جنابِ عزت مآب مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، محترم شاہد فرید صاحب!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
نہایت ادب و احترام کے ساتھ گزارش ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بہت سے پارٹنر سکولوں کی جولائی کی پیمنٹ تاحال جاری نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے سکول مالکان کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
جنابِ عالی! آپ سے مؤدبانہ التماس ہے کہ جولائی کی بقایا پیمنٹ جلد از جلد جاری کروانے کے احکامات صادر فرمائیں۔ سکول مالکان کے پاس پیمنٹ پہنچے گی تو ہی وہ سکولوں میں موجود ضروری کمی کوتاہیوں کو دور کر سکیں گے، اساتذہ و دیگر اخراجات پورے کر سکیں گے اور تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھا سکیں گے۔ بصورتِ دیگر مالی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
ہمیں آپ جیسی علم دوست، تعلیم پرور اور پارٹنر سکولوں کے مسائل کو سمجھنے والی شخصیت سے پوری امید ہے کہ آپ پارٹنرز کی مشکلات اور اس درد کو محسوس کرتے ہوئے جولائی کی بقایا پیمنٹ کی جلد ادائیگی کے لیے خصوصی احکامات جاری فرمائیں گے۔
آپ کی یہ مہربانی ہزاروں پارٹنر سکولوں کے لیے بہت بڑا ریلیف ثابت ہوگی۔
والسلام
بہت شکریہ و جزاکم اللہ خیراً
@GhulamShab712@Shahid_farid19@PEFPUNJAB@RanaSikandarH@MRSukhera1@Riz_S88@MaryamNSharif
#PEFFamily
#PunjabfreeEducation
@MaryamNSharif@RanaSikandarH@Shahid_farid19#PEFFamily@Malik__jameel
بہترین کارکردگی
#SuperCM — پنجاب میں تعلیم کے فروغ، طلبہ کی سہولت اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے قابلِ قدر اقدامات پر خراجِ تحسین۔
#SuperEducationMinister — تعلیمی اداروں کی بہتری، اساتذہ و طلبہ کی سہولت اور معیاری تعلیم کے لیے مؤثر کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔
#SuperMD — پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نظام میں نظم و ضبط، شفافیت اور پارٹنر اسکولز کی بہتری کے لیے عملی اقدامات پر شکریہ۔
تعلیم کی بہتری، روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
میٹرک سالانہ نتائج 2026
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے طلبہ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
✅ کامیابی کا تناسب: 78 فیصد
👨🎓 کل شریک طلبہ: 97,007
🏆 کل کامیاب طلبہ: 75,577
A+ گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ: 19.6 فیصد
A گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ: 22.5 فیصد
#PEF #MatricResults2026 #StudentSuccess #PunjabEducationFoundation
میٹرک سالانہ نتائج 2026
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے طلبہ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
✅ کامیابی کا تناسب: 78 فیصد
👨🎓 کل شریک طلبہ: 97,007
🏆 کل کامیاب طلبہ: 75,577
A+ گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ: 19.6 فیصد
A گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ: 22.5 فیصد
#PEF #MatricResults2026 #StudentSuccess #PunjabEducationFoundation
@SN4786@RanaSikandarH@MaryamNSharif@Shahid_farid19@PEFPUNJAB@tuqeerna@Riz_S88@TaniCh0@GhulamShab712@SayedMirRazaUd2
#PEFFamily
چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان اور ایم ڈی پیف شاہد فرید صاحب! اسکول ری اوپننگ کے ابتدائی دنوں میں حاضری کم ہوتی ہے۔ گزارش ہے کہ مانیٹرنگ میں کچھ دن کی رعایت دیں تاکہ اساتذہ بچوں کو واپس لانے پر کام کر سکیں۔ @PEFOfficial#کلاس_روم_سے_دنیا_تک#PEFFamily
#PEFFamily
جن سکولوں کی پیمنٹ مختلف وجوہات کی بناء پر سٹاپ کردی گئی ہے مہربانی فرما کر ان کی مجبوریوں کو سمجھاجائے۔جون کےمہینےسےابھی تک پیمنٹ نہیں ملی اور کافی اضلاع میں ابھی تک بلڈنگ فٹنس بنانےکےایشوز چل رہےہیں۔تمام پینڈنگ پیمنٹس جاری کرکے کام مکمل کرنےکا15 دن کاوقت دیاجائے۔
#PEFFamily
To the MD, Punjab Education Foundation,
Request: Please delay school monitoring by one week after holidays to allow normal resumption of operations.
Jazak Allah Sir
@Shahid_farid19@PEFPUNJAB@Malik__jameel#PEFFamily
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن — ایک نعمت، ایک روشن مستقبل
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) بلاشبہ پنجاب کے لیے ایک نعمت ہے۔ یہ صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ علم، امید اور روشن مستقبل کی وہ تحریک ہے جو پنجاب کے طول و عرض میں تعلیم کی شمع روشن کر رہی ہے۔
ایک ایسے معاشرے میں جہاں غربت اور وسائل کی کمی بعض اوقات بچوں کے تعلیمی خوابوں کے سامنے دیوار بن جاتی ہے، PEF نے ان دیواروں کو گرانے اور علم کے دروازے ہر بچے کے لیے کھولنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔
خصوصاً پنجاب کے ان دور دراز، پسماندہ اور کم سہولیات والے علاقوں میں جہاں ماضی میں معیاری تعلیم کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھی، وہاں PEF نے تعلیم کو بچوں کی دہلیز تک پہنچانے کی قابلِ قدر کوشش کی ہے۔ سلم ایریاز، صحرائے چولستان، دیہی علاقوں اور بلند و بالا پہاڑی خطوں میں تعلیم کی روشنی پھیلانا یقیناً ایک قابلِ تحسین خدمت ہے۔
سب سے خوبصورت پہلو یہ ہے کہ یہ سہولت صرف تعلیم تک محدود نہیں۔ مستحق بچوں کے لیے مفت تعلیم اور مفت درسی کتب کی فراہمی والدین کے مالی بوجھ کو کم کرتی ہے اور ان بچوں کو بھی آگے بڑھنے کا موقع دیتی ہے جو محدود وسائل کے باعث تعلیم سے محروم رہ سکتے تھے۔
تعلیم صرف کتاب پڑھنے کا نام نہیں؛ تعلیم انسان کو سوچنے، سمجھنے، سوال کرنے، فیصلہ کرنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کا شعور دیتی ہے۔ اسی لیے بچوں کی علمی نشوونما کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت سازی، کردار سازی، خود اعتمادی اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں بھی نہایت اہم ہیں۔
ایک بچہ جب سکول میں داخل ہوتا ہے تو وہ صرف ایک طالب علم نہیں ہوتا، وہ ایک خاندان کی امید، ایک معاشرے کا مستقبل اور پاکستان کی آنے والی نسل ہوتا ہے۔ اس بچے کو معیاری تعلیم دینا دراصل پورے معاشرے کے مستقبل میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔
PEF کے ذریعے نجی شعبے کے تعلیمی اداروں کو بھی اس مشن کا حصہ بننے کا موقع ملتا ہے۔ یہی اشتراک حکومت، تعلیمی اداروں، اساتذہ اور والدین کو ایک مشترکہ مقصد پر اکٹھا کرتا ہے:
ہر بچے تک معیاری تعلیم پہنچانا۔
یہ سفر آسان نہیں۔ دور دراز علاقوں میں سکول چلانا، بچوں کو تعلیمی ماحول فراہم کرنا، اساتذہ کی ذمہ داریاں نبھانا اور معیارِ تعلیم کو برقرار رکھنا ایک مسلسل جدوجہد کا تقاضا کرتا ہے۔ اس جدوجہد میں PEF پارٹنرز اور اساتذہ بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جو محدود وسائل میں بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا وقت، توانائی اور صلاحیتیں صرف کر رہے ہیں۔
ہمیں ایسے تعلیمی منصوبوں کی قدر کرنی چاہیے جو غربت کو تعلیم کے راستے میں رکاوٹ بننے سے روکتے ہیں۔ کیونکہ آج جس بچے کے ہاتھ میں کتاب ہے، کل اسی کے ہاتھ میں معاشرے کی باگ ڈور ہوگی۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن محض ایک ادارہ نہیں؛ یہ ان بچوں کے لیے امید ہے جو بہتر مستقبل کا خواب دیکھتے ہیں، ان والدین کے لیے سہارا ہے جو اپنے بچوں کو تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں، اور پنجاب کے لیے ایک روشن تعلیمی مستقبل کی بنیاد ہے۔
آئیے تعلیم کو صرف ایک حق نہیں بلکہ اپنی اجتماعی ذمہ داری سمجھیں اور ہر اس کوشش کا ساتھ دیں جو ہمارے بچوں کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم کی روشنی کی طرف لے جا رہی ہے۔
کیونکہ ایک تعلیم یافتہ بچہ صرف اپنا مستقبل نہیں بدلتا، وہ اپنے خاندان، اپنے معاشرے اور اپنے ملک کا مستقبل بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تعلیم کی روشنی جہاں پہنچتی ہے، وہاں مستقبل سنورتا ہے۔
اور جہاں علم عام ہوتا ہے، وہاں ترقی کے راستے خود کھلتے ہیں۔
تحریر: ملک محمد اعجاز کھوکھر
مودبانہ گزارش ہے کہ پارٹنر اسکولز کو 24 اگست کو گرمیوں کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھولنے کے حوالے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مینٹیننس کی مد میں بھی رعایت دی جائے۔ تعطیلات کے فوراً بعد پہلے ہی 90 فیصد حاضری کا ہدف حاصل کرنا عملی طور پر مشکل ہوگا۔
محترم جناب شاہد فرید صاحب،
ڈائریکٹر، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن
السلام علیکم!
گزارش ہے کہ 24 اگست کو تعطیلات کے بعد پہلے ہی دن 90% حاضری اور مانیٹرنگ کی تیاری ممکن نہیں۔
التماس ہے کہ مانیٹرنگ ایک ہفتے کے لیے ملتوی فرمائی جائے تاکہ حاضری اور تیاری مکمل کی جا سکے۔
شکریہ۔
#PEFFamily
To the MD, Punjab Education Foundation,
Request: Please delay school monitoring by one week after holidays to allow normal resumption of operations.
@PEFPUNJAB مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید صاحب واقعی ایک بہت ہی اچھے انسان ہیں اور انشاءاللہ ان کی کاوشوں کی وجہ سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا نام پوری دنیا میں روشن ہوگا۔
@Shahid_farid19@PEFPUNJAB#PEFFamily
محترم منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ PEF پارٹنر اسکولز کے ساتھ فوری میٹنگ کا اہتمام کیا جائے، ان کے مسائل براہِ راست سنے جائیں اور عملی حل نکالا جائے۔
پارٹنر اسکولز اس وقت شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ امید ہے آپ ان کی آواز سنیں گے اور فوری اقدامات فرمائیں گے۔
@RanaSikandarH@MaryamNSharif@PEFPUNJAB
#PEFPartners #PEFFamily #ListenToPartners