سلام ہو اُس معصومہ پر جس کو ظالم نے خرمے کے بجائے بابا حُسینٔ کا سرِ مبارک طشت میں پیش کیا
سلام ہو اُس معصومہ پر، جس کو جب اپنے بابأ کا سر مِلا تو بین کرتے کرتے زندان کی زمین پر ہمیشہ کیلئے سو گئی
(زیارتِ ناحیہ)
#شہادت_تسکین_قلب_حسینؑ
آپ جتنے پرانے ہوں گے اتنے ہی خاموش ہوتے جائیں گے گزرتی عمر آپ کو عاجز بنادے گی اور آپ کو احساس ہوگا کہ آپ نے کتنا قیمتی وقت بیکار خواہشات کے پیچھے بھاگتے ہوئے ضائع کر دیا
بعض اوقات لوگ قسمیہ اور حلفیہ کہتے ہیں کہ انہیں قبرستان سے رونے اور چلانے کی آوازیں آتی ہیں ۔ در اصل وہ آوازیں اس جانور کی ہیں جو مردہ خور ہے۔اس کی آواز ہو بہو انسانی چیخوں اور چلانے جیسی ہے ۔ آپ اپنی معلومات بھی شیئر کریں ۔
7مارچ1995 یوم شہادت ڈڈاکٹر سید محمد علی نقوی💔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک جعفریہ پاکستان و مشیر قائد ملت جعفریہ پاکستان و معروف سماجی شخصیت و فخر ملت جعفریہ
#JafariaTV#DrMuhammadAliNaqvi#Pakistan
مبارک صدیقی صاحب کی بہت ہی خوبصورت غزل ❤️
خزاں کی رت میں گلاب لہجہ بنا کے رکھنا کمال یہ ہے
ہوا کی زد پہ دیا جلانا جلا کے رکھنا کمال یہ ہے
ذرا سی لغزش پہ توڑ دیتے ہیں سب تعلقں زمانے والے
سو ایسے ویسوں سے بھی تعلق بنا کے رکھنا کمال یہ ہے
کسی کو دینا یہ مشورہ کہ وہ دکھ بچھڑنے کا بھول جائے
اور ایسے لمحے میں اپنے آنسو چھپا کے رکھنا کمال یہ ہے
خیال اپنا مزاج اپنا پسند اپنی کمال کیا ہے
جو یار چاہے وہ حال اپنا بنا کے رکھنا کمال یہ ہے
کسی کی راہ سے خدا کی خاطر اٹھا کے کانٹے ہٹا کے پتھر
پھر اس کے آگے نگاہ اپنی جھکا کے رکھنا کمال یہ ہے
وہ جس کو دیکھے تو دکھ کا لشکر بھی لڑکھڑائے شکست کھائے
لبوں پہ اپنے وہ مسکراہٹ سجا کے رکھنا کمال یہ ہے
ہزار طاقت ہو سو دلیلیں ہوں پھر بھی لہجے میں عاجزی سے
ادب کی لذت دعا کی خوشبو بسا کہ رکھنا کمال یہ ہے...
عجیب لوگ تھے وہ تتلیاں بناتے تھے
سمندروں کے لیے سیپیاں بناتے تھے
وہی بناتے تھے لوہے کو توڑ کر تالا
پھر اس کے بعد وہی چابیاں بناتے تھے
میرے قبیلے میں تعلیم کا رواج نہ تھا
مرے بزرگ مگر تختیاں بناتے تھے
فضول وقت میں وہ سارے شیشہ گر مل کر
سہاگنوں کے لیے چوڑیاں بناتے تھے
ہمارے گاؤں میں دو چار ہندو درزی تھے
نمازیوں کے لیے ٹوپیاں بناتے تھے
لیاقت جعفری
He was killed in Sujood because,
No one could killed him in battle.
Only Ali ع has this Status,
NO ONE ELSE. Curse be upon Ibn e Muljim (L) who demolished the pillar of light and guidance.
#شہادتِ_امیرالمومنین_امام_علیؑ