📸 Pic of the Day🚩💜✊
راولاکوٹ دھرنے کی یہ تصویر صدیوں تک یاد رکھی جائے گی۔یہ صرف ایک تصویر نہیں، بلکہ ایک عہد، ایک جذبہ اور عوامی مزاحمت کی ایسی داستان ہے جسے وقت بھی مٹا نہیں سکے گا۔
Janab aap kis ko ois. Se mila rahy hein ALLAH na kary k kabi hamara #shoukat_nawaz_mir saab kabi imran khan uya sheri mezari jesa bany #shoukat sab eik ghair seyasi awami banda hai
پہلے قوم کو سیاسی شعور دینے والے محسن قائد عمران خان کو پسِ زندان ڈالا گیا، پھر ایمان مزاری کی آواز کو زنجیروں میں جکڑا گیا، اس کے بعد مہرنگ بلوچ اور اب شوکت نواز میر کو بھی پابندِ سلاسل کر دیا گیا ہے۔
مگر تاریخ گواہ ہے کہ ہر دبائی گئی آواز کے بدلے کئی نئی آوازیں جنم لیتی ہیں۔ اختلافِ رائے کا جواب طاقت اور جبر سے نہیں، بلکہ دلیل، انصاف اور آئین کی بالادستی سے دیا جاتا ہے۔ گرفتاریاں نظریات کو ختم نہیں کرتیں، بلکہ انہیں مزید مضبوط اور توانا بنا دیتی ہیں۔آوازِ حق کو زنجیروں میں جکڑا نہیں جا سکتا، کیونکہ سچ ہمیشہ اپنی راہ خود بنا لیتا ہے۔ یہ گرفتاریاں ایک بوکھلائے ہوئے اور خوف زدہ نظام کی بے بسی کی علامت ہیں۔
یہ آوازیں اب کسی ایک شخص کی جاگیر نہیں رہیں، بلکہ اس دھرتی کے ہر مظلوم، ہر محروم اور ہر پسے ہوئے انسان کی دھڑکن بن چکی ہیں۔
بھارت کی جانب سے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے حق میں دیا گیا بیان نہ صرف ناقابلِ قبول ہے بلکہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔بھارت کو کشمیریوں کا ہمدرد بننے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ جس ریاست کے ہاتھ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ہزاروں شہداء کے خون سے رنگے ہوں، جو دہائیوں سے ظلم، جبر، گرفتاریوں، گولیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی داستان رقم کر رہی ہو، اس کی ہمدردی کشمیری عوام کے لیے توہین کے مترادف ہے۔ہم بھارت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ کشمیری عوام کو آپ کی حمایت، مشوروں یا بیانات کی کوئی ضرورت نہیں۔ اپنی منافقت اپنے پاس رکھیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے چھینی گئی آزادی، عزت اور بنیادی حقوق واپس کریں، پھر انسانی حقوق کی بات کیجیے گا۔ہماری جدوجہد خالصتاً عوامی حقوق کی جدوجہد ہے۔ ہمارا معاملہ حکومتِ آزاد کشمیر کے ساتھ ہے اور ہم اپنے حقوق کی جنگ خود لڑنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔کشمیری نہ کل کسی کے آلۂ کار تھے، نہ آج ہیں اور نہ کل ہوں گے۔ جو لوگ کشمیریوں کی آواز پر اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں، انہیں واضح سن لینا چاہیے کہ کشمیری عوام اپنے فیصلے خود کرتے ہیں اور اپنی جنگ خود لڑتے ہیں۔
#AJKRightsmovement
اعزاز سید جب تاریخ لکھی جائے گی تو یہ ضرور لکھا جائے گا کہ شور، دباؤ اور مصلحتوں کے دور میں بھی کچھ آوازیں سچ کے ساتھ کھڑی رہیں۔ آپ انہی آوازوں میں سے ایک ہیں۔کشمیری عوام آپ کے قلم، جرات اور دیانت کو سلام پیش کرتی ہے۔ حق بات کہنا آسان نہیں ہوتا، مگر آپ نے ثابت کیا کہ سچا صحافی صرف خبر نہیں سناتا، بلکہ مظلوم کی آواز بھی بنتا ہے۔کشمیری عوام کی طرف سے آپ کے لیے ڈھیر ساری محبتیں، دعائیں اور احترام۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور ہمیشہ حق کے ساتھ ثابت قدم رکھے۔ آمین۔
@AzazSyed
#AJKRightsmovement