ہر دین کو اپنے قیام کے لئے خود اپنی حکومت کی ضرورت ہوتی ہے۔
حکومت کے بغیر دین بالکل ایسا ہے جیسے ایک عمارت کا نقشہ آپ کے دماغ میں ہو ، مگر عمارت زمین پر موجود نہ ہو
(سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ۔۔۔۔۔دینیات)
#اصلاح_معاشرہ
الخدمت فاؤنڈیشن طالبات کے اندر مثبت تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے-ڈاکٹر حمیرا طارق*
*مختلف مقابلہ جات طالبات کے اندر نظم و ضبط ، مسابقت اور بہتر کارکردگی کا شعور اجاگر کرتے ہیں-ثمینہ سعید*
*الخدمت فاؤنڈیشن تعلیم ، تربیت، کھیل، خدمت انسانیت ہر میدان میں بھرپور جذبے کے ساتھ مصروف عمل ہے-ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی*
،
*الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مضبوط خاندان مستحکم معاشرہ کے عنوان سےٹاک شو اور مقابلہ جات کا اہتمام*
لاہور(پریس نوٹ)
اچھی تربیت یافتہ نوجوان نسل بہترین تمدن کی بنیاد ہے - نسلیں صرف سوچ سے نہیں بلکہ اعلی کردار اور عمدہ تربیت سے پروان چڑھ��ی ہیں - ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ایک مذاکرہ بعنوان "مضبوط معاشرہ مستحکم خاندان سے خطاب کے دوران کیا -
انہوں نے کہا کہ جب تک عورت کو جدت پسندی کے نام پر خاندان سے بغاوت کی راہ پر نہیں ڈالا گیا ، اسلامی روایات و اقدار کی حامل بہترین نسلیں پرورش پاتی رہیں - اج بھی وہ نسلیں معاشرتی اقدار اور خاندانی روایات کی حامل ہیں - عورت ایک مضبوط خاندان کی جڑ ہے اور مستحکم خاندان ہی عورت کو تحفظ اور آسائشیں فراہم کرنے کا ذریعہ بنتا ہے -
ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے مذاکرے ��و کنڈکٹ کروایا - اپنی ابتدائ گفتگو میں انہوں نے کہا کی عورت کی شعوری بیداری مہذب معاشرے کی ابتدا ہے - آج کی نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے- با اخلاق و با اختیار لیڈر شپ کی تربیت نوجوان نسل کے لیے لازم بھی ہے اور کل کے مضبوط معاشرے کی بنیاد بھی یے -علمی مذاکرے اور آگاہی سیمینارز نوجوان نسل کو ذہنی آسودگی فراہم کرتے ہیں -
ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے کہا کہ مختلف مقابلہ جات طالبات کے اندر نظم و ضبط ، مسابقت اور بہتر کارکردگی کا شعور اجاگر کرتے ہیں اور ان کے اندر قیادت کی صلاحیتیں جنم لیتی ہیں - الخدمت فاؤنڈیشن مستقبل کی متوازن لیڈر شپ کی تیاری میں بہترین کردار ادا کر رہی ہے-
بعد ازاں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پوسٹر سازی کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر حمیرا طارق نے کی اور ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید اور ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے ججز کے فرائض انجام دئے - اول ، دوئم ، سوئم آنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے -
#YouthEmpowerment
#Alkhidmat
#ISLAM
#JIWinsKarachiElection
ہمیشہ ہر محاذ پر ہر میدان میں عوام کی خدمت کے لیے سرگرم عمل رہنا صرف جماعت اسلامی کا ہی خاصہ ہے
خلوص ، خدمت اور دیانتداری میں عوام کا جماعت اسلامی پہ اعتماد واضح ہے
جنگل میں بادشاہ کیلئے الیکشن ھوا۔ ۔
۔دھاندلی سے بندر جنگل کا بادشاہ بن گیا۔۔
بندر کے دربار میں بکری فریاد لیکر ایک شیر اسکے بچے کو اٹھا لے گیا ہے۔۔
بادشاہ آپ کچھ کرو۔
بندر بادشاہ درختوں پر اچھل کود کرتا رھا۔۔
بکری روٹی فریاد کرتی رہی۔۔
اچھل کود۔۔جعلی میئر۔
#Karachi
کراچی کی گلیوں میں ایک بار پھر ترازو کی گونج۔
نو منتخب یوسی چیئرمین انصار اللہ خان کی فتح کے بعد، وکٹری تقریر۔
یوسی 7، ماڈل کالونی ٹاؤن، ضمنی الیکشن، یوسی چیئرمین #JIWinsKarachiElection
#JIWinsKarachiElection
کراچی بھر میں جماعت اسلامی کے امیدوار
بھاری اکثریت سے کامیاب ہوچکے ہیں، عوام نے
بلدیاتی ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی
پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، انتخابی
دہشتگردی پیپلزپارٹی کی تاریخ ہے
منعم ظفر خان