The National Assembly Special Committee on Gender Mainstreaming met today under the Chairpersonship of Dr. Nafisa Shah , MNA at Parliament House, Islamabad.
#NACommittee
MNA Dr Nafisa Shah NA-202 Khairpur Mir's
@BBhuttoZardari@AseefaBZ
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ/ خیرپور میں ہزاروں جیالوں کی شرکت،
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، ان کی درازیٔ عمر، صحت و سلامتی اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کی گئیں۔
@BBhuttoZardari#HBDBilawalBhuttoZardari
“ہم سب اور سندھ کا بچہ بچہ اس بات پر متفق ہے کہ ہم سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے، ہم سندھ کا سودا نہیں کریں گے، یہ دھرتی ماں ہماری ہے اور ہم اس کی حفاظت کریں گے۔”
صدر پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین محترمہ فریال تالپور صاحبہ کا سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب
@FaryalTalpurPk
پاکستان پیپلز پارٹی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ اسمبلی کا موقف واضح ہے، سندھ اسمبلی صرف عوام کی مرضی پر کام کرے گی، سندھ ایک تھا، ایک ہے اور سندھ ایک رہے گا!
سندھ اسمبلی وہیں کھڑی ہوگی جہاں عوام کھڑے ہیں اور سندھ کے عوام نے اپنی مرضی واضح کردی ہے. ایم پی اے ملیحہ منظور
جمہوریت کی مضبوط بنیاد، مفاہمت کا واحد محور/ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان مضبوط، مستحکم اور متحد رویوں کے ساتھ روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے
۔
@AAliZardari
زاھد علی گمبھیر
انفارمیشن سیکریٹری
پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ خیرپور
حالیہ انتخابات سیاسی دہشت گردی کا منظر پیش کر رہے تھے۔جس میں پیپلزپارٹی کارکن شہید ہواجبکہ چوہدری لطیف اکبر پر بھی حملہ کیاگیا، صرف انتخابی دھاندلی نہیں بلکہ جمہوری عمل پر بھی ڈاکا ڈالا گیا، انتخابات کےروز پیپلز پارٹی کی شکایات پر الیکشن کمیشن نے مؤثر کارروائی نہیں کی
@ShahNafisa
موجودہ وفاقی حکومت کی حرکتیں بھی الٹی، بیانات بھی الٹے اور اقدامات بھی الٹے ہیں۔ پہلے انہیں اپنے اقدامات سیدھے کرنے ہوں گے، پھر کوئی سیدھی بات ہو سکتی ہے۔ کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسائل آج بھی حل طلب ہیں، وہاں پر اسٹیٹ وائلنس ہوا اور انتخابات کاماحول متاثر ہوا
@ShahNafisa
حالیہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی اور انتخابی تشدد دیکھنے میں آیا۔ آزاد کشمیر کے صدرِ مملکت پر حملہ ہوا، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پر حملہ کیا گیا اور ہمارے ایک کارکن شہید ہوئے۔ریاستی تشدد سے انتخابی ماحول متاثر ہوا
ایسے حالات میں ہونے والے انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھنا فطری ہے, نفیسہ شاہ
@ShahNafisa@BBhuttoZardari
وفاقی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث حالات میں کشیدگی پیدا ہوئی، حکومت کو چاہیے کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرے۔ نفیسہ شاہ
پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات عموماً ایک ہی دن ہوتے ہیں، جبکہ آزاد کشمیر میں انتخابات بار بار مختلف مراحل میں کرائے جا رہے ہیں۔ نفیسہ شاہ
موجودہ صورتحال سے عالمی برادری کو بھی درست پیغام نہیں جا رہا، جبکہ کشمیر پاکستان کا دیرینہ اور بنیادی مؤقف ہے۔ کشمیر پاکستان کی خارجہ اور علاقائی پالیسی کا اہم حصہ ہے، اس لیے مسئلے کو سیاسی طور پر حل کرنے اور سیاسی مکالمے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ نفیسہ شاہ
پیپلز پارٹی نے اپنی تاریخ سے یہ سبق سیکھا ہے کہ سیاسی میدان میں دستیاب گنجائش کتنی ہی کم کیوں نہ ہو، اسے کبھی خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 1980 کی دہائی میں شدید سیاسی مشکلات کے باوجود اپوزیشن کی قیادت جاری رکھی، یہاں تک کہ پیپلز پارٹی صرف 16 نشستوں تک محدود ہو گئی تھی۔ نفیسہ شاہ
• پیپلز پارٹی اپنے اعتراضات قانونی، آئینی اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے اٹھانے پر یقین رکھتی ہے اور بائیکاٹ کی سیاست نہیں کرتی۔ انتخابی تحفظات، کشیدہ ماحول اور کم ٹرن آؤٹ کے باوجود پیپلز پارٹی سیاسی عمل کا حصہ رہے گی اور انتخابات میں حصہ لے گی۔ نفیسہ شاہ
آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا بنیادی مؤقف ہے کہ مقامی حکومت اور مقامی قیادت کو زیادہ اختیارات حاصل ہونے چاہئیں، نہ کہ تمام اختیارات مرکز کے پاس ہوں۔ نفیسہ شاہ
وفاقی حکومت کی جانب سے مذاکرات میں تاخیر اور ہٹ دھرمی نے آزاد کشمیر کی مقامی حکومت کے اختیارات کو کمزور کیا ہے۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو مؤثر اختیارات دیے جانے چاہئیں تاکہ مقامی لوگ اپنے معاملات خود بہتر انداز میں چلا سکیں۔ مقامی لوگوں کو بااختیار بنانا اور ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انتخابی سیاست کا اہم حصہ ہے۔ نفیسہ شاہ
پیپلز پارٹی اس وقت آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کا حصہ ہے اور مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کو باقاعدہ انتخابی میدان میں چیلنج کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم بھی مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں اور اس کے طریقۂ کار پر تنقید اور اسے چیلنج کرنے کا حصہ ہے۔ نفیسہ شاہ
مظاہرین کے ساتھ جس انداز میں سلوک کیا جا رہا ہے اور مبینہ طور پر ریاستی طاقت استعمال کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی اس پر شدید تحفظات رکھتی ہے۔ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی آزاد کشمیر میں اسی نوعیت کا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔
نفیسہ شاہ
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ درمیانی راستہ اپنانے، سیاسی کشیدگی کم کرنے اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا ہے۔ نفیسہ شاہ
اصل مسئلہ صرف الیکشن میں دھاندلی کا نہیں، بلکہ کشمیر میں پیدا کیے گئے انتخابی ماحول اور تشدد کا بھی ہے۔ یہ معاملہ صرف پاکستان کے اندرونی حالات تک محدود نہیں، بلکہ پاکستان کے بین الاقوامی مؤقف اور کشمیر کے حوالے سے ہماری جدوجہد کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ نفیسہ شاہ
ایک چھوٹے سے مقامی مسئلے کو اس حد تک بڑھا دیا گیا ہے کہ یہ ایک بڑا اور سنجیدہ مسئلہ بن سکتا ہے۔ مسلم لیگ ن کو چاہیے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور انتخابات کو مزید متنازع نہ بنائے۔ پیپلز پارٹی کا مؤقف ملک اور پاکستان کے مفاد میں ہے۔ نفیسہ شاہ
پی ٹی آئی کے دور میں بھی ان میں اسی طرح کا غرور اور تکبر نظر آتا تھا۔ ہم اس وقت بھی کہتے تھے کہ پی ٹی آئی اندر سے کمزور ہو رہی ہے اور اس کی اپنی پالیسیاں اسے نقصان پہنچا رہی ہیں۔ نفیسہ شاہ
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جب ایک سیاسی تحریک شروع کی اور لانگ مارچ کیا تو اس کے بعد سیاسی حالات میں بڑی تبدیلی آئی۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ سیاست میں عوام سے رابطہ، جدوجہد اور درست وقت پر درست فیصلہ بہت اہم ہوتا ہے۔ نفیسہ شاہ
پیپلز پارٹی نے ماضی میں کئی بار ثابت کیا ہے کہ جب وہ پوری سیاسی طاقت کے ساتھ میدان میں اترتی ہے تو حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو جاتی ہے۔ لیکن اس وقت حکومت کی الٹی گنتی کی وجہ پیپلز پارٹی نہیں بلکہ حکومت کی اپنی غلط پالیسیاں ہیں۔ نفیسہ شاہ
کشمیر کے انتخابات غلط طریقے سے لڑے گئے اور انتخابی ماحول خراب کیا گیا۔ حکومت کی پالیسیاں بھی غلط سمت میں جا رہی ہیں۔ حکومت کی زبان اور سیاسی رویہ بھی مسائل پیدا کر رہا ہے۔ اب آنے والا وقت ہی فیصلہ کرے گا کہ ان اقدامات کا حکومت پر کیا اثر پڑتا ہے۔ نفیسہ شاہ
آزاد کشمیر کے انتخابات کرانے کے طریقۂ کار پر سوالات اٹھتے ہیں۔ انتخابی عمل اور جس ماحول میں انتخابات ہوئے، دونوں متنازع رہے ہیں۔ نفیسہ شاہ
دھاندلی کا سب سے بڑا ثبوت الیکٹورل وائلنس ہے؛ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی شہادتیں اس کی واضح مثال ہیں۔ ہمارے قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر کے حلقے میں فائرنگ کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کا ایک کارکن شہید ہوا۔ نفیسہ شاہ
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 12 نشستوں کے تنازع کو حل کرنے کے لیے درمیانی راستہ تجویز کیا تھا۔ پیپلز پارٹی نے کمیٹی کے ساتھ رابطے رکھے، لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے مؤثر اور نیک نیتی پر مبنی اقدامات نظر نہیں آئے۔ نفیسہ شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو زیادہ سے زیادہ مقامی بااختیاریت دیئے جائیں، نفیسہ شاہ
گزشتہ دو تین بجٹ میں پیپلز پارٹی نے اہم قانون سازی اور بجٹ کے معاملات پر اپنا مؤثر کردار اور پاور شو کیا ہے۔ نفیسہ شاہ
پیپلز پارٹی کی سیاست صرف اپوزیشن کے روایتی دائرے تک محدود نہیں، بلکہ وہ ایشوز کی سیاست کرتی ہے، نفیسہ شاہ
قومی اسمبلی کا تقریباً ڈیڑھ ماہ سے اجلاس نہ ہونا ایک اہم سوال ہے، جس کا جواب حکومت کو دینا چاہیے۔ نفیسہ شاہ
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے انتخابات اور دیگر قانونی و سیاسی معاملات پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں، جن کا حکومت کو جواب دینا ہوگا۔ نفیسہ شاہ
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی "الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے" والی بات حکومت کے مبینہ الٹے کرتوتوں اور غلط پالیسیوں کے تناظر میں ہے۔ نفیسہ شاہ
پیپلز پارٹی کا احتجاج اور اختلاف آئینی، سیاسی اور جمہوری دائرے میں رہتے ہوئے ہے۔ نفیسہ شاہ
حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی موجود ہے اور اس کا اظہار مختلف سیاسی انداز میں ہو رہا ہے۔ حکومت کی کارکردگی اور اس کی ناکامیوں پر بھی سوالات اٹھتے ہیں
@ShahNafisa
چئیرمین پاکستان پیپپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران کنری پہنچے پر عوام کی جانب سے پر جوش استقبال، گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور
@BBhuttoZardari@BakhtawarBZ@AseefaBZ@ShahNafisa
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹے، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی مواد کی تشہیر پر این سی سی آئی اے کا ایکشن، 4 افراد طلب۔ دوسری جانب ’’کراچی اسٹوریز‘‘ نے بھی غلط خبر نشر کرنے پر شرجیل میمن سے معافی مانگ لی۔
@sharjeelinam
کورنگی نمبر 5 فلائی اوور، کراچی کی بہتر سفری سہولیات کی جانب ایک اور قدم۔ 🧿❤️
ان شاءاللہ جلد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، جس سے اطراف کے شہریوں کو براہِ راست فائدہ ہوگا۔
#KarachiWorks@BBhuttoZardari
کراچی کی صفائی و نظم و نسق پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔
میئر مرتضیٰ وہاب کی نمائندگی میں کمشنر کراچی، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔
تعمیراتی ملبہ سڑکوں پر پھینکنے والوں کے خلاف جرمانے اور سیلنگ سمیت سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
صاف کراچی، منظم کراچی عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
@murtazawahab1
عادی پٹواری! پیپلز پارٹی کا نام جپنے سے فرصت ملے تو ایک سوال اپنی ٹک ٹاکر میڈم سے بھی پوچھ لینا۔
لاہور کے پولیس اسٹیشن میں دو لڑکیوں کی موت کا معاملہ آخر کہاں گیا؟
عوامی میئر حیدرآباد جناب کاشف علی شورو صاحب کی خصوصی ہدایت پر پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر محترمہ سیدہ ہما نقوی نے لطیف آباد میں زیرِ تعمیر عارفہ کریم پارک کا دورہ کیا
@BBhuttoZardari@KashifShoroPPP@jamkhanshoro@humia_naqvi
لطیف آباد نمبر 6، بورڈ آفس سے ربیع الاول چوک تک حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے درختوں کی تراش خراش اور صفائی کا کام جاری ہے۔
میئر حیدرآباد کاشف شورو کی ہدایت پر درختوں کی اضافی شاخوں کی کٹائی اور صفائی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے، تاکہ سڑکوں کے اطراف صفائی، خوبصورتی اور شہری ماحول کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
صاف، سرسبز اور خوبصورت حیدرآباد ہماری ترجیح۔
@KashifShoroPPP@humia_naqvi@buriroGM
#NayaBadaltaHyderabad