@Shahid_G1976@CSMR786 جی بالکل۔۔۔۔ امریکہ نے ایران کا ڈراوا دیکر عربوں کی حفاظت کے نام۔پر مڈل ایسٹ اور سعودیہ میں لانگ ٹرمز انوسمنٹ کرنے رکھی ہے۔ پھر حفاظت کے نام پر یہ عربوں سے ٹھیک ٹھاک رقم اینٹھتا ہے۔ اب بھلا سونے کی کان چھوڑ کر کون جائے۔
@RShahzaddk دھشت گردی کو ناسور ہم نے اپنی غلط اور ناعاقبت اندیش پالیسیوں کیوجہ سے بنایا ہے۔ معیشت بھی اسی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے۔ معاشی طور پر طاقتور ملک ہی دوسرے ملک کا تحفظ کرسکتا ہے
ہمارے سیاہ ست دان چاہے کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں جمہوریت کا راگ تو الاپتے رہتے ہیں، لیکن ان کی کبھی بھی یہ خواہش نہیں رہی کہ وہ باقاعدہ عوام کی خواہشات کیمطابق الیکشن جیت کر اسمبلیوں میں پہنچیں۔ الیکشن میں ہر صورت اپنی جیت یقینی بنانے کیلئے ہر وہ حربہ استعمال کرتے ہیں جسکا حقیقی جمہوریت میں تصور بھی محال ہوتا ہے۔ موجود حکومت بھی یہی کچھ کررہی ہے، پرفارمنس گئی بھاڑ میں۔
@RShahzaddk وجہ کچھ بھی رہے۔۔۔۔ لیکن انڈین آئی ٹی ، بینکنگ اور فنانشل سروسز میں بہت آگے ہیں، یہاں انگلینڈ میں بڑی اور معروف کمپنیوں کے تمام اعلٰی عہدوں پر یہی انڈین بیٹھے ہوئے ہیں۔
@SdqJaan ہر بندہ انفرادی طور پر اپنے اپنے مسائل میں میں الجھا ہوا ہے۔ لیڈر سب موقع پرست اور پکی پکائی دیگ پر آنے والے ہیں۔ پھر پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں پر جس طرح کا بے رحمانہ تشدد کیا گیا تھا اس پر اب کوئی رسک لینے کو تیار نہیں
@RShahzaddk عوام کی unlimited قوت برداشت کو دیکھ کر حکومتی گماشتے اور درباری وظیفہ خوار حکومتی پالیسی سازوں کو سب اچھا کی رپورٹس دیتے ہیں۔ یعنی جب تک منظم ، پر اثر اور پرامن احتجاج نہیں ہوگا صورتحال یہی رہے گی۔
ہمارے ہاں گھریلو کچرے domestic waste کیلئے کونسلز کی جانب سے دو طرح کے bin دئیے جاتے ہیں ایک recycle waist اور دوسرا non recycle waist کیلئے۔ اس کے علاوہ سڑکوں کے اطراف میں کچرے کیلئے bins رکھے ہوتے ہیں جو باقاعدگی سے اٹھائے جاتے ہیں۔ کچرا باہر پھینکنے کی سزا 100£ سے لیکر 500£ تک ہے۔