اگر ایران سے مکمل پابندی ہٹتی اور وہ عالمی قیمت پر تیل بیچ سکتا ہوا تو پھر وہ سستا تیل کسی کو کیوں دے گا؟
سستا تیل تو تب ہی تھا نا جب اسے بلیک میں بیچنا پڑتا تھا
پاکستان کی ضرورت کی نوے فیصد ایل پی جی ملک کے اندر پیدا ہوتی ہے جس کی پیداواری لاگت، ٹھیکے کا خرچہ ڈال کے، چھبیس روپے فی کلو گرام ہے۔ تا ہم اوگرا کہتی ہے کہ مقامی تیار کردہ ایل پی جی بھی عالمی قیمت یعنی ساڑھے تین سو روپے پر خریدی اور بیچی جائے۔ اگر وفاقی کابینہ کے ایک رکن کو اس امر کا نہیں پتہ تو اندازہ لگا لیں کہ ملکی معاملات کیسے لوگوں کے ہاتھ میں ہیں۔
اللہ پاکستان پر رحم کرے
🔴 ڈونلڈ ٹرمپ:
جہاز حرکت میں آنا شروع ہو گئے ہیں، ان میں سے بہت سے تیل سے بھرے ہوئے ہرمز کے آبنائے سے نکل رہے ہیں۔
وہ مکمل طور پر محفوظ، پُرامن اور بغیر کسی مسئلے کے جنوبی ‘شاہراہ’ پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ اور بھی راستے موجود ہیں!!!
جبکہ کے وفاق کو پیپلز پارٹی نے بولا تھا 50 فیصد اصافہ کیا جائے
یہ عوام کو واقعی ہی چ سمجھتے ہیں
پیسوں کی قلت تھی اس لیے صدر زرداری نے 4 ارب کا بجٹ صدراتی ہاؤس کے لیے رکھا تاکہ کے اس کی عیاشی مزید پوری ہوں
ایران گیس پائپ لائین پر کافی بات ہو رہی ہے
زرداری صاحب نے انتہای مہنگا معائدہ کیا تھا پائپ لائین گیس کا معاہدہ LNG کے ریٹ پر کیا گیا
ایران گیس پائپ لائن سے گیس لینے ہر پاکستان کو گیس کی قیمت پرانے معاہدے کے مطابق تقریباً
11 سے 15 ڈالر فی MMBtu دینی پڑے گی
جبکہ عالمی منڈی میں پائپ لائین کے ذریعہ گیس کی سپلائ 8 ڈالر فی MMBtu کے قریب ہے ( روس کی مختلف ممالک کو سپلائ)
اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوۓ پاکستان کو ایران سے چھ سے سات ڈالر فی MMBtu پر گیس ملنی چاہئے ایران کی گیس نکالنے کی cost دو ڈالر فی MMBtu سے بھی کم ہے
پرانا معاہدہ اب فائدہ مند نہیں رہا قیمت دوبارہ طے کرنے کی ضرورت ہے
انوٹ : اس معاملہ میں معمولی سمجھ بوجھ ہے درخواست ہے ایکسپرٹ اس پر راۓ دیں
ویسے اگر حکومت یکدم 120تا150 پیٹرول پر کم کر دے تو جو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 72 آرب کمایا ہے اس کی ھروائی ہو جائے گی اور عوام بھی سکھ کا سانس لے گی، اب دیکھتے ہیں کیا کرتی حکومت،لعنتیں وصول کرتی یا شاباش۔گینڈ اب حکومت کی کورٹ میں ہے
🚨 CBS ایرانی کہہ رہے ہیں کہ انہیں 300 ارب ڈالر کے تعمیرِ نو فنڈ تک رسائی ملنے والی ہے۔
یہ درست ہے یا غلط؟
جے ڈی وینس: "یہ ایسی چیز ہے جس تک انہیں رسائی حاصل ہو سکتی ہے بشرطیکہ وہ اپنی ذمہ داریوں اور معاہدے کی شرائط پر عمل کریں۔" یہ بیان کافی ہے کہ ایران نے کیا حاصل کر لیا ہے
*🚨عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کریش کر گئی*جس حساب سے شہباز شریف حکومت نے پاکستان میں عالمی قیمت کو جواز بنا کر پٹرول کی قیمت 460 کی تھی۔ کیا اب اسی تیزی سےواپس لائیں گے
ایران امریکہ جنگ سے پہلے
پیٹرول: 267 روپے فی لیٹر
ڈیزل : 281روپے فی لیٹر تھا۔
حکومت نے تب جیسے لمبی لمبی چھلانگیں لگا کر اضافہ کیا تھا، اب مہربانی کرے اور ویسے ہی لمبی لمبی چھلانگیں لگا کر قیمتوں میں کمی کرے۔
معاہدے میں ایک اہم تبدیلی
امریکن میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے مجوزہ امن معاہدے میں آخری وقت میں ایک اہم تبدیلی سامنے آئی ہے، جس کے تحت ایران کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹرانزٹ یا سروس فیس وصول کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ابتدائی 60 روز تک جہازوں کو مفت گزرنے کی سہولت دی جائے گی، جس کے بعد فیس کا نظام نافذ ہو سکتا ہے۔
اگر واقعی ایسا ہو گیا تو پھر ایران کو اس جنگ سے الٹا فائدہ ہی حاصل ہوا۔
ایران امریکہ معاہدے پر چمچوں سے واہ واہ کروانے کی بجائے اس سارے معاملے میں ایران سے یہ سیکھ لیتے کہ سائفر پر کیسے react کرنا چاہیئے تھا تو پورا پاکستان سکھ کا سانس لیتا
مان لیں کہ امن معاہدے کی خوشی میں سعودیہ ایران اور قطر پاکستان کو تحفے کے طور پر تیل اور گیس مفت یا سستی بھی دیتے ہیں تو کیا اسکا فائدہ عوام کو پہنچے گا؟
جواب ہے بالکل نہیں بیوروکریٹس ججز کے چھ سو لیٹر ماہانہ بڑھا 1000 لیٹر کر دیئے جائیں گے
عوام کیلئے 4روپے لیٹر کمی کا اعلان
قدرتی گیس کی لوڈ شیڈنگ :
ایل پی جی گیس اب ہر گھر کی ضرورت ہے
ایل پی جی کی زیادہ سے زیادہ قیمت دو سو روپے ہونی چاہیئے
مخلوق خدا پہ انسانی تاریخ کے سب سے ظالم اور سفاک لوگ مسلط کرنے کا جواب آخر دینا ہو گا
#پاکستان
دنیا کے امیر ترین ملک کینیڈا کا 3 مرتبہ لگا تار وزیراعظم رہنے والا جسٹن ٹروڈو وزارت عظمی سےہٹنے کے چند دن بعد اکیلا کھومتا گھرکے لیے خریداری کر رہا ہے
ہمارے ہاں صرف 40 دن کے وزیراعظم بننے والےچوہدری شجاعت حسین کو بھی تاحیات اسکواڈ ملا ہوا ہے
ملک کا بیڑا غرق ایسے تو نہیں ہوا
ایران نے آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس اور اپنے نقصان کا معاوضہ مانگنے کی شرط رکھی تھی جسمیں 300ارب ڈالر کی رقم پر اتفاق ہوچکا امریکی جے ڈی وینس نے اسے خلیجی ممالک کا ایران میں سرمایہ کاری کا نام دیا ہے ۔
امریکہ اسرائیل اور ایران کے نقصانات کا ازالہ امریکی سہولت خلیجی ممالک دینگے ۔
جب تک خلیجی ممالک میں بادشاہت قائم ہے تب تک یہ امریکی غلامی سے نجات حاصل نہیں کرسکتے
گیس کی لوڈ شیڈنگ نے ہماری ثقافتی قدروں کو متاثر کیا ہے :
گھر میں مہماں آئے ہوں
کھانا چائے وغیرہ مگر تب ہی بن سکتا ہے
جب گیس آ رہی ہو
بعض اوقات شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے
خواتین نے کھانے پکانے کے اوقات کو گیس آنے جانے کے اوقات کے مطابق سیٹ کیا ہوتا ہے
جو اکثر بڑی کوفت کا باعث بنتا ہے
کروڑوں گھرانے شدید تکلیف میں ہیں
مگر شکر ہے کہ فوجی فرٹیلائزرز کو مسلسل گیس مل رہی ہے
ورنہ تو ملکی سلامتی خطرے میں آ جاتی
#پاکستان
جو جہلا اس وقت ایران کرنسی خرید رہے ہیں انہوں بعد میں یہ کہہ کر سرہانے میں منہ دے کر سو جانا ہے کہ چلیں سو ڈالر ہی گیا ناں، اگر فلوک لگ جاتا تو بیس کروڑ ہو جانا تھا۔