حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
’’ جب کوئی شخص زنا کرتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا ۔ جب کوئی شخص چوری کرتا ہے تو وہ صاحب ایمان نہیں ہوتا ۔ جب کوئی شخص ش��اب پیتا ہے تو وہ ایمان سے لاتعلق ہو جاتا ہے ۔
1/2
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جو کوئی مسلمان اپنے مسلمان بھائی کو کسی مصیبت میں تسلی دے
تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے عزت کا جوڑا پہنائے گا۔
(ابن ماجہ-1601)
قالَ ﷺ:
لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِه
تم میں سے کوئی مؤمن نہ ہوگا، جب تک اپنے بھائی کے لئے وہی نہ چاہے جو وہ خود اپنے لئے چاہتا ہے.
بخاری 13
(مسلم 170، 171؛ ماجہ 66؛ مسند احمد 97؛ ترمذی 2515؛ نسائی 5019، 5020، 5042؛ مشکوٰۃ 4961
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا :
تم میں سے کامل ترین مومن وہ شخص ہے جس کے اخلاق سب سے زیادہ اچھے ہوں ۔
(المستدرک الحاکم : 1
قالَ ﷺ:
جو ریا کاری (دکھاوا، نمائش) کرے گا تو الله تعالیٰ قیامت کے دن اسے لوگوں کے سامنے ظاہر کر دے گا. اور جو الله کی عبادت کو شہرت کے لئے کرے گا تو الله قیامت کے دن اسے رسوا و ذلیل کرے گا. اور جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا، اس پر الله بھی رحم نہیں کرتا.
ترمذی 2381
(ماجہ 4206)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
جس شخص نے اپنا غصہ روکا الله تعالیٰ اس کے عیوب پر پردہ ڈال دے گا، جو شخص اپنے غصے کے مطابق عمل کرنے کی طاقت کے باوجود اپنے غصے کو پی گیا۔ الله تعالیٰ قیامت کے دن اس کے دل کو امید سے بھر دے گا۔
(السلسلۃ الصحیحۃ ، ۲۰۹)
حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: جو شخص دن کے اول حصّے میں سورۃ یٰس پڑھ لیتا ہے اس کی پورے دن کی ضروریات پوری کردی جاتی ہیں۔
(سنن الدارمي، المعجم الأوسط للطبراني)
رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:
“ روزانہ پانچ وقت کی نماز اور ایک جمعہ سے دوسرا جمعہ بیچ کے گناہوں کا کفارہ ہیں، جب تک کہ کبیرہ گناہ سرزد نہ ہوں“۔
(جامع ترمذی،۲۱۴)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
جو کوئی استغفار کا التزام کر لے تو الله تعالی اس کے لیے
(1) ہر تنگی سے نکلنے،
(2) اور ہر رنج سے نجات پانے کی راہ ہموار کر دے گا،
(3) اور اسے ایسی جگہ سے رزق عطا فرمائے گا جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتا۔
(ابوداود، 1518)
دیکھو ! کیا تم اس کے لیے کچھ نفل پاتے ہو جس کے ساتھ اس کے ضائع کردہ فرض کی کمی پوری کر دی جائے ۔ پھر باقی اعمال بھی اسی کے مطابق جاری ہوں گے ۔
(سنن نسائی : 467)
2/2
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے ،
نبی کریم ﷺ نے فرمایا :
تحقیق قیامت کے دن سب سے پہلے بندے سے جس چیز کا حساب ہو گا وہ اس کی نماز ہو گی ۔ اگر وہ مکمل پائی گئی تو مکمل لکھی جائے گی اور اگر اس میں کچھ کمی ہوئی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا :
1/2