رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
ابن آدم کہتا ہے میرا مال ، میرا مال ۔
" فرمایا " آدم علیہ السلام کے بیٹے!
تیرے مال میں سے تیرے لی�� صرف وہی ہے جو تم نے کھا کرفنا کردیا ، یا پہن کر پُرانا کردیا ، یا صدقہ کرکے آگے بھیج دیا ۔
(مسلم، کتاب الزہد،۷۴۲۰)
السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَ بَرَكَاتُهُُ
اے پروردگار جیسے جیسے یہ سورج نکلتا جائے ہم سب کی خوشیوں میں اضافہ ہوتا جائے اور ڈھلتا سورج ہمارے دکھ مٹاتا جائے-آمین ثم آمین
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرماتے:
“اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى”
“اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت کا طالب ہوں، تقویٰ کا طلب گار ہوں، پاکدامنی کا خواہشمند ہوں، مالداری اور بے نیازی چاہتا ہوں“۔
( جامع ترمذی،۳۴۸۹)