آزاد کشمیر انتخابات: صوبائی قیادت کی کاوشوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں دو امیدوار دستبردار
پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا اور جنرل سیکرٹری شجاع خان (شازی خان) کی کاوشوں سے آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ڈویژن کے زیرِ اہتمام ہونے والے اہم جرگے میں پارٹی اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے کے تحت حلقہ LA-25 نیلم-1 سے سید نصیر حسین کاظمی ایڈووکیٹ اور حلقہ LA-45 ویلی-6 سے اختیار اللہ بٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے حق میں اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے۔
بعد ازاں دونوں رہنماؤں کی پاکستان پیپلز پارٹی کی انچارج الیکشن سیل محترمہ فریال تالپور سے ملاقات کرائی گئی، جس میں صدر ہزارہ ڈویژن ملک فاروق تنولی، صدر ضلع ایبٹ آباد سید سلیم شاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
اس موقع پر محترمہ فریال تالپور نے اتحاد کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کو مزید یقینی بنائے گا
پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے پاکستان پیپلز پارٹی لوئر دیر کے بانی رہنما حاجی محمد انور خان کے جوان صاحبزادے کاشف انور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں سید محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ نوجوان کاشف انور کی وفات انتہائی افسوسناک ہے۔ وہ اس غم کی گھڑی میں حاجی محمد انور خان، سوگوار خاندان اور پاکستان پیپلز پارٹی دیر کے تمام کارکنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کاشف انور کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے رہنما اور پی کے 10 کے صدر سمیع اللہ خان کے جائیداد کے تنازعے پر بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ، افسوس اور شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمیع اللہ خان ایک مخلص، وفادار اور نظریاتی جیالے تھے جنہوں نے پارٹی کی مضبوطی اور عوامی خدمت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی شہادت پارٹی کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
سید محمد علی شاہ باچا نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سنگین واقعات میں تاخیر کسی صورت قابلِ قبول نہیں، اور متاثرہ خاندان کو فوری اور شفاف انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ، لواحقین اور پاکستان پیپلز پارٹی سوات کے تمام کارکنوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آزاد کشمیر انتخابات: پارٹی قیادت کی کامیاب مفاہمتی کوششیں، دو حلقوں میں ناراض امیدوار پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کے حق میں دستبردار
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی کامیاب مفاہمتی کوششوں کے نتیجے میں دو اہم حلقوں میں مثبت سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
حلقہ ایل اے-45 (ویلی 6) میں اختیار اللہ بٹ نے پارٹی کے نامزد امیدوار عبدالماجد خان کے حق میں اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے اور بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا، جبکہ حلقہ ایل اے-25 نیلم-1 میں سید نصیر حسین کاظمی ایڈووکیٹ نے بھی پارٹی کے نامزد امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے پر اتفاق کیا۔
یہ پیش رفت پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا اور جنرل سیکرٹری محمد شجاع خان کی ہدایت پر ہونے والے کامیاب مذاکرات کا نتیجہ ہے، جن میں ہزارہ ڈویژن کے صدر ملک فاروق تنولی اور ضلع ایبٹ آباد کے صدر سید سلیم شاہ نے اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس پیش رفت کو پارٹی اتحاد، تنظیمی استحکام اور اجتماعی سیاسی حکمتِ عملی کا مظہر قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام رہنما اور کارکن نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لیے متحد ہو کر انتخابی مہم چلائیں گے
@BBhuttoZardari@SyedMAliShah_
صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، سید محمد علی شاہ باچا نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ کے چچا، معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک غلام اکبر دھپ (ٹھیکیدار) کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ملک فرحان افضل دھپ اور جملہ سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے قومی وطن پارٹی کے سینئر نائب صدر سید فیاض علی شاہ سے اپنے پشاور سٹی کے تمام تنظیمی عہدیداران کے ہمراہ پی پی پی میں شمولیت کے بعد زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر بخاری، صوبائ صدر خیبرپختونخواہ سید محمد علی شاہ باچا، سید ظاہر شاہ اور روبینہ خالد بھی موجود تھے۔
@BBhuttoZardari@RubinakhalidPPP
خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنما سید فیاض علی شاہ نے، اپنے پشاور سٹی کے تمام تنظیمی عہدیداران سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل 🇱🇾✌
@BBhuttoZardari@RubinakhalidPPP@SyedMAliShah_
بلاول بھٹو زرداری نے قومی وطن پارٹی کے سینئر نائب صدر سید فیاض علی شاہ سے اپنے پشاور سٹی کے تمام تنظیمی عہدیداران کے ہمراہ پی پی پی میں شمولیت کے بعد زرداری ہاؤس میں ملاقات کی،نیر بخاری، صوبائ صدر خیبرپختونخواہ سید محمد علی شاہ باچا، سید ظاہر شاہ اور روبینہ خالد بھی موجود تھے۔
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے قومی وطن پارٹی کے سینئر نائب صدر سید فیاض علی شاہ سے اپنے پشاور سٹی کے تمام تنظیمی عہدیداران کے ہمراہ پی پی پی میں شمولیت کے بعد زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر بخاری، صوبائ صدر خیبرپختونخواہ سید محمد علی شاہ باچا، سید ظاہر شاہ اور روبینہ خالد بھی موجود تھے۔
@BBhuttoZardari@RubinakhalidPPP
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع صوابی کے سینئر نائب صدر جناب ابنِ امان خان کے والدِ گرامی اور سابق رکن صوبائی اسمبلی، شیر امان خان آف دوبیاں، کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ مرحوم کی سیاسی و عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی وفات ایک بڑا نقصان ہے۔
ہم ابنِ امان خان اور تمام سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
سید محمد علی شاہ باچا
صدر، پاکستان پیپلزپارٹی، خیبرپختونخواہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے ملاکنڈ ریجن، سابق فاٹا اور پاٹا پر مجوزہ ٹیکسوں کے نفاذ کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پارٹی اس فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام پر مسلط کیے جانے والے اس ظالمانہ ٹیکس کے خلاف ہر آئینی، جمہوری اور سیاسی فورم پر بھرپور مزاحمت کرے گی اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی
صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، سید محمد علی شاہ باچا نے ملاکنڈ ریجن، سابق فاٹا اور پاٹا پر مجوزہ ٹیکسوں کے نفاذ کو عوام دشمن اور ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔
ملاکنڈ ریجن، سابق فاٹا اور پاٹا پر مجوزہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس غیرمنصفانہ اور عوام دشمن فیصلے کی ہر سطح پر بھرپور مزاحمت کرے گی: سید محمد علی شاہ باچا
دہشت گردی، بدامنی، نقل مکانی اور معاشی تباہی کا سب سے زیادہ بوجھ انہی علاقوں نے اٹھایا ہے۔ ایسے متاثرہ عوام پر نئے ٹیکس مسلط کرنا کھلی ناانصافی ہے: سید محمد علی شاہ باچا
ملاکنڈ ریجن، سابق فاٹا اور پاٹا آج بھی بنیادی سہولیات، تعلیم، صحت، روزگار، صنعت اور انفراسٹرکچر کی شدید محرومی کا شکار ہیں۔ حکومت پہلے اپنے وعدے پورے کرے: سید محمد علی شاہ باچا
ملاکنڈ ریجن اور سابق فاٹا و پاٹا کی ٹیکس چھوٹ کوئی رعایت نہیں بلکہ ان علاقوں کی تاریخی قربانیوں اور خصوصی آئینی حیثیت کا اعتراف ہے، جسے ختم کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی: سید محمد علی شاہ باچا
ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ مقامی تجارت، صنعت، سرمایہ کاری اور روزگار پر کاری ضرب ثابت ہوگا اور خطے کی معاشی بحالی کو شدید نقصان پہنچائے گا: سید محمد علی شاہ باچا
حکومت فوری طور پر ملاکنڈ ریجن، سابق فاٹا اور پاٹا پر مجوزہ ٹیکس واپس لے اور متاثرہ علاقوں کے لیے خصوصی ترقیاتی و معاشی بحالی پیکیج کا اعلان کرے: سید محمد علی شاہ باچا
اگر حکومت نے یہ فیصلہ زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی تو پاکستان پیپلز پارٹی سڑکوں سے لے کر اسمبلیوں تک بھرپور عوامی، جمہوری اور آئینی احتجاج کرے گی اور ہر محاذ پر عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی: سید محمد علی شاہ باچا
پاکستان پیپلز پارٹی ملاکنڈ ریجن، سابق فاٹا اور پاٹا کے عوام کے آئینی، معاشی اور جمہوری حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اور ہر قیمت پر ان کا دفاع جاری رکھے گی: سید محمد علی شاہ باچا
پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا نے ضلع بونیر کی تحصیل سالارزئی کے صدر اختی سید کے چچا زاد بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں سید محمد علی شاہ باچا نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس دکھ کی گھڑی میں اختی سید اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
اسلام آباد: زرداری ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان اور پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا بھی موجود تھے۔
اجلاس میں آزاد کشمیر اور مہاجرین جموں و کشمیر کے تمام انتخابی حلقوں سے موصول ہونے والی 106 درخواستوں پر امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے گئے۔ پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں امیدواروں کو باقاعدہ پارٹی ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔
PTI is d popular party but it has consistently sidelined & misused it's workers & youth for vested interest. @SyedMAliShah_ is well connected wd it's worker & down to earth leader and people can't choose better than him.Hopefully he will win his constituency with clear majorly
میں اپنے حلقے کے ایم پی اے سے کہتا ہوں کہ پہلے اپنی تحصیل میں ہونے والے ٹینڈرز، ترقیاتی منصوبوں اور اخراجات کا احتساب کریں، پھر پورے صوبے کے احتساب کی بات کریں، محمد علی شاہ باچا
@SyedMAliShah_
پہلے اپنی تحصیل کا احتساب کریں، یہاں جو ٹینڈرز، ترقیاتی منصوبے اور اخراجات ہوئے ہیں، پہلے ان کا احتساب کریں، صوبے کا احتساب بعد میں کریں گے۔
پی پی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا کا ایم پی اے پیر مصور غازی کو چیلنج
@SyedMAliShah_@PirMusavirPTI
درگئی: جبن میں پیپلز پارٹی کی شمولیتی تقریب، قابل محمد خان اُتمان خیل خاندان سمیت پارٹی میں شامل
درگئی: ملاکنڈ کے سیاحتی مقام جبن میں منعقدہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شمولیتی تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور سابق امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی ڈاکٹر فضل محمد کے بڑے بھائی قابل محمد خان اُتمان خیل نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا تھے، جنہوں نے نئے شامل ہونے والے افراد کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی پرچم پہنایا۔
@SyedMAliShah_