محترم جناب شاہد فرید صاحب، ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن!
مودبانہ گزارش ہے پارٹنر اسکولز 24 اگست کو گرمیوں کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل رہے ہیں، جبکہ جاری کردہ شیڈول کے مطابق اسی روز مانیٹرنگ بھی رکھی گئی ہے۔ تعطیلات کے فوراً بعد پہلے ہی دن 90% حاضری کا ہدف حاصل کرنا عملی طور پر ناممکن ہوگا۔
لہٰذا آپ سے خصوصی گزارش ہے مانیٹرنگ کو کم از کم ایک ہفتے کے لیے مؤخر کر دیا جائے، تاکہ طلبہ، والدین اور اسکول انتظامیہ معمول کی تعلیمی سرگرمیوں میں واپس آ سکیں اور مانیٹرنگ کے وقت بہتر حاضری اور مکمل تیاری یقینی بنائی جا سکے۔
آپ کا ایک ہفتے کا تعاون پارٹنر اسکولز کے لیے نہایت حوصلہ افزا ہوگا۔ امید ہے ہماری گزارش کو شایانِ شان اہمیت دی جائے گی۔
#PEFFamily
#PEFPartnerSchools #PunjabEducationFoundation #EducationForAll
@RanaSikandarH@MaryamNSharif@Shahid_farid19@1_Of_HumanBeing@ej22849@MianMuh79778537@MRSukhera1@themirchakar@tuqeerna@TaniCh0@ImUsamaCh@IjazAhmedLeo@voiceofzameer@A3Mahar