ایل ایف او ہم نے جس مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کے دور میں کیا تھا اور مولانا صاحب نے جس کی جیل میں چھ مہینے گزارے تھے۔ ہم نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ یہ اس سے طے کیا تھا اور پھر اس فوجی جرنیل نے ٹی وی پر ا کر قوم سے خطاب میں یہ وعدہ کیا تھا کہ میں فلاں تاریخ کو اپنی وردی اتاروں گا۔یہ اس ایل ایف او کی مہربانی تھی۔یہ مولانا فضل الرحمان صاحب کی مہربانی تھی۔میری اس وقت کی حکومت میں بیٹھی جماعتوں میں سے کوئی بھی اس میدان میں نہیں تھا۔ یہ ہماری لڑائی تھی اور ہمیں پتہ ہے کہ ہم نے اس سے کیسے منوایا تھا۔پھر جیسے ہی اٹھارویں ترمیم ائی تو اپ رضا ربانی صاحب سے پوچھ سکتے ہیں کہ مولانا صاحب نے ان سے بولا کہ اس ایل ایف او کا سب سے پہلے بندوبست کرو۔
جہاں تک رہی بات 26ویں ترمیم کی تو 26 ویں ترمیم کے ڈرافٹ میں 52 شقیں تھیں اور ہم نے تقریبا ڈیڑھ ماہ نیگوشیٹ کر کے اس کو 26 شقوں پر لے کر ائے اور ہم نے اس میں سے 26 شقیں ختم کروائی تھی۔تو یہ کہنا کہ یہ ڈنڈے کے زور پر ہوئی تھی یہ غلط ہے۔
جوڈیشری پر جس چیز کا دباؤ ہے و�� 27 ویں ترمیم کی وجہ سے ہوا اور میں سمجھتا ہوں اس سب کی قصوروار یہ حکومت ہے ہماری یہ تاریخ ہے کہ ہم سے اج تک کوئی بھی چیز ڈنڈے پر نہیں منوا سکے اور نہ ہی کوئی اج منوا سکتا ہے۔
محترم جناب محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی ترجمان جے یو ائی پاکستان
#قوم_مولاناکےسنگ
#جےیوآئی_محافظ_آئین
#مولانا_قوم_کی_شان
#حکومت_بوکھلا_گئی
#دهشتگردی_ختم_کرو
مفتی اویس عزیز صاحب امیر جمعیت علماءاسلام اسلام آباد کی گرفتاری آپ کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ھے۔ آپ کے ظلم کے نظام کی اینٹیں سرکتی جارھی ھیں۔ اگر آپ ان گرفتاریوں سے یہ سمجھتے ھیں کہ ھم جمعیت کے کار��ن سوال کرنا چھوڑ دینگے تو آپ کی خام خیالی ھے، مولانا فضل الرحمن صاحب نے جو آپ سے سوال کیے ھیں آپ کو جواب تو دینا پڑےگا
#قوم_مولاناکےسنگ
#جےیوآئی_محافظ_آئین
#مولانا_قوم_کی_شان
#حکومت_بوکھلا_گئی
#دهشتگردی_ختم_کرو
جب سیاسی مؤقف کا جواب دلیل سے نہ بن پڑے، جب اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینے کی ہمت نہ ہو تو پھر کردار کشی اور جھوٹے ��روپیگنڈے کا سہارا لیا جاتا ہے۔
آخر مولانا کیا کہہ رہے ہیں، ان کے سوالات کا جواب کیا ہے؟ اس پر بات کرنے کے بجائے یہ سستے ہتھکنڈے کیوں؟
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینے کے بجائے ایک منظم مہم کے تحت کردار کشی اور اے آئی پروپیگنڈے کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
سوال خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے جواز کا ہے، صوبے کے معدنی وسائل پر اختیار اور ان کے مستقبل کا ہے، مگر جواب میں کبھی نوٹس کہ گھر کےسامنے جنریٹر کیوں رکھا، کبھی کرپشن کے الزامات اور اب اے آئی سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز ۔۔
بحث کا رخ اصل سوالات سے موڑنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ س��شل میڈیا ایکٹیوسٹس کو غیر ضروری تنازعات میں الجھاؤ تاکہ اصل سیاسی سوالات پس منظر میں چلے جائیں۔
سوالات کا جواب دو!
میرے ��وجوانو! جمعیۃ طلباء اسلام کے پروانو!
مجھے یاد ہے کہ چند سال قبل جمعیۃ طلباء اسلام کے زیر اہتمام اسی اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوئی تھی، جس کے مہمانِ خصوصی وزیراعظم جناب میاں شہباز شریف صاحب تھے۔
لیکن آج میں شہباز شریف صاحب کو اس قدر بے بس دیکھ رہا ہوں کہ وہ اسلام آباد میں واقع پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں بھی آپ کے اجلاس کے انعقاد کی اجازت نہیں دلوا سکے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں خطاب،5 نومبر
سینیٹر کامران مرتضٰی کشمیر سے آئے لیکن طعنہ افغانی کا ملتا ہے حافظ حمداللہ کا بیٹا فوج میں ہے لیکن باپ کو کہا جاتا ہے کہ تم افغانی ہے اندھیر نگری اور جہالت کی اس سے بڑی مثال کیا ہوگی
قائد جمیعت حضرت مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب
#مولانا_مرد_قلندر
#اسمگلر_چوکیدار
#نہ_چھیڑملنگاں_نوں
#ٹرمپ_کے_یار_ٹھس
#قوم_بیدار_رہےگی
کل تک وزیرِاعظم تھے، آج بے بس نظر آتے ہیں
اقتدار کا غرور ہمیشہ قائم نہیں رہتا
اللہ تعالٰی جب انتقام جب انتقام پر لینے آئیں تو طاقتور بھی بے بس ہو جاتا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں خطاب
#مولانا_مرد_قلندر#اسمگلر_چوکیدار#نہ_چھیڑملنگاں_نوں#ٹرمپ_کے_یار_ٹھس
#قوم_بیدار_رہےگی
دنیا چاہتی ہے کہ ہم چائنا کا راستہ روک لیں اور امریکہ چاہتا ہے کہ ہم یہاں قبائلی پہاڑوں میں یہاں پر سرمایہ کاری کریں۔ اور ان کو دعوت دینے میں گیا تھا؟ امریکہ کے اوول ہاؤس میں پریزیڈنٹ ٹرمپ کو ہمارے پہاڑوں کے معدنیات کے نمونے میں نے پیش کیے تھے؟ نمونے تم پیش کرتے ہو، ترغیب تم دلا رہے ہو، تمہارا آپس میں ایک معاملہ ہے،،، قوم کے سامنے رکھو یہ چیزیں۔
ہم کسی کی سرمایہ کاری کے خلاف نہیں ہیں، یہ بھی غلط ہے کہ چین کی سرمایہ کاری کا راستہ روکا جائے۔ ہم امریکہ کی سرمایہ کاری کے بھی خلاف نہیں ہیں، ہم ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے بھی خلاف نہیں ہیں، لیکن معاملے میں شفافیت ہونی چاہیے، معاہدات میں شفافیت ہونی چاہیے، قوم کے سامنے تمام شرائط رکھی جائیں، کن شرائط پر معاہدہ ہوا ہے، ہمارے ملک کے منافع کا تعین ہو، ان کے منافع کا تعین ہو، مقامی آبادی کے منافع کا تعین ہو۔
چوری چھپے ۔۔۔۔۔۔۔اب کہتے ہیں کہ اگر دہشت گردی کے خلاف بات نہ ہوتی تو پھر تو ایمرجنسی صرف فاٹا میں ہونی چاہیے تھی، یہ نیچے اضلاع میں کیوں ہوئی؟ اب مجھے بھی پھر کچھ کہنا پڑ رہا ہے، کیا کریں ۔۔۔۔۔ یہ اسمگلنگ کے راستے ہیں، اس لیے وہاں ایمرجنسی ہے۔ بہت سے قبائلی نوجوان یہاں ہوں گے جن کے علاقوں میں ہفتے میں دو دن کرفیو ہوتا ہے، ہوتا ہے نا دو دن؟ تو پانچ دن دہشت گردی نہیں ہوتی وہاں پر؟ پانچ دن دہشت گرد کہیں چلے جاتے ہیں، غاروں میں چھپ جاتے ہیں اور صرف دو دن باہر آتے ہیں، تو پھر آپ ان کے خلاف کارروائی کر رہے ہوتے ہیں؟(
تو یہ کرفیو کس لیے لگائی جاتی ہے؟ ہمیں کہا جاتا ہے کہ دہشت گرد آ رہے ہیں، گھروں میں بند رہو، باہر مت آؤ، ہم لڑ رہے ہیں، وہ پتا چلا کہ وہاں سے ٹرک گزر رہے ہوتے ہیں۔
ہمیں نہ معاہدہ پر اعتراض، نہ کسی کی سرمایہ کاری پر اعتراض، یہاں سے اگر مال نکلتا ہے تو جائز راستے سے آئے نا، تو جائز راستے ہم نے بند کیے ہیں، افغانستان کے ساتھ ہماری بندش ہے، تو چوری کے راستوں سے مال تو آ رہا ہے۔ ہمارے محصولات میں اگر اضافہ ہوتا ہے تو ٹیکس کی وجہ سے ہوتا ہے، اس کی ڈیوٹی ہوتی ہے، وہ ادا کرو، اس سے ملک چلتا ہے۔
اب اگر ہم حکمران ہوتے ہوئے اس طرح کی کارروائیاں کریں گے کہ پتا نہیں اپنے منافع کے لیے تم نے کون سے چوری کے راستے بنا لیے ہیں اور قوم کے خزانے کی پرواہ نہیں ہے، عوام کی تمہیں پرواہ نہیں ہے۔
ہم قوم کے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آپ کی نظر گوادر پر ہے، تم نے گوادر کو وفاق کے ساتھ وابستہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو بلوچستان کا حق بنتا ہے۔ ساحلی علاقہ جو بلوچستان کا حق بنتا ہے، تمہاری اس پر نظریں ہیں کہ کس طرح کوسٹل ایریا کو وفاق کی طرف کیا جائے، ہم ان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
صوبہ سندھ میں جزیرے ہیں، جن کے منافع کے حق دار سندھ کے عوام ہیں، تم ان پر قبضہ کر رہے ہو اور وفاق کے کنٹرول میں لے رہے ہو۔ ظاہر ہے، جب ایک دفعہ آئینی طور پر یہ ساری چیزیں صوبوں ��ے عوام کے حق قرار دیے جا چکے ہیں، آپ اس طریقے سے اس پر قبضہ کریں گے؟ یہ تو قومی امانت ہے، تم اتنی بڑی خیانت کے مرتکب ہو اور ہمارے پیچھے لگ گئے ہو، گھر کا نقشہ پاس نہیں کیا، فضائی ڈرون ویڈیوز بنائے جا رہے ہیں، گھر معلوم کیا جا رہا ہے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں خطاب
ہم اس ملک میں جھک کر چلنے کے لیے تیار نہیں ہیں، ہم اس ملک میں باعزت شہری کی طرح زندہ رہنا چاہتے ہیں۔
کامران مرتضیٰ صاحب کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ افغانی ہیں، وہ تو کشمیری ہے اور یہ بھی پتہ نہیں ہے کہ کشمیر سے آئے ہیں او�� وہاں کوئٹہ میں سیٹل ہوئے ہیں۔
اس سے بھی عجیب بات یہ کہ حافظ حمدللہ صاحب کا بیٹا فوج میں بھرتی ہوا، اس کے بیٹے کا فوج میں کمیشن ہو گیا، بیٹا فوج میں کمیشن لے رہا ہے اور باپ کو کہا جاتا ہے کہ تم افغانی ہو، تم پاکستانی نہیں ہو، اس کو کہتے ہیں ا��دھیر نگری۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں خطاب