کیا پیغمبر اسلام نے ایک چھ سالہ بچی سے شادی کی تھی؟
میلانیا بتانے لگی کچھ سال پہلے ہماری ایک وزیرنےایک ٹی وی ٹاک شو میں پیغمبر اسلام پر یہ اعتراض لگادیا تھا کہ انہوں نے ایک چھ سال کی بچی عائشہ سے نکاح کرلیا تھا اور جب وہ بچی نو سال کی ہوئی تو رخصتی ہوئی ۔پھر وہ سوالیہ نظروں سے مجھے دیکھتے ہوئے پوچھنے لگی ،"خان! کیا یہ سچ ہے؟ یہ تو سننے میں ہی بڑا عجیب لگتا ہے۔"
میں نے جواب دیا ۔ میلانیا کچھ دن پہلے میں اپنی بارہ سالہ بیٹی کو سمجھا رہا تھا کہ شکسپئیر انگریزی ادب میں ایک اتھارٹی ہے اسے پڑھا کرو ۔میری ترغیب پر اس نے شکسپئیر کا شہرہ آفاق ڈرامہ ''رومیو جیولٹ ''پڑھ لیا تو کہنے لگی کہ پاپا آپ اس رائٹر پر تو کیس ہونا چاہئے ۔ میں نے حیران ہو کر پوچھا وہ کیسے ؟ کہنے لگی اس کہانی میں رومیو ایک تیرہ سالہ بچی'' جیولیٹ'' کو ورغلا رہا ہے ۔ اس کہانی کے لکھاری پرتو چائلڈ ابیوز کا مقدمہ ہونا چاہئے اور آپ اسی کو گلیمرائز کر رہے ہیں ۔ سب نے قہقہہ لگایا ۔ پوچھنے لگے تو تم نے پھر اسے کیا جواب دیا ؟
میں نے اسے سمجھایا کہ بیٹا انیسویں صدی میں بننے والے قوانین کو پانچ صدیاں پیچھے جا کر لاگونہیں کروایاجا سکتا ہے۔ اسی ڈرامے میں جیولیٹ کی ماں اپنی بیٹی کو یہ تک کہہ رہی ہے کہ میں تمہاری عمر میں
ماں بن چکی تھی ۔
پروفیسر صاحب کی بیوی ایک دفعہ پھر غصے میں اپنے دونوں ہاتھوں کو خالصتااطالوی انداز میں فضا ء میں اوپر نیچے بلند کرتے ہوئے کہنے لگی کہ رمیو جیولٹ ایک فرضی کہانی ہے ایک ڈرامہ ہے ۔ ادب یا فکشن کا حقیقت سے کیا تعلق ہے ؟
میں نے کہا تو چلئے حقیقی واقعات بیان کر دیتے ہیں ۔ سب سے پہلے تو یہ بتائیے کہ یہ 18 سال کی عمر والا قانون کون سی صدی میں شروع ہوا ہے؟ اٹلی کی شہزادی کیتیرینا سفورسا کی شادی 10سال کی عمر میں ہوئی ۔ برطانیہ کی شہزادی ازابیلا آف ویلوا کی شادی انگلینڈ کے بادشاہ رچرڈ دوم سے اس وقت ہوئی جب اس کی عمر 7 سال تھی ۔ انسان صدیوں سے جنسی رضا مندی کی عمر بلوغت کی نشانیوں سے ہی لگاتا رہا ہے۔ جانتے ہیں کیوں ؟کیونکہ ان معاشروں کا تمدن رہن سہن اور انسانی صحت کا معیار مختلف تھا۔ انسان کی کل أوسط عمر 30سال تھی وہ 30سال میں ساری گرہستی کرکے فوت ہوجاتا تھا ۔
ماریہ بولی خان اب تم بادشاہوں کی شادیوں کی مثال ایک مذہبی پیشوا کی شادی سے تو نہیں دے سکتے ؟
میں نے کہا او کے اب مذہب کی بات کرلیتے ہیں تم بتاؤ کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش کے وقت حضرت مریم علیہ السلام کی عمر کتنی تھی ۔ مسیحی روایات میں ہے کہ ان کی عمر 12سا ل تھی۔
ہندووں کی مذہبی کتب کے مطابق جب شری رام نے سیتا سے شادی کی تو اس وقت سیتا کی عمر صرف 6 سال تھی ۔
مسیحی روایات کے مطابق جب حضرت مریم نے جوزف سے شادی کی تو اس وقت ان کی عمر 12 سال تھی ۔
یہودیوں کی بعض کتب میں حضرت إسحاق نے جب 40 سال کی عمر میں ربقہ سے شادی کی تو ان کی عمر 3 سال تھی
ماریہ بولی لیکن یہ سب تاریخی روایات ہیں اس کے بارے کسی کی بھی حتمی رائے نہیں ہے ۔
میں نے زور کا قہقہہ لگایا اور تالی بجاتے ہوئے کہا کہ۔تو پھر سنو حضرت عائشہ رض کی عمر بھی کسی الہامی کتاب میں نہیں بیاں ہوئی۔ یہ بھی ایک متنازعہ روایت ہے جس پر علمائے اسلام کا شدید اختلا ف ہے جمہورعلمائے کرام کا اتفاق ہے کہ حضرت عائشہ رض کی رخصتی کے وقت عمر انیس سال تھی
وہ کہنے لگی چھوڑو کتب کو تم بتاؤ تم کس کی تشریح مانتے ہو
۔
میں نے کہا میں کوئی مورخ تو نہیں ہوں لیکن بڑا ہی مشہور چینی محاورہ ہے کہ "سچائی کو فیکٹس یعنی حقائق میں تلاش کرو " ۔ تو فیکٹس یہ بتاتے ہیں کہ شادی کے وقت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کی عمر چھ سال یا نو سال ہوہی نہیں سکتی ۔
پہلی دلیل یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالفین نے آپ کی زندگی میں جس شدت سے آپ پر اعتراضات کیے، اگر یہ شادی اُس معاشرے میں کوئی غیر معمولی یا معیوب امر ہوتی تو دشمنانِ مکہ اسے سب سے بڑا ہتھیار بناتے، مگر تاریخ میں مخالفین کا ایسا کوئی اعتراض موجود نہیں ہے
دوسری بات یہ کہ حضرت عائشہؓ خود بعد میں ایک عظیم عالمہ، فقیہہ اور ہزاروں احادیث کی راوی بنیں۔ اگر ان کی ازدواجی زندگی میں کوئی جبر یا ناانصافی ہوتی تو وہ نہ صرف اپنی زندگی میں بلکہ بعد از وصالِ نبوی بھی اس پر اعتراض اٹھا سکتی تھیں۔
@grok@Punjabastan@grok
Ak he bar sary btao or Urdu language ka Matlab h k Urdu written or font ma
Na k English alphabet ma Urdu likh k
Sara material do details ma ak essay ke form ma
یہ آرٹیکل سیدھی سادی خبر نہیں بلکہ ایک جھٹکا ہے—اور اگر آپ Chrome استعمال کرتے ہیں تو یہ مسئلہ آپ کے ساتھ بھی ہو چکا ہوگا۔ دو ایکسٹینشنز، تقریباً 9 لاکھ صارفین، اور ہر ChatGPT اور DeepSeek گفتگو ہر 30 منٹ بعد ہیکرز کے سرورز پر بھیجی جا رہی تھی۔ مزے کی بات یہ کہ انہی میں سے ایک کو Google نے “Featured” کا بیج بھی دیا ہوا تھا اور دونوں ابھی بھی Chrome Web Store پر موجود ہیں۔
یہ پچھلے تین ہفتوں میں تیسرا بڑا واقعہ ہے۔ پہلے وہ سلیپر ایکسٹینشنز جو سات سال بعد ایکٹیویٹ ہوئیں، پھر Urban VPN جس نے 80 لاکھ لوگوں کی AI چیٹس بیچ دیں، اور اب یہ "Prompt Poaching" والا سارا کھیل۔ سیکیورٹی ریسرچرز یہی لفظ استعمال کر رہے ہیں، اور لگتا ہے AI چیٹس چرانا اب نیا سونا بن گیا ہے۔
ان دو خطرناک ایکسٹینشنز کے نام بھی دلچسپ ہیں، ایک کا دعویٰ GPT-5، Claude، DeepSeek سب کچھ۔ دوسری کا نام بھی AI Sidebar وغیرہ۔ دونوں نے AITOPIA نام کی مشہور ایکسٹینشن کو کاپی کیا، وہی ڈیزائن، وہی فیچرز، وہی UI۔ یوزر کو سامنے AI ٹول نظر آتا ہے، پچھلے پردے میں میلویئر کام کرتا رہتا ہے۔ پرائیویسی پالیسی تک میں AITOPIA کا نام ڈال دیا تاکہ سب اصلی لگے۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ ہر 30 منٹ بعد ہر چیز چوری کر رہے تھے: آپ کی پوری ChatGPT اور DeepSeek گفتگو، آپ کے سارے کھلے ٹیبز کے URLs، سرچ کوئریز، سیشن ٹوکن، حتیٰ کہ کارپوریٹ انٹرنل لنکس تک۔
ڈیٹا دو ڈومینز پر جاتا تھا، Base64 میں انکوڈ ہو کر۔ کوئی لاگ، کوئی نشان—آپ کو کچھ محسوس بھی نہیں ہوتا۔
مزید خطرناک پہلو یہ کہ اگر آپ ایکسٹینشن ان انسٹال کریں تو یہ زبردستی ایک نیا ٹیب کھول کر دوسری ایکسٹینشن انسٹال کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ اور وہ دوسری پھر پہلی کی طرف دھکیلتی ہے—ایک مکمل جال۔
اور مسئلہ صرف مجرموں تک محدود نہیں رہا۔ Similarweb جیسی بڑی کمپنیاں بھی AI چیٹس جمع کرنا شروع کر چکی ہیں۔ ان کے اپ ڈیٹ شدہ ٹرمز میں صاف صاف لکھا ہے کہ وہ آپ کے تمام AI پرامپٹس، اپلوڈ فائلز، کنٹینٹ—سب ریکارڈ کرتے ہیں تاکہ بیچ سکیں۔
یعنی اب AI چیٹس بھی ایک پروڈکٹ ہیں، اور خریدار بھی موجود ہیں۔
سوچیں، لوگ ChatGPT میں کیا لکھتے ہیں؟
سورس کوڈ، بزنس پلان، پرسنل ڈیٹا، کمپنی کے راز، لیگل معاملات…
اب یہ سب چیزیں مارکیٹ میں گھوم رہی ہیں۔
اگر آپ Chrome استعمال کرتے ہیں تو فوراً چیک کریں کہ یہ دو ایکسٹینشنز کہیں موجود تو نہیں:
Chat GPT for Chrome with GPT-5, Claude Sonnet & DeepSeek AI
AI Sidebar with Deepseek, ChatGPT, Claude and more
ان کے Extension IDs بھی نوٹ کر لیں:
fnmihdojmnkclgjpcoonokmkhjpjechg
inhcgfpbfdjbjogdfjbclgolkmhnooop
اگر نظر آئیں تو بغیر سوچے ہٹا دیں۔
حقیقت یہ ہے کہ براوزر ایکسٹینشنز اب سب سے آسان سوشل انجینئرنگ ٹول بن چکی ہیں۔ لوگ فیک ویب سائٹ پر کلک کرنے سے بچ جاتے ہیں، مگر ایکسٹینشنز پر بھروسہ کر لیتے ہیں—اور یہی غلطی سب سے بڑی کمزوری ہے۔
یہ پوری کہانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ آن لائن سیکیورٹی میں اصل حملہ ٹیکنالوجی پر نہیں، انسان کے اعتماد پر ہوتا ہے۔
تحریر۔۔ اختر علی شاہ
@grok
کسی نے نوٹس کیا کہ مدورو کے ہٹنے کے بعد،
چین اور روس کتنے غیر معمولی طور پر خاموش رہے؟
نہ شدید مذمت،
نہ ہنگامی بیانات،
نہ وہ سفارتی ہلچل،
جس کی توقع کی جا رہی ہے۔
یہ خاموشی اتفاق نہیں!
یہ 'سمجھوتے کی خاموشی' لگتی ہے۔
اسی لیے اس وقت سائمن گوڈیک کی "ٹریڈ آف تھیوری" غور طلب ہو جاتی ہے:
– امریکہ وینزویلا کے وسائل کھا جائے
– روس یوکرین کا بڑا حصہ لے جائے
– چین تائیوان پر قبضہ کر لے
یعنی ایک غیر اعلانیہ بندربانٹ،
جہاں طاقتیں،
جغرافیہ نہیں،
بلکہ اثاثے تقسیم۔
اگر یہ مفروضہ درست ہے...
تو پھر دنیا میں ہونے والی جنگیں نہ اخلاقیات کی بنیاد پر ہیں، نہ اصولوں پر۔
یہ "میوچل نان - انٹرفیرنس کے معاہدے" ہیں،
جہاں ہر طاقت اپنی باری کا انتظار کر رہی ہے۔
اسی لیے میں بار بار کہتی ہوں:
2026 صرف انتشار کا سال نہیں،
بلکہ انکشاف کا سال بھی ہے۔
اس سال...
شور بہت ہو ہوگا،
فیصلے اس سے بھی بڑے ہوں گے،
اور خاموشیاں...
سب کچھ بتا دیں گی۔
اصل خبریں...
بیانات میں نہیں،
ردعمل کی کمی میں نظر آئے گی۔
اور ابھی..
دنیا بہت کچھ نہ کہہ کر،
کہہ رہی ہے۔
پنجاب بھر کے ڈویژن کےاضلاع اور تحصیلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،
ضلع کوٹ ادو اور تحصیل چوک سرور شہید بھی نئے نوٹیفکیشن میں شامل کر دئیے گئے،
پاکستان کا صوبہ پنجاب 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 156 تحصیلوں پر مشتمل ہے،
لاہور ڈویژن کے 4 اضلاع، لاہور، قصور ،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب کی 22 تحصیلیں ہیں،
گوجرانوالہ ڈویژن کے 3 اضلاع گوجرانوالہ ،سیالکوٹ، نارووال کی 11 تحصیلیں ہیں،
گجرات ڈویژن کے 4 اضلاع گجرات ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد کی 12 تحصیلیں ہیں،
راولپنڈی ڈویژن 6 اضلاع راولپنڈی، مری ،چکوال ،اٹک ،جہلم ،تلہ گنگ کی 24 تحصیلوں پر مشتمل ہے،
ملتان ڈویژن 4 اضلاع ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال کی 14 تحصیلوں پر مشتمل ہے،
ساہیوال ڈویژن 3 اضلاع ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ کی 7 تحصیلوں پر مشتمل ہے،
بہاولپور ڈویژن 3 اضلاع بہاولپور ،بہاولنگر، رحیم یار خان کی 15 تحصیلوں پر مشتمل ہے،
ڈیرہ غازی خان ڈویژن 6 اضلاع ڈیرہ غازی خان، تونسہ ،راجن پور، لیہ ،مظفرگڑھ، کوٹ ادو کی 16 تحصیلوں پر مشتمل ہے،
فیصل آباد ڈویژن 4 اضلاع فیصل آباد ،جھنگ ،چنیوٹ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 17 تحصیلوں پر مشتمل ہے،
سرگودھا ڈویژن 4 اضلاع سرگودھا ،خوشاب، میانوالی، بھکر کی 18 تحصیلوں پر مشتمل ہے،
سب سے زیادہ اضلاع راولپنڈی ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہیں،
سب سے زیادہ تحصیلیں راولپنڈی ڈویژن اور لاہور ڈویژن میں ہیں.
غزہ اور سوڈان کی بات کرتے رہیے انکا مقدمہ بار بار اقوام متحدہ کے سامنے پیش کرنے والوں کا ساتھ زیادہ سے زیادہ rt کرکے دیں
کل رسول اللہ کے سامنے اتنا تو کہہ سکیں گے کہ جو ہم سے ہوا ہم۔ نے کیا۔💔
غزہ پر مستقل بمباری 83 شہادتیں
اس بچے کی آنسوں بھری آنکھیں مسلمانوں سے چیخ چیخ کر کہہ رہی ہیں کہ ہماری آواز بنو ہم تھک چکے ہیں
ثواب سمجھ کر rt والا جہاد کرتے جائیں۔