اسحاق ڈار کے نواسے کے بارے کہانی میں سوشل میڈیا پہ ہر کسی کی موج لگی ہوی ہے۔ ہر کسی کے پاس اپنا اپنا سچ ہے اور اپنی اپنی لچھے دار کہانی ہے ۔
وی لاگ والوں کا مصالہ بھی اپنا اپنا ہے۔ جس کا مصالہ جتنا تیز ہے اس اس کے ڈالر بھی اتنے زیادہ بن رہے ہیں۔
حکومت کی فراغت کی خواہش رکھنے والوں کے پاس تو اس میں لگانے کے لیے بہت زیادہ مصالہ ہے۔
اسحاق ڈار کو نشانہ بنانے والوں کے پاس بھی بہت کچھ موجود ہے۔
عوام الناس بھی اپنی اپنے سیاسی تعصبات کے بے رحم کُلہاڑے اٹھاے میدان میں اُتر چکے ہیں۔
اور
سچ کی لاش مکمل مسخ ہو
چکی ہے۔ سچ جاننے کی نہ کسی کو ضرورت ہے اور نہ فُرصت چونکہ شام تک کسی کو وی لاگ ریکارڈ کروانا ہوتا ہے اور کسی کو سونے سے پہلے سُننا ہوتا ہے۔
ہر شریف النفس فرد اس غدر والے “ پگڑی اُچھال” دور میں خوفزدہ ہو رہا ہے۔ 😩
@RashdiSuleman آپکا موقف حقائق پر مبنی ہے لیکن پی ٹی آئی والے سمجھیں گے آپ انکے حمایتی بن گئے ہیں اور جب حقائق انکے خلاف ہوئے تو آپ جانتے ہیں کہ کیا ہو گا۔۔۔