اس ہفتہ تیل سستا ہوا اور فرعونوں کی حکومت نے 14 پیسے سستا کیا اب کل چار روپے آج دو روپے مزید مہنگا کر دیا دو دن ویک اینڈ تو یوں روزانہ اربوں کی دہاڑی پیٹرول مافیا اور حکومت دونوں لگائیں گے
لعنت پڑے ان الیٹ حکمرانوں پر اور ان سے دگنی لعنت اپوزیشن پر جو عوامی مسائل پر سیاست ہی نہی کر رہے ہیں
پہلے مکہ پر حملہ کیا پھر مدینہ پاک پر حملہ کر دیا یہ تو اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے سیدھی سیدھی دشمنی ہے یہ حوثی لعین اور ذلیل ہیں ان کے سب حمایتی بھی لعنت کے مستحق ہیں
انڈیا میں چھ سو سال پرانی مسجد شہید کرنے جب ہندو بلڈوزر لے کر پہنچے تو ہزاروں مسلمان اس کی حفاظت کے لئے اکھٹے ہو گے انڈین مسلمانوں کو اسی طرح ایکٹو ہونا ہو گا خوف سے نکلنا ہو گا تاکہ دنیا انڈیا کا اصل چہرہ دیکھ سکے
دو قومی نظریے کے مخالف بھی دیکھ لیں
کیا شرجیل میمن لال قلعہ فتح کر کے آئے تھے کہ اُن کی گاڑی کے لیے بھی ریڈ کارپٹ بچھایا گیا؟ شرجیل میمن کا بیٹا راول میمن لندن میں سکیورٹی گارڈز کے ساتھ گھومتا ہے جہاں عرب حکمران بھی بغیر سکیورٹی کے چلتے ہیں اور یہاں شرجیل میمن کی گاڑی کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا جاتا ہے جہاں ابھی چند دن پہلے ایک ڈاکٹر اور اُس کی فیملی نے بھوک کی وجہ سے خودکشی کر لی تھی۔۔۔۔ افسوس، صد افسوس۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم کا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خانہ بدوش خاتون سے ناروا سلوک کے واقعہ پر سخت ایکشن
کمالیہ میں ایک خانہ بدوش خاتون سے ناروا سلوک کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے فوری نوٹس لیا جس پر ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے متعلقہ سب انسپکٹر عمران غفور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ قبل ازیں مذکورہ افسر کو معطل کر کے محکمانہ انکوائری کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت خواتین کے ساتھ بدسلوکی، تشدد اور غیر مناسب رویے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے۔ اختیارات سے تجاوز اور شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، آئی جی پنجاب عبدالکریم
دل کٹ گیا یہ دیکھ کر یہ پولیس والا ابھی تک نوکری پر ہے ؟
پنجاب پولیس اور دیگر اہلکار غریبوں بارے اتنے سنگ دل کیوں ہیں ؟
غریب کی بے بس کی کوئی زندگی نہی ہے
روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم قیمتوں کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی بجائے حکومت نے
آج عالمی منڈی میں تیل ساڑے چار فیصد تک سستا ہونے کے باوجود تیل کی قیمت 4 روپے بڑھا دی گئی ہے۔
اس اضافے سے ثابت ہوتا ہے روز قیمتوں میں ردوبدل کا فائدہ بھی تیل کمپنیوں کو دیا گیا۔
انتہائی شرمناک
7 ستمبر 1974 کو آئین کی دفعہ 260 میں یہ الفاظ شامل کئے گئے “ہر فرد جو حضور صَلَّىٰ اللَّٰهُ عَلَيْہِ وَآلِہِ وَسَلَّمَ کے بعد کسی مدعی نبوت کو پیغمبر یا مذہبی مصلح مانتا ہووہ آئین یا قانون کے مقاصد کے ضمن میں مسلمان نہیں” یہ ایک متفقہ آئینی ترمیم تھی مخالفت میں ایک ووٹ بھی نہ آیا
رائیونڈ کے بزرگ عالمِ دین مولانا احسان صاحب رحمہ اللہ بھی رخصت ہوگئے
مولانا ظاہر شاہ صاحب کے بعد حضرت کی عشاء کے بعد حضرت کی تعلیم کا اپنا ہی لطف تھا
سادہ الفاظ میں بہت گہری بات فرما جاتے
آج ان کے انتقال کی خبر سن کر بار بار ان کا ایک جملہ یاد آرہا ہے
“مسلمانوں کو پہلے مسلمانوں نے لوٹا، پھر غیروں نے لوٹا
مسلمانوں کو پہلے مسلمانوں نے مارا، پھر غیروں نے مارا۔”
نجانے کتنے برس پہلے کہی ہوئی یہ بات آج اپ��ے اردگرد دیکھ کر اور بھی گہری محسوس ہوتی ہے
اہلِ بصیرت کی یہی پہچان ہے کہ وہ آنے والے حالات کو پہلے سے بھانپ لیتے ہیں
حضرت کی مجلس، ان کی باتیں اور ان کے وہ بے ساختہ جملے بہت یاد آئیں گے
اللہ تعالیٰ حضرت کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کی بصیرت بھری باتوں سے س��ق لینے کی توفیق دے
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
آفتاب نذیر
حرمت رسول کے قانون کو کالا قانون کہنے سے آپکی صرف زبان ہی کالی نہیں ہوتی بلکہ آپکا دل و دماغ سب کالا ہو جاتا ہے تاریکی ظلمت سیاہی اندھیر ہی اندھیر د��یا آخرت کی رسوائی
ہری پور کی آیت نور کا والد محمد شفیق انصاف مانگ رہا ہے کتنے دکھ اور کرب سے کہہ رہا ہے کہ میری معصوم بچی کا کیا قصور تھا میری کسی سے کیا دشمنی تھی مجھے انصاف چاہیے۔
ہم سب نے مل کر اس مظلوم باپ ، اس 5 سالہ معصوم بچی آیت نور کیلئے آواز اٹھانی ہے ۔ اور اس وقت تک اٹھانی ہے جب تک انصاف نہیں ہوجاتا ۔ اس وقت نہیں رکنا ہے ۔ ہم اتنا تو کرسکتے ہیں
#JusticeForAyatNoor
معصوم بچی آیت نور کیلئے ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکلے ۔ جنازے میں بھی ہزاروں لوگ آئے ۔ آج ہری پور میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے ۔ اس واقعے نے پورے ہزارہ کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے کیوں کہ یہاں ایسے واقعے کا تصور بھی ممکن نہ تھا ۔ اب ہم سب کا فرض ہے ۔ آیت نور کو انصاف دلانا ہے ۔ آواز اٹھانی ہے ۔ جب تک انصاف نہیں ہوجاتا ۔ خاموش نہیں رہنا ہے ۔ مقامی لوگ سڑکوں پر احتجاج کریں گے ہم نے سوشل میڈیا پر کرنا ہے ۔ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں ۔ لیکن انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے ارباب بااختیار اس وقت تک نہیں سنتے جب تک سوشل میڈیا پر ٹرینڈز نہ بنیں جب تک سوشل میڈیا پر لوگ آواز نہ اٹھائیں ۔
#JusticeForAyatNoor
ہری پور میں کم و بیش 5 سال کی آیت نور کو تین اوباشوں نے اغوا کیا اور مبینہ زیادتی کے بعد لاش غائب کردی تھوڑی دیر پہلے یونیورسٹی روڈ پر واقعہ ایک ویران کنویں سے اس معصوم پری کی لاش برآمد کر لی گئی ہے ۔ معصوم بچی کا والد مٹھائی کی دکان پر معمولی ملازمت کرتا ہے جبکہ ماں گھروں میں کام کاج کرتی ہے ۔ نجانے ہم لڑکوں کو کیسی تعلیم دیتے ہیں کہ اچھے بھلے ماں باپ کے بچے خونخوار درندے بن جاتے ہیں۔ خدا رحم