یونان کے جزیرے پر دو خوفناک آتشزدگیاں، 2 افراد ہلاک، سینکڑوں انخلا پر مجبور
یونان کے جزیرے سلامینا (Salamina) پر تقریباً ایک ساتھ دو جنگلاتی آگ بھڑک اٹھیں۔ تیز ہواؤں کے باعث آگ آبادی تک پھیل گئی، جس میں ایک بزرگ جوڑا ہلاک ہوا جبکہ 500 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیاجائے، بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کیاجائے، اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔
سوئس ائیرلائنز کے طیارے میں نصب ایک موبائل چارجر "پاور بینک" سے دھواں اٹھنے کی وجہ سے ٹرانس اٹلانٹک پرواز کا رخ موڑ دیا گیا اور اسے آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں غیر شیڈول طریقے سے اتارنا پڑا دو ہفتوں کے دوران کمپنی میں پیش آنے والا یہ دوسرا ایسا واقعہ ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے فون پر باہمی رابطے میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ پیر کے روز اس تبادلہ خیال میں عالمی منظر نامے پر ہونے والی پیش رفت بھی بات چیت کا موضوع رہی۔
ایران کی سپریم کورٹ نے 'زمین پر فساد' برپا کرنے کے الزام میں ایران نژاد جرمن شہری کی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس مقدمے کی سماعت منصفانہ طور پر نہیں ہوئی۔
رپورٹ : @dw_urdu
رومانیہ کے ورلڈ افئیرز طلباء کی پاکستانی سفارتخانے آمد ۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھانے اور دیگر عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔
@PakinRomania
پاکستان کے پولینڈ میں سفیر خالد حسین نے پولینڈ کے سیکرٹری سٹیٹ سے ملاقات کی ۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیاں خوراک و زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
@PakinPoland_
یوکرین کی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے اس نام نہاد ریفرنڈم کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی نمائندوں کی عدم موجودگی میں اس کی آزادانہ نگرانی نہیں کی گئی۔
طالبان نے روس کے ساتھ پہلا بین
الاقوامی تجارتی معاہدہ کر لیا
افغانستان کی طالبان حکومت نے روس کے ساتھ اپنا پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ کر لیا ہے۔ ماسکو اب کابل کو تیل، گیس اور گندم سپلائی کرے گا۔
جرمنی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے اپنی امداد کو بڑھا کر 56 ملین یورو کر دی ہے۔ ہم 🇵🇰 کی بہادر عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور اپنی مدد اور معاونت فراہم کرتے رہیں گے۔ جرمن سفیر
یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے اپنی امداد کو بڑھا کر 56 ملین یورو کر دی ہے۔ ہم 🇵🇰 کی بہادر عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور اپنی مدد اور معاونت فراہم کرتے رہیں گے۔
🇩🇪🤝🇵🇰
جرمنی میں امیگریشن کے قوانین میں نرمی کا فیصلہ
کیا آپ نوجوان اور ہنر مند ہونے کے ساتھ ساتھ جرمن زبان پر عبور رکھتے ہیں؟ اگر ہاں، تو ایسی صلاحیتوں کےساتھ جرمنی میں آپ کی امیگریشن کے مواقع کافی بڑھ جائیں گے۔
https://t.co/5nrGk7jUwn
جرمنی کو ہنرمند کارکنوں کی قلت کا سامنا ہے جسے پورا کرنے کے لیے یورپ کی اس سب سے بڑی معیشت نے اب اپنا ’گرین کارڈ‘ متعارف کرایا ہے۔ اس طرح یورپی یونین سے باہر سے بھی لوگوں کے لیے جرمنی میں آ کر کام کرنا آسان ہو جائے گا۔
روس کا پابندیاں اٹھائے جانے تک یورپ کیلئے گیس سپلائی بحال نہ کرنے کا اعلان
روسی صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مغربی ممالک بشمول جرمنی اور برطانیہ نے ہمارے ملک پر اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں۔