے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر @DrMalikBalochNP کے بڑے بھائی واجہ حاصل خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔