حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
إِنَّ لِلَّهِ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا، مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا، مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ۔
ترجمہ:
بے شک اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں، یعنی ایک کم سو۔ جس شخ�� نے ان کا احصاء کیا (انہیں یاد کیا، سمجھا اور ان کے تقاضوں پر عمل کیا) وہ جنت میں داخل ہوگا۔
حوالہ: صحیح بخاری، حدیث 2736؛ صحیح مسلم، حدیث 2677۔
صبح بخیر☀
کرم کی رات
کڑاکے کی سردی تھی درجہ حرارت منفی ہونے پر تُلا تھا اور ہم اُس رات “ خدا گواہ “ ڈرامہ کی شوٹنگ سے لوٹے تھے ، انسپیکٹر امانت کا کردار کی ریکارڈنگ تھی جو بہت ہٹ ہوا تھا
رات کا تیسرا پہر تھا چار بجے ہونگے
شدید دھند کے باعث گاڑی چلانا محال تھا ، ہم نے گلی میں گاڑی پارک کی اور اضافی چابی سے مین گیٹ کا تالا کھولا گھر میں داخل ہوئے کنڈی لگائی تو کھڑکا ہوا ہم دبے پاؤں ابا کے کمرے کے آگے سے گزر کر پہلی سیڑھی پر پہنچے ہی تھے کہ آواز آئی
“ کون ہے ؟ ہم چپ رہے دوبارہ آواز آئی
“ بولتا کیوں نہیں کون ہے “
یہ ابا کی آواز تھی ہم نے اِن سنی کی اور تیزی سے سیڑھیاں چڑھ گئے ،
معاملہ یہ تھا کہ ابا کے چوکلے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی ، وہ پچھلے سات سال سے واکر کے سہارے چلتے تھے ، اب دن میں تو وہ واش روم چلے جاتے تھے مگر رات کو سردی کی وجہ سے بستر سے نکلنا محال تھا ، اسی لئے ہم نے اُن کو ایک یورن کی بوتل لا دی تھی ، ابا کی روٹین یہ تھی کہ رات کے وقت پیشاب پلاسٹک کی بوتل میں کرتے اور جب صحن سے آہٹ کی آواز آتی تو پوچھتے “ کون ہے “ ہم پانچ بھائیوں میں سے جو بھی ہوتا وہ کمرے میں جاتا اور بوتل خالی کر کے دھو کر واپس ابا کے بستر کے پاس رکھ دیتا اور ضروت کے وقت ابا اپنی حاجت پوری لےکر لیتے ، اکثر ہمیں یہ سعادت نصیب ہوتی کیونکہ راتوں کو باہر بیٹھنا ہماری عادت تھی ،
ابا کے کمرے میں امی بھی سوتی تھیں مگر وہ امی کو نہ اٹھاتے ، کوشش کرتے کے بیٹے یہ خدمت سرانجام دیں ،
اُس رات ہم اس لئے چپ کر کے گھیس وٹ کے نکل گئے کہ گھر میں چار بھائی اور بھی رہتے ہیں کوئی دوسرا یہ کام کر دے گا ، پھر ایک یہ بات بھی تھی کہ صبح چھے بجے سے ہم شوٹنگ پر تھے ، تھکے ہوئے تھے ، بھوک بہت زور کی لگی تھی ، اتنی سردی میں کون پہلے بوتل خالی کرے پھر دھو کر رکھے اور پھر ٹھنڈے پانی سے اپنے ہاتھ دھوئے ، ان سارے بہانوں کو سوچ کر ہم اوپر اپنے کمرے میں چلے گئے ، بیگم کو پہلے کال کر چکے تھے ، اپنے پورشن میں داخل ��وتے ہی کھانا سامنے آگیا ، ہم نے پہلا لقمہ لیا ہی تھا کہ اندر سے آواز آئی “ پتہ نہیں ابا کب سے بوتل تھامے بیٹھے ہیں “ پھر خیال آیا کہ ابا نے تو نہیں دیکھا کہ کونسا بیٹا تھا مگر اللہ نے تو دیکھا ہے کہ افی تھا جو کان لپیٹ کے نکل گیا ، ہم نے روٹی چھوڑی اور ننگے پاؤں نیچے کی ��رف بھاگے ابا کے کمرے میں داخل ہوئے سلام کیا
ابا نے جواب دیا اور بولے
“ لے جلدی سے خالی کر کے دھو کے دے دے نو بجے سے پکڑے بیٹھا ہوں “
ہم نے حکم کی تعمیل کی اور بوتل بستر کے پاس رکھ دی ، ابا کے پیر دبانے لگے اور سر جھکا کر کہا ، ابا جی مجھے معاف کر دیں میں آپ کی آواز پر رکا نہیں ،
ہماری آنکھوں سے آنسو رواں تھے ،ابا نے کہا کوئی بات نہیں بیٹا ، مجھے تو معلوم ہی نہیں تھا کہ تو آپا ہے ، میں نے کہا ابا جی بہت بڑی بددیانتی کرنے چلا تھا میں ، آپ کو نہیں پتہ تھا مگر مجھے تو معلوم تھا کہ ابا نے کیوں بلایا ہے اور اللہ کو تو پتہ تھا کہ میں نے خدمت سے جی چرایا ہے ، مجھے معاف کر دیں
اور ہم زاروقطار رو پڑے ، ابا نے سینے سے لگا لیا اور دعا دینے لگے “ اپو اللہ تیری مشک بھری رکھے “ امی آواز سنکر کر جاگ گئیں معاملہ سنا تو وہ بھی آبدیدہ ہوگئیں ، اور دلاسے کے ساتھ ساتھ دعا دی ، اُس رات ہم بہت ملال میں تھے کہ میں نے دانستہ یہ بددیانتی کی تو کی کیوں ؟
دوستوں وہ رات گزر گئی ، وہ کوئی قبولیت کی گھڑی تھی ، وہ کرم کی رات تھی ،
پھر اُس کے بعد ہمارے راستے کھلتے گئے ، پھر دوہزار آٹھ میں ہی ایک رمضان کی رات آئی تھی اُس رات کا قصہ پھر کبھی مگر پھر ہمیں کبھی نہ کام مانگنا پڑا نہ منت سماجت کرنی پڑی نہ کسی سے ادھار لینا پڑا ، من کی دھل گئی قسمت کھل گئی ،
زندگی بھر میں بس ایک بددیانتی ہے جو میں نے ابا سے کی تھی وہ بھی عارضی ، مگر اُس رات نے مجھ پر کرم رحمت عزت برکت دولت کے دروازے کھول دیے ، آج ابا اس دنیا میں نہیں ہیں مگر اُن کی دعائیں اُور اُن دعاوں کا پھل میں کھا رہا ہوں اور میرا یقین ہے کہ یہ پھل میری نسلیں بھی کھائیں گی ،
مولانہ مودودی فرماتے ہیں غلطیاں بانجھ نہیں ہوتیں وہ بچے دیتی ہیں
میں کہتا ہوں نیکیاں بھی بانجھ ن��یں ہوتیں وہ بچے دیتی ہیں ،
کاپیڈ
قاری نابینا ہیں۔ چند مقامات پر آواز کا اتار چڑھاؤ ایسا ہے کہ سننے والے کا گلا رندھ جاتا ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ آپ کیا ہیں اور کیا نظریہ رکھتے ہیں، کلام اللہ کا لطف اس انداز میں بھی لیجیے کہ یہ قاری صاحب کی آواز اس قرات میں بےمثال کلاس رکھتی ہے۔ آج کام بہت کم تھا تو ریلز میں آوارہ گردی کرتے ہوئے یہ دیکھنے کا موقع ملا۔ شئیر کرنا ہی تھا۔
اللہ سے کہتا ہی رہتا ہوں کہ یار دیکھ، آنکھ بند ہونے کے بعد نہ کھلی تو بڑی زیادتی ہو گی۔
🚨شریانوں (Arteries) کی بلاکیج گھر بیٹھے چیک کریں!
کیا آپ کی شریانیں صاف ہیں؟ عام بی پی مشین سے یہ *ABI Test* خود گھر پر کریں:
📊 آسان طریقہ:
1️⃣ اپنے بازو کا سسٹولک بی پی (اوپر والی ریڈنگ) نوٹ کریں۔
2️⃣ اپنے ٹخنے (Ankle) کا بی پی نوٹ کریں۔
3️⃣ فارمولا: (ٹخنے کی ریڈنگ ÷ بازو کی ریڈنگ)
✅ نتائج:
• 1.0 سے 1.4: شریانیں بالکل ٹھیک ہیں 👍
• *0.9 سے کم: خطرہ! شریانوں میں بلاکیج یا سختی ہوسکتی ہے (خصوصاً ذیابیطس کے مریضوں میں) ⚠️
آج ہی یہ آسان ٹیسٹ کریں اور اس اہم صحت کی معلومات کو شیئر کریں! 🤍👇🏻
*مچھر سے بچاؤ کا آسان ، کم خرچ اور دیرپا دیسی طریقہ*
کیمیکل اسپرے اور نقصان دہ دھویں سے پاک مؤثر گھریلو ٹوٹکا
گرمی اور سردی کے آغاز میں مچھروں کا حملہ بڑھ جاتا ہے ، بازار میں ملنے والے مہنگے اور کیمیکل سے بھرپور اسپرے یا کوائل صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں �� اس کے برعکس یہ نہایت سستا ، بدبو سے پاک اور محفوظ گھریلو طریقہ مچھروں کو کمرے سے کوسوں دور رکھتا ہے اور ماحول کو بھی آلودہ نہیں کرتا
*جامع فوائد*
کمرے کو مچھروں سے مکمل محفوظ بنانا اور کاٹنے سے بچاؤ
کیمیکل اسپرے اور مہنگے کوائلز کے مضر اثرات سے پاک محفوظ ماحول
دیرپا ، ان��ہائی کم خرچ اور بدبو سے مبرا آسان دیسی طریقہ
*اجزاء و وزن*
وائٹ آئل 1 پاؤ (250 گرام) ، مشک کافور 25 گرام
*ترکیبِ تیاری*
ایک پین میں وائٹ آئل ڈال کر اس میں مشک کافور شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر گرم کریں۔ جب کافور مکمل طور پر تیل میں اچھی طرح حل ہو جائے تو فوراً چولہا بند کر دیں۔ اب پین کو ڈھانپ کر ٹھنڈا ہونے دیں، پھر اسے کسی صاف شیشی یا بوتل میں محفوظ کر لیں
*طریقہ استعمال*
اس تیار شدہ تیل کو برقی یا الٹراسونک مچھر بھگانے والے آلے کے نیچے لگائی جانے والی چھوٹی بوتل میں بھر کر استعمال کریں۔ اس کی ہلکی سی مہک سے کمرے میں مچھر داخل ہونے کی جرأت نہیں کرے گا
ایک دکاندار عبدالرحمٰن نے ابھی اپنی دکان کھولی ہی تھی کہ ایک خاتون آئی اور بولی :
“بھائی صاحب، یہ لیجیے آپ کے دس روپے۔”
عبدالرحمٰن نے حیرت سے عورت کی طرف دیکھا، جیسے پوچھ رہا ہو،
“میں نے تمہیں دس روپے کب دیے تھے؟”
عورت بولی:
“کل شام میں نے آ�� سے کچھ سامان خریدا تھا۔ میں نے آپ کو سو روپے دیے،
سامان ستر روپے کا تھا، آپ نے چالیس روپے واپس دیے،
جبکہ دینے تیس روپے تھے۔”
عبدالرحمٰن نے وہ دس روپے پیشانی سے لگائے،
پیسے کے ڈبے میں رکھے اور بولا:
“بہن، ایک بات بتاؤ، سامان لیتے وقت تم نے ہر پانچ روپے پر مجھ سے خوب بھاؤ تاؤ کیا،
اور اب محض دس روپے واپس کرنے کے لیے اتنی دور چلی آئیں؟”
عورت نے کہا:
“بھاؤ تاؤ میرا حق ھے، مگر جب ایک قیمت طے ہو جائے،
تو کم دینا گناہ ھے۔”
عبدالرحمٰن نے کہا:
“مگر تم نے کم نہیں دیا، پورے پیسے دیے۔
یہ دس روپے میری غلطی سے تمہارے پاس گئے،
اگر تم رکھ لیتیں تو مجھے کوئی فرق نہ پڑتا۔”
عورت نے جواب دیا:
“شاید آپ کو فرق نہ پڑتا،
لیکن میرے ضمیر پر بوجھ رہتا۔
میں جانتی کہ میں نے کسی کا حق جان بوجھ کر رکھا ہے۔
اسی لیے میں کل رات ہی واپس کرنے آئی تھی،
مگر آپ کی دکان بند تھی۔”
عبدالرحمٰن نے حیران ہو کر پوچھا:
“تم کہاں رہتی ہو؟”
عورت بولی:
“گلشن کالونی سیکٹر8میں۔”
عبدالرحمٰن کے منہ سے حیرت سے نکلا:
“سات کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے صرف دس روپے واپس کرنے آئی ہو؟
اور یہ تمہارا دوسرا چکر ہے؟”
عورت نے سکون سے کہا:
“جی ہاں، دوسری بار آئی ہوں۔
*اگر سکونِ دل چاہیے تو ایسے ہی کام کرنے پڑتے ہیں۔*
میرے شوہر اب دنیا میں نہیں،
مگر وہ ہمیشہ کہا کرتے تھے:
‘کبھی کسی کا ایک پیسہ بھی ناحق مت رکھنا۔’
کیونکہ انسان تو خاموش رہ سکتا ہے،
مگر اللہ پاک کسی بھی وقت حساب لے سکتا ہے۔
اور اس حساب کی سزا میرے ساتھ میرے بچوں پر بھی آسکتی ھے۔”
یہ کہہ کر عورت چلی گئی۔
عبدالرحمٰن نے فوراً کیش باکس سے 300 روپے نکالے،
اپنے ملازم سے کہا:
“دکان کا خیال رکھنا، میں ابھی آتا ہوں۔”
وہ قریب ھی ایک اور دکاندار فراز کے پاس گیا اور بولا:
“یہ لو تمہارے 300 روپے،
کل جب تم سامان لینے آئے تھے،
میں نے تم سے زیادہ پیسے لے لیے تھے۔”
فراز ہنس کر بولا:
“اگر زیادہ لے لیے تھے تو واپس کر دیتے جب میں دوبارہ آتا۔
اتنی صبح صبح آنے کی کیا ضرورت تھی؟”
عبدالرحمٰن نے کہا:
“اگر میں تمہارے آنے سے پہلے مر گیا تو؟
تمہیں تو پتہ بھی نہ چلتا کہ تمہارے پیسے میرے پاس ہیں۔
اسی لیے لوٹا دیے۔
کبھی نہیں پتا کہ اللہ پاک کب حساب لے لے،
اور سزا میرے بچوں کو نہ بھگتنی پڑے۔”
یہ سن کر فراز خاموش ہوگیا۔
اس کے دل میں ایک زخم جاگا
دس سال پہلے اس نے ایک دوست کاشف سے تین لاکھ روپے قرض لیے تھے۔
اگلے دن ہی کاشف کا انتقال ہو گیا۔
کاشف کے گھر والوں کو اس قرض کا علم نہ تھا،
تو کسی نے تقاضا نہیں کیا۔
لالچ میں آکر فراز نے کبھی خود بھی واپس نہیں کیا۔
آج کاشف کا گھرانہ غربت میں زندگی گزار رہا تھا،
بیوہ عورت گھروں میں نوکریاں کر کے بچوں کو پال رہی تھی،
اور فراز ان کا حق دبائے بیٹھا تھا۔
عبدالرحمٰن کے الفاظ “اللہ پاک کسی بھی وقت حساب لے سکتا ھے”
فراز کے دل و دماغ میں گونجنے لگے۔
دو تین دن کی بےچینی کے بعد
فراز کا ضمیر جاگ اٹھا۔
اس نے بینک سے تین لاکھ روپے نکالے
اور اپنے دوست کے گھر گیا۔
کاشف کی بیوہ اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھی تھی۔
فراز نے اس کے قدموں میں گر کر معافی مانگی۔
تین لاکھ روپے اس کے لیے بہت بڑی رقم تھی
اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے،
اور اس نے فراز کو دعائیں دیں۔
یہ وھی عورت تھی
جو دس روپے واپس کرنے دو بار دکاندار کے پاس گئی تھی۔
جو لوگ دیانتداری اور محنت سے جیتے ہیں،
اللہ پاک ان کا امتحان ضرور لیتا ھے،
مگر کبھی چھوڑتا نہیں۔
ایک دن ان کی دعا ضرور سنی جاتی ھے۔
اللہ پاک پر یقین رکھو۔
“ایمانداری ایمان کا حصہ ھے، اور ناحق مال انسان کے رزق سے برکت چھین لیتا ھے”
منقول
نوٹ: شئیر کر دیں، ہو سکتا جس نے آپ کے پیسے دینے وہ یہی پڑھ کر دے دے۔ چاہیں تو کسی کو اس پر مینشن بھی کر سکتے ہیں۔
Out of millions of people, you're the one I'd choose to share this joy with if I win❤️🎁
Nusuk is offering a chance to win one of 100 Umrah trips 🕋, including a visit to the Rawdah 🕌, or a share of 10,000 cartons of blessed Zamzam water 💧 to gift to loved ones.
🤍مفت عمرہ، روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور اپنے کسی عزیز کو ساتھ لے جانے کا شاندار موقع! 🤍
نسک ایپ پر سعودی گورنمنٹ کی جانب سے 100 سے زائد عمرہ پیکیجز اور زمزم کے 10,000 کارٹن جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
📲 حصہ لینے کے لئے درج ذیل لنک سے ابھی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ ایپ میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دے کر قرعہ اندازی میں شامل ہو جائیں👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻
https://t.co/an1jbu3uNq
یہ پیغام اپنے عزیزوں کے ساتھ ضرور شیئر
کریں۔
ترجمان جمعیت اہلحدیث محترم عبید شفیق صاحب کو سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان میں نسک ایپ کا ایمبیسڈر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
دنیا کی کوئی بھی جدید مشین، کوئی طاقتور ترین ڈائنامائٹ اور کوئی بھی ہائی ٹیک ڈرلنگ ٹول اس کے آگے گھٹنے ٹیک چکا تھا۔ یہ کہانی ہے شاہراہِ قراقرم کے اس سیاہ اور ناممکن چٹانی پہاڑ کی جس نے انجینئرز کے ہوش اڑا دیے تھے اور پھر وادیِ ہنزہ کے ایک عام سے بوڑھے مزدور نے قدرت کے ایک ��نوکھے اصول سے اس کا سینہ چیر کر رکھ دیا ۔
یہ ایک بالکل منفرد اور حقیقی واقعہ ہے جو پاکستان کی انجینئرنگ اور انسانی عزم کی دنیا کا آٹھواں عجوبہ سمجھا جاتا ہے۔ شاہراہِ قراقرم دنیا کی سب سے بلند اور دشوار گزار پکی سڑک ہے، جسے بنانے کے لیے انسانوں نے آسمان سے باتیں کرتے ہوئے پہاڑوں کا جگر چاک کیا۔ لیکن ستر کی دہائی میں جب اس سڑک کی تعمیر جاری تھی، تو وادیِ ہنزہ کے قریب ایک ایسا مقام آیا جہاں جدید سائنس، بھاری ترین مشینری اور انجینئرنگ کے تمام اصول ناکام ہو گئے۔ یہاں کالا قراقرم کا ایک ایسا چٹانی پہاڑ تھا جس کی رنگت سیاہ تھی اور اس کے پتھر اتنے سخت تھے کہ ڈرلنگ مشینیں ان پر لگتے ہی ٹوٹ جاتی تھیں اور ڈائنامائٹ کے دھماکے بھی اس چٹان پر ایک خراش تک نہیں ڈال سکتے تھے ۔
کئی ہفتے گزر گئے اور منصوبے پر کام بالکل رک گیا۔ انجینئرز کا خیال تھا کہ اس شاہراہ کا ڈیزائن بدل کر راستہ موڑنا پڑے گا، جس پر مزید اربوں روپے اور کئی سال درکار تھے۔ اسی مایوسی کے عالم میں، وہاں کام کرنے والے ایک بوڑھے مقامی گلگتی مزدور نے انجینئرز کے چیف کو ایک عجیب مشورہ دیا۔ اس نے کہا کہ اس چٹان کا پتھر آگ یا بارود سے نہیں ٹوٹے گا، بلکہ یہ برف اور شدید سردی کی ایک خاص روایتی ترکیب سے ٹوٹے گا۔ انجینئرز نے پہلے تو اس کی بات کو مذاق سمجھا، لیکن جب کوئی راستہ نہ بچا تو انہوں نے اس بوڑھے مزدور کی بات مان لی۔
اس بوڑھے نے گاؤں کے چند اور مزدوروں کو اکٹھا کیا اور رات کے وقت، جب درجہ حرارت منفی ڈگریوں میں گر جاتا تھا، اس سیاہ چٹان کے قدرتی باریک شگافوں میں مسلسل کئی گھنٹوں تک کھولتا ہوا گرم پانی ڈالا۔ چٹان کے پتھر کے اندر موجود دراڑوں میں گرم پانی جیسے ہی پہنچتا، باہر کی شدید برفانی ہوا اسے سیکنڈوں میں جماتی چلی جاتی۔ پانی جب جم کر برف بنتا ہے تو پھیلتا ہے۔ پوری رات درجہ حرارت کے اس اچانک اور شدید ترین ٹکراؤ کے باعث چٹان کے اندر ایک زبردست قدرتی دباؤ پیدا ہوا، اور اگلی صبح جب سورج کی پہلی کرنیں ان پہاڑوں پر پڑیں تو ایک زوردار کڑک دار آواز کے ساتھ وہ ناممکن چٹان خود بخود دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو کر نیچے ندی میں جا گری۔
وہ جدید انجینئرز جو جرمنی اور چین سے آئے تھے، اس مقامی حکمت اور قدرت کے اصول کو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جس چٹان کو ٹنوں بارود نہ توڑ سکا، اسے پہاڑوں کے باسیوں نے محض پانی، برف اور درجہ حرارت کے فرق سے مٹی میں ملا دیا۔ آج جب بھی لوگ شاہراہِ قراقرم سے گزرتے ہیں، تو وہ صرف ایک سڑک دیکھ رہے ہوتے ہیں، لیکن اس سڑک کا ایک ایک موڑ ایسی ہی درجنوں انوکھی، پراسرار اور انسانی ہمت کی لازوال کہانیوں سے بھرا ہوا ہے۔
#اردو_زبان
یہ ایک میسیج ہے۔۔ برائے مہربانی اسے سب تک پہنچائیں
پرانے کلاس فیلوز کی ایک ملاقات تھی۔ ایک خاتون باربی کیو کے دوران ٹھوکر کھا کر گر گئیں۔ دوستوں نے مشورہ دیا کہ ڈاکٹر کو دکھایا جائے، ل��کن وہ پُراعتماد تھیں کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی جوتی کی وجہ سے اینٹ سے ٹکرا گئیں۔ دوستوں نے ان کی مدد کی، صفائی کروائی اور کھانے کی پلیٹ دی۔ پھر وہ باقی وقت سب کے ساتھ خوشی سے گزارتی رہیں۔
مگر ملاقات کے بعد، ان کے شوہر نے سب کو اطلاع دی کہ انہیں اسپتال لے جایا گیا اور شام 6 بجے ان کا انتقال ہو گیا—باربی کیو کے دوران انہیں فالج کا حملہ ہوا تھا۔
اگر وہاں موجود لوگ فالج کی علامات پہچان لیتے، تو شاید وہ آج بھی زندہ ہوتیں۔
درحقیقت، فالج کی کچھ ابتدائی علامات ہوتی ہیں اور اسے روکا جا سکتا ہے۔ ایک نیوروسرجن کا کہنا ہے کہ اگر وہ فالج کے مریض تک تین گھنٹوں کے اندر پہنچ جائیں، تو وہ فالج کے اثرات کو مکمل طور پر ختم کر سکتے ہیں۔
راز یہ ہے کہ فالج کی علامات کو جلد پہچانا جائے اور مریض کو تین گھنٹوں کے اندر علاج فراہم کیا جائے—یہ مشکل نہیں۔
*فالج کی شناخت* کے لیے
یاد رکھیں *تین آسان حروف: S، T، R*
براہِ کرم پڑھیں اور سیکھیں!
اگر آپ کے اردگرد لوگ *فالج کی علامات* نہ پہچان سکیں، تو مریض کو شدید دماغی نقصان ہو سکتا ہے۔
*تین آسان سوالات پوچھیں:*
*S: (Smile) مسکرائیں*
مریض سے کہیں کہ وہ مسکرائے۔
اگر منہ کا ایک کونہ نیچے جھک جائے، تو یہ علامت ہے۔
*T: (Talk) بات کریں*
مریض سے کہیں کہ ایک سادہ جملہ بولے، جیسے:
"آج دھوپ والا دن ہے"
اگر جملہ بے ربط یا الجھا ہوا ہو، تو یہ بھی علامت ہے۔
*R:(Raise) ہاتھ اٹھائیں*
مریض سے کہیں کہ دونوں ہاتھ اٹھائے۔
اگر ایک ہاتھ نیچے گر جائے، تو یہ بھی فالج کی علامت ہے۔
📌 نوٹ:
ایک اور علامت یہ ہے کہ مریض سے کہیں کہ زبان باہر نکالے۔
اگر زبان ایک طرف کو مڑی ہوئی ہو یا ٹیڑھی ہو، تو یہ بھی فالج کی علامت ہے۔
اگر مریض ان چاروں میں سے اگر کوئی ایک عمل نہ کر سکے، تو فوراً ایمبولینس یا اسپتال کو کال کریں اور علامات بتائیں۔
اگر ہر شخص جو یہ پیغام پڑھے، اسے دس اور لوگوں کو بھیجے، تو کم از کم ایک جان بچائی جا سکتی ہے۔
میں نے اپنا فرض ادا کر دیا ہے!
امید ہے آپ بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔ براہِ کرم اسے آگے بھیجیں!
🌟 یہ پیغام دوسروں کو دیں، نیکی کی خوشبو آپ کے دل میں بس جائے گی!
"چاہے جتنا بھی مصروف ہوں، نیکی کے کام کو ہمیشہ ترجیح دیں!
و جزاکم اللہ خیر ۔۔