پاکستانیو، تیار ہو؟
سندھ تیار ہے! عمران خان کے کپتان سہیل آفریدی کی قیادت اور پالیسی کے مطابق سندھ کے قافلے صوابی پہنچیں گے۔ ان شاء اللہ ہم سب اپنے لیڈر عمران خان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد کے لیے نکلیں گے اور ایک بار پھر تاریخ رقم کریں گے۔
سندھ نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ عمران خان کے لیے کھڑا تھا، کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ تمام سندھ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جو کارکنان صوابی پہنچ سکتے ہیں وہ ضرور پہنچیں گے، جبکہ ہمارے عہدیداران اور کارکنان اپنے اپنے اضلاع میں ہر صورتحال کے لیے موجود رہیں گے اور جو بھی لائحہ عمل دیا جائے گا، اس کے مطابق بھرپور طور پر متحرک رہیں گے۔
پاکستانیو! رکنا نہیں، اس عظیم جدوجہد میں اپنے لیڈر عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ سندھ پہلے بھی تحریک میں پیش پیش رہا ہے اور اب بھی پیچھے نہیں رہے گا، ان شاء اللہ۔
پاکستان زندہ باد
عمران خان پائندہ باد ❤️
🚨🚨 ان کا نام خورشید ہے پختون خواہ میں تحریک انصاف کا منسٹر ہے ان کا تعلق کرک سے ہے
دلیر اور نظریاتی انسان-- اج کرک میں جم غفیر انہوں نے نکالا ہے ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے
سہیل آفریدی کا قافلہ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا ہے ان علاقوں میں کافی عرصے سے عصر یا مغرب کے بعد سڑک پر سفر محال ہے لیکن چار اکتوبر کی رات کے وقت اس قافلے کا کرک پہنچنا ایک غیر معمولی واقعہ ہے اگر وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں تو ان علاقوں میں امن بحال کرنا کوئی مشکل نہیں ہے
Supporters of jailed former Pakistani prime minister Imran Khan have launched a long march towards Islamabad, demanding his release.
Thousands gathered in Khyber Pakhtunkhwa, where Khan’s Pakistan Tehreek-e-Insaf party governs, after talks to prevent the protest stalled.
📢 لانگ مارچ کی براہِ راست کوریج آج سے شروع!
وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے روانگی کی لائیو کوریج اور لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف اور عمران خان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جڑے رہیں۔
🔴 یوٹیوب پر براہِ راست دیکھیں:
https://t.co/uHignumbHI
#سر_بکف_میدان_میں
#عوامی_سمندر_سڑکوں_پر
"تو پہنچو اسلام آباد؛ اگر گاڑی نہیں تو بس پر آجانا،
اگر بس نہیں تو موٹر سائیکل پر آجانا،
اگر موٹر سائیکل نہیں تو سائیکل پر آجانا، اور اگر سائیکل بھی نہیں تو پیدل ہی اسلام آباد پہنچ جانا۔"
عمران خان کے یادگار الفاظ۔
#سر_بکف_میدان_میں#خان_کی_سالگرہ_مزاحمت_کے_نام
یا حی یا قیوم، اے ہمیشہ زندہ رہنے والے، اے سب کو قائم رکھنے اور سنبھالنے والے، یا اللّٰہ رب العزت، حبِ الوطن کپتان عمران خان کے محبِ وطن جانثار لڑکے اور لڑکیاں کو صرف تیرا سہارا ہے، اُنکی حفاظت فرما اور اُنکو اِبلیسی پیروکاروں کے شر سے محفوظ فرما، اَمِين يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن
پاکستان تحریکِ انصاف کراچی
4 اکتوبر، بروز اتوار کراچی میں احتجاج کے حوالے سے مختلف اضلاع کے مقامات درج ذیل ہیں۔ تمام مقامات پر احتجاج کا وقت شام 4 بجے ہوگا:
📍 ضلع ملیر: ملیر 15
📍 ضلع سینٹرل: شاہراہِ پاکستان، نزد JDC
📍 ضلع ویسٹ: بنارس چوک
📍 ضلع ایسٹ: سہراب گوٹھ، سپر ہائی وے
📍 ضلع ساؤتھ: ایمپریس مارکیٹ
📍 ضلع کیماڑی: شیرشاہ
📍 ضلع کورنگی: کراسنگ اسٹاپ
4 اکتوبر شام 4 بجے
کراچی کے مختلف اضلاع میں احتجاجی اجتماعات کے مقامات۔
زبردست پلان سامنے آ چکا ہے۔ ٹیسٹ میچ، وہ بھی بڑا ٹک ٹک کر کے۔ بہت ہی زبردست! اس کو کہتے ہیں تھکا تھکا کر ہرانا۔
پلان کے مطابق کئی ہفتوں تک لانگ مارچ کے پی کے کے اندر گھومتا پھرتا رہے گا اور پھر کئی ہفتوں کی جدوجہد کے بعد کنٹینر پنجاب اور اسلام آباد کی حدود تک جائے گا۔
حکومت تھک جائے گی، کنٹینر تھک جائیں گے، چکنا چور ہو جائیں گے۔ جب حکومتی کنٹینر تھک کر گر جائیں گے تو تب پنجاب کی حدود میں لانگ مارچ داخل ہوگا، بے شک 10 ہفتے لگیں یا 20 ہفتے۔ اور یہ تحریک ٹائم لیتی ہے، ویسے بھی ہمیں کسی چیز کی جلدی نہیں ہے۔ ہمارے پاس وقت ہی وقت ہے، بے شک 20 ہفتے لگ جائیں یا 30 ہفتے لگ جائیں۔
جتنی تاخیر کریں گے، اتنا ہی فائدہ ہے۔ باقی خیر ہے، خان صاحب قید میں رہیں، ان کا کوئی مسئلہ نہیں۔ وہ ویسے بھی تین سال سے زائد عرصے سے قید برداشت کر رہے ہیں، 20 ہفتے مزید برداشت کر لیں گے، کوئی مسئلہ نہیں۔ تنہائی میں ہیں، کوئی مسئلہ نہیں۔ آنکھ ضائع ہو چکی ہے، کوئی مسئلہ نہیں۔ بی پی کا مسئلہ ہے، کوئی مسئلہ نہیں۔ بہنیں بیچاری قید میں ہیں، کوئی مسئلہ نہیں۔ اتنے ورکرز قید میں ہیں، کوئی مسئلہ نہیں۔ کے پی کے میں ریڈ ہو رہے ہیں، کوئی مسئلہ نہیں۔ کے پی کے کے لوگوں کو اغوا کیا ہوا ہے، کوئی مسئلہ نہیں۔ بس جب 20 ہفتوں کے بعد یہ قافلہ پنجاب کی حدود میں گھسے گا تو نظام بدل جائے گا۔
میری قیادت سے درخواست ہے کہ 20 سے 30 ہفتوں کے بعد اس قافلے کو کے پی کے سے پنجاب میں گھسا دینا تاکہ کنٹینر کھڑے کھڑے چکنا چور ہو جائیں، ان کے گھٹنوں میں درد ہو جائے اور وہ گر جائیں۔
زبردست!