🚨🚨
پی ٹی آئی حکومت شہدا کے جنازوں میں نہیں آتے کا راگ الاپنے والے بتائیں گے اِن شہدا کے جنازوں میں صوبے کے موجودہ چیف ایگزیکٹو فیصل کریم کُنڈی صاحب نے شرکت کیوں نہیں کی؟
عاصم منیر، شہباز شریف، گورنر سمیت تمام وفاقی کابینہ اور کور کمانڈرز آج پشاور میں تھے تو وہ جنازے میں کیوں نہیں گئے؟
یہی ٹولہ سہیل آفریدی پر الزام لگاتا تھا کہ وہ چند جنازوں میں ہی گیا- تو خود سب کہاں گئے؟
وہ راستہ مجھے آتاہے، اس میں آپ کو صرف ہاتھ جوڑنے پڑتے ہیں، جوتے صاف کرنے پڑتے ہیں، اپنی عزت نفس قربان کرنے پڑتی ہے، وہ راستہ بہت آسان ہے مجھے بھی آتا ہے بہت اچھی طرح آتا ہے۔۔۔
مریم صفدر بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں، وہ راستہ انکا خاندانی راستہ ہے، پورا خاندان اسی راستے سے سیاست میں آیا اور اقتدار پر قابض ہوا۔
ایک شخص گنڈیریاں کھا کر راستے میں پھینکتا جا رہا تھا
ہیچھے آنے والا وہ اُٹھا کر پھر سے چوس رہا تھا
آگے جانے والے نے پیچھے مُڑ کر کہا کنجوس انسان اپنی گنڈیری
خرید کر کیوں نہیں کھاتا
ہیچھے آنے والا بولا کنجوس میں نہیں تُم ہو گنڈیری میں تھوڑا سا رس
بھی نہیں چھوڑتے
تو جناب بلا خوف و خطر و لالچ انصاف کرنے کا حلف اُٹھانے
والے اب چیف جسٹس کی ناراضگی سے ڈرتے ہیں
آجکل دوسرے درجے کا مسلمان ہونا بھی کتنا مشکل کام ہے
جو سپریم کورٹ کبھی گننے کی فصل کاشت کرتی تھی 27ویں ترمیم
کے بعد اب چوسی ہوئی گنڈیری پر گذارا کر رہی ہے
راٹھی کے ساتھ غلط ہوا مگر کیا اسے جمیل فاروقی اور شہباز گل کی طرح ننگا کرکے مارا جائے گا؟ کرنٹ لگایا جائے گا؟ کیا اسے ارشد شریف کی طرح قتل کیا جائے گا۔ کیا اس پر درجنوں مقدمے ہوں گے اور صابر شاکر اور معید پیرزادہ کی طرح 85/85 سال کی سزا سنائی جائے گی یا پھر قاسم سوری اور مراد سعید کی طرح جان سے مارنے کی کوشش کی جائے گی یا پھر وجاہت سعید خان اور کئی دوسروں کی طرح پاسپورٹ اور آئی ڈی کارڈ ہی ختم کر دیئے جائیں گے۔ یا پھر احمد فرہاد، سمیع ابراہیم، مطیع اللہ جان، شاکر اعوان، زعیم لغاری اورآغاشیخ سرور کی طرح جبری گمشدہ کیا جائے گا یا پھر سہراب برکت، ایمان مزاری، ماہرنگ بلوچ اور رضی طاہر کی طرح لمبا عرصہ قید کیا جائے گا؟ اسی طرح میں احمد نورانی، وقاص اور شاہد اسلم سمیت درجنوں مثالیں دے سکتا ہوں۔ فل الحال کوئی مقابلہ اور موازنہ نہیں ہے۔ دیپکے اور نیہا وغیرہ اچھا کام کر رہے ہیں مگر انکا پاکستانی ماہرنگ بلوچ ایمان مزاری وغیرہ سے یہاں فل الحال کوئی مقابلہ نہیں
May Allah Bless the soul of Dr Rizwan, Director FIA.
He refused to sell his soul like those who gave #NRO2.
#Pakistan is surviving because of honest officers like Dr Rizwan.
۱۹۴۸ سے لے کر آج دن تک پاکستان کے دفاع کے لیے بنا وردی بنا کسی تمغے کی تمنا کے سربکف رہے ہیں ہم۔
کشمیر آزاد کرانا تھا تو اپنی منشاء سے آپ سے آگے چلے ہم۔
افغانستان کو غاصب روسیوں سے نجات دلانی تھی تو آپ کا تھمایا اسلام کا علم سینے سے لگایا ہم نے۔
امریکہ کی خوشنودی آپ کو مطلوب تھی، سلامیاں ہماری ماؤں کو ملیں۔ ہم نے قبول کیں۔ ایک بھرم تھا جانے کم فہمی تھی یا خوش فہمی۔ جو اس حقیقت سے آنکھیں موڑے بیٹھے رہے ہم کہ تم مرو تو شہید۔ ہم مریں تو کولیٹرل ڈیمج۔
ہمارے لیے بے گھری۔ تمہاری لیے پلاٹ۔
تم ملک بیچ کھاؤ تو بھی سینے پہ تمغے سجاؤ۔
ہم سر بھی واریں اور اپنے گلے میں لٹکیں بغاوت کی دفعیں بھی گنیں۔
ہم بے موت مرنے سے انکار کریں تو دہشت گرد ہیں۔
امن کا سوال کریں تو غدار ہیں۔
تو پھر وفادار کون ہے؟ تم؟
یا تمہارے قدم بوس یہ زباں دراز؟
دہشت گردی خیبرپختونخوا پر مسلط کی گئی ہے۔ وفاق کی ناکام پالیسیز سے ہمیشہ خیبرپختونخواہ گولہ بارود اور آگ کے لپیٹ میں رہی ہے۔ ملٹری آپریشن اور ڈرون حملوں سے میرے صوبے کے معصوم لوگ شہید ہوتے ہیں جس کو کولیٹرل ڈیمج کا نام دے دیا جاتا ہے اور ایک سوری سے بات ختم کردی جاتی ہے۔ پالیسی یہاں صرف عمران خان کی چلے گی۔ اُسی پالیسی میں ملک اور قوم کی بھلائی ہے۔
🚨🚨#BREAKING: Responding to corps commanders meeting press release, CM KP @SohailAfridiISF says “We will not let the events of May 9th happen again, nor will we allow anyone else to do so.”
ہم پاکستان کی سب سے بڑی اور سب سے مقبول سیاسی جماعت ہیں۔ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، جس کا آئین ہمیں پُرامن احتجاج کا حق دیتا ہے۔
4 اکتوبر کو گنڈی چوک، لکی مروت سے عوام کا سمندر اپنا سفر شروع کرے گا اور پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔
تحریکِ انصاف کے تمام مطالبات آئین اور قانون کے مطابق ہیں۔ اس سے پہلے گیدڑوں کو ہر طرح سے غیر قانونی طور پر فیسلیٹیٹ کیا گیا، لیکن ایک لیڈر سے خوف اتنا ہے کہ اسے اور اس کے اہل خانہ اور ورکرز کو جائز قانونی حقوق بھی نہیں دیے جا رہے۔
پاکستان پر جن لوگوں کا زبردستی قبضہ قائم رکھوایا ہوا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ خدانخواستہ ہمارا پاکستان ٹوٹ جائے۔ جن کو ہندوستان سے خطرہ نہیں، لیکن پاکستانی عوام سے خطرہ ہے- جنہوں نے ڈان لیکس کروائے، جنہوں نے میمو گیٹ اسکینڈل کیا، جنہوں نے ۵۳۰۰ ارب کی IMF سے تصدیق شدہ کرپشن کی، جنہوں نے فوج کے بارے میں کہا کہ انہوں نے ہماری ہڈیاں تک کھا لی ہیں، جنہوں نے پاکستان پر دوبارہ دہشت گردی مسلط کی، جن کا جعلی وزیرِ اعظم کسی شہید کے جنازے میں نہیں گیا، جن کا بھگوڑا قائد اور اس کی بیٹی انڈیا سے جنگ کے دوران خاموش رہے، جن کی پوری جماعت پاکستان کے پختونوں کو دہشت گرد کہتی ہے، اور جنہوں نے پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے، وہ اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے پاکستان میں آگ لگا رہے ہیں۔
دہشت گردی خیبر پختونخوا اور پاکستان کے عوام کے لیے کسی “بیانیے کی جنگ” نہیں ہے، اس سے ہر شہری متاثر ہے- عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ اپنے ہی لوگوں پر ملٹری آپریشنز کرنا اور انہیں بےگھر کرنا کسی مسئلے کا دیرپا حل نہیں ہے۔ ڈرون اٹیکس اور نام نہاد “کولیٹرل ڈیمج” سے دہشت گردی بڑھتی ہے۔ میں اس بات پر چٹان کی طرح قائم ہوں۔ آج خیبر پختونخوا میں یہ صرف PTI کا موقف نہیں رہا، بلکہ ہر سیاسی و مذہبی جماعت اور ہر مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والے شخص کا یہی موقف ہے، جس کے دستخط صوبائی اسمبلی کے جرگے میں بطور ثبوت موجود ہیں۔
تحریک انصاف کی وفاقی حکومت میں پاکستان اور خیبرپختونخوا Terrorism نہیں Tourism کے لیے جانے جاتے تھے- رجیم چینج کے بعد دہشتگردی کو دوبارہ جان بوجھ کر خیبر پختونخوا پر مسلط کیا گیا۔ جب 2022 کی گرمیوں میں ہم نے آواز اُٹھائی تو آپ نے ہی ہمیں جھوٹا کہا، لیکن آج اُسی دہشت گردی کو بہانہ بنا کر معصوم پختونوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔
جب میں کہتا ہوں کہ خیبر پختونخوا میں ۱۰۰ دن کے اندر امن آ سکتا ہے اور آپ نے صرف پالیسی میں تبدیلی لانی ہے، کیونکہ آپ کی موجودہ پالیسی کامیاب نہیں ہے، تو اُس بات پر عمل نہیں کیا جاتا۔ تو دہشت گردی کی سہولت کاری کون کر رہا ہے؟ ہمارے وزیروں اور کارکنوں کو اپنے “گُڈ” لاڈلوں کے ساتھ مل کر کون اُٹھا رہا ہے؟ ہمارا خریدا ہوا اسلحہ کون ہماری پولیس تک نہیں پہنچنے دے رہا؟ ہماری پولیس بغاوت کرنے پر کیوں مجبور ہو گئی ہے؟
بلوچستان اور وفاقی حکومت ایک پیج پر ہیں، پھر وہاں بھی امن کیوں نہیں آ رہا؟ دہشت گردی میں پاکستان پہلی بار پہلے نمبر پر کیوں آ گیا ہے؟ کیونکہ خود کو عقلِ کل سمجھنے والے پہلے بھی غلط تھے، آج بھی غلط ہیں، اور جب تک اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کرتے، تب تک غلط ہی رہیں گے۔
باقی، ہم ۹ مئی کو دوبارہ نہ ہونے دیں گے اور نہ ہی کسی کو ایسا کرنے دیں گے۔ جس نے CCTV فوٹیجز چُرائیں، اُسی نے ۹ مئی کروایا۔
4 اکتوبر، گنڈی چوک، دن ایک بجے۔ سب پاکستانی یاد رکھیں !!
ہم نے آپریشن کر کے ان کو اپنے علاقوں سے نکالا تو ہماری MIاور ISI انہیں واپس لے آئی اور کہا یہ گُڈ طالبان ہیں آپ ان کا استعمال کرو
میں نے تب بھی کمیٹی میں کہا تھا اگر یہ طالبان اتنے ہی اچھے ہیں تو آپ انہیں اپنی فوج میں بھرتی کر کے کشمیر میں لڑا لو
ماضی میں علی امین کا دیا گیا بیان
🚨اہم ترین
سادہ کپڑوں والے غنڈہ گرد ہمارے DPO,s DC,s ، پولیس اور بیوروکریسی کو دھمکا رہے ہیں ، ڈرا رہے ہیں ، میرا پیغام ہے کہ آپ نے ڈرنا نہیں ہے، اگر صوبائی حکومت آپ سے غلط کام نہیں کروا رہی تو پھر آپ نے کسی بھی ادارے کا غلط حکم نہیں ماننا، کیونکہ یہ کسی کے باپ کا پاکستان نہیں ہے،
وزیر اعلٰی سہیل آفریدی @SohailAfridiISF