"آپ کتنے خوبصورت ہیں"
جب آپ توڑنے والے نہیں بلکہ بنانے والے بنتے ہیں،
مایوسی پھیلانے والے نہیں بلکہ حوصلہ دینے والے،
ظلمت نہیں بلکہ روشنی کا ذریعہ بنتے ہیں،
شر کے دروازے نہیں بلکہ خیر کے دروازے بنتے ہیں،
زخم دینے والے نہیں بلکہ مرہم رکھنے والے،
کڑوا لہجہ نہیں بلکہ شیریں زبان
+
اللهمَّ صلِّ على محمَد وعلى آل محمَّد، كما صليتَ على إبراهيم وعلى آل إبراهيم، إنَّك حميدٌ مجيد. اللهمَّ بارِك على محمَّد وعلى آل محمَّد، كما باركتَ على إبراهيم وعلى آل إبراهيم،، إنَّك حميدٌ مجيد.
جب سے مجھے پتہ چلا ہے نا یہ سورۃ ملک سفارش کرتی ہے قبر میں اتنی سفارش کرتی ہے کہ بندے کو بخش دیا جاتا ہے میں نے سورۃ ملک کو پڑھنے کی عادت بنا لی ہے۔
ذرا تصور کریں! آپ اس دنیا سے جا چکے ہیں آپ کی نمازِ جنازہ ہو چکی ہے لوگ آپ کو قبر میں اتار کر واپس جا چکے ہیں اب آپ اکیلے ہیں اندھیرا ہے… خاموشی ہے آپ انتظار کر رہے ہیں کہ فرشتے آئیں گے سوال کریں گے لیکن حیرت! وہ نہیں آ رہے اچانک آپ کو ایک خوشبو محسوس ہوتی ہے جنت کی خوشبو آپ کی قبر کشادہ ہونے لگتی ہے
اور ایک راستہ جنت کی طرف کھل جاتا ہے آپ حیران ہوتے ہیں "یہ کیا ہو رہا ہے؟ سوال کہاں ہیں؟ جواب کہاں ہیں؟" پھر آپ کو یاد آتا ہے وہ عادت جو آپ نے دنیا میں اپنائی تھی، ہر رات سونے سے پہلے سورۃ الملک پڑھنا، وہی سورۃ آج آپ کی محافظ بن گئی ہے، وہ آپ کے لیے ڈھال بن گئی ہے، قبر کے عذاب سے بچانے والی بن گئی ہے، اب آپ سکون سے ہیں، نرم ریشمی بستر پر لیٹے ہوئے، دل مطمئن اور روح پرسکون، اور آپ کے لبوں پر صرف ایک جملہ ہے الحمدللہ
یاد رکھیں! سورۃ الملک صرف ایک سورت نہیں یہ آپ کی قبر کی روشنی ہے یہ آپ کی محافظ ہے آج ہی عادت بنائیں ہر رات سونے سے پہلے سورۃ الملک ضرور پڑھیں
ہو سکتا ہے یہی عمل کل آپ کی نجات کا سبب بن جائے۔
اللھم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید،
اللھم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید،
💝💝💝﷽💝السّلام علیکم!💝💝💝
💓میرے پیارے اللہ رب العزت💓 اے اللہ تو ہمارے دل کی تڑپ اور بے بسی خوب جانتا ہے ہماری خاموش دعائیں جو ہم لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے ان پر اپنی خاص رحمت سے کن فرما دے مولا اک تیرا ہی سہارا سب سے زیادہ مضبوط ہے اپنے سوا کسی کا محتاج نہ رکھنا آمین
جب کمزور پڑنے لگے
آنکھیں تکلیف سے برسنے لگیں
اللہ کے سامنے صبر اور ضبط ٹوٹ کے
آنسوؤں میں بہنے لگے دل میں
اداسی چھانے لگے اور حالات مشکل نظر آئیں
اور لگے کہ اب کچھ بھی نہیں رہا تھا ان تکلیف دہ لمحوں میں اللہ پر توکل رکھیں اور اپنے اندر
دیکھیں کہیں کچھ مثبت اور نیکی رکھی ھو گی خود کو مضبوط بنائیں اور
مسکرانے کی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور تلاش کریں۔
جس سے آپ کو اپنی اہمیت اور قدر ہو
یقین جانیں آپ کے پاس شکر گزار ہونے کے لیے بہت کچھ ہو گا۔
جو لوگ چلے گئے آزمائش تھے اور یاد رکھیں
اللہ آزماتا بھی انہی کو ہے جو مضبوط اور صاف دل ہوں اس لیے
ہمیشہ اپنے رب کا شکر ادا کریں
کیونکہ شکر گزاری ہی سکون کا واحد راستہ ہے
💝💞 Irum Warraich ✍️
مولا شکستہ دلوں کو صبر عطا فرما
ان دلوں کی تکلیف تو ہی جانتا ہے جسے کوئی اور سمجھ نہیں سکتا۔
ان کے زخموں پر اپنی رحمت رکھ دے، اور ان کی خاموش دعاؤں کو قبول فرما۔
آمین۔
#اردو_زبان
اور تمہارے پروردگار نے یہ حکم دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔ اگر والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں تمہارے پاس بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف تک نہ کہو، اور نہ انہیں جھڑکو۔ بلکہ ان سے عزت کے ساتھ بات کیا کرو۔
﴿سورۃ الاسراء ، ۲۳﴾