"بیٹا، کس نے مارا تھا؟"
اس کے منہ سے صرف ایک لفظ نکلا...
"امی...۔۔۔"
"کل بھی کہا تھا عورت کی عورت سے بدترین دشمن کوئی نہیں"
آج کل انڈیا کی ایک ویڈیو بڑی وائرل ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ماں اپنے بچے کو سلا کر جاتی تھی تو تھوڑی دیر بعد بچہ تڑپ تڑپ کر رونے لگتا۔ وہ آ کر دیکھتی تو بچے کے پاس کوئی نہ ہوتا، اور یہ روز کا معمول بن چکا تھا۔
جدید دور ہے، ایک دن ماں کے ذہن میں خیال آیا کہ جیسے ہی بچہ سوئے، وہ موبائل کا کیمرہ آن کر کے چھپا دے گی ۔
ایسا کرنے کے بعد وہ باہر چلی گئی۔ تھوڑی دیر بعد بچہ حسبِ معمول بلبلانے لگا۔ اتنا ننھا معصوم بچہ کہ اسے گود میں اٹھاتے ہوئے بھی ڈر لگے کہ کہیں سخت ہاتھ نہ لگ جائے۔
ماں دوڑتی ہوئی آئی، موبائل اٹھایا، اور جو منظر نظر آیا وہ ناقابل یقین تھا۔
بچے کے پاس اس کی چاچی آئی اور اس نے معصوم سوئے ہوئے بچے کی ٹانگ بے دردی سے مروڑ دی، جس کی وجہ سے وہ درد سے بلک اٹھا۔
ایک اور واقعہ بھی گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک جیٹھانی نے اپنی دیورانی کی ننھی بیٹی کو اس لیے قتل کر دیا کہ وہ بولتی تھی، سب اس سے محبت کرتے تھے، جبکہ اس کے اپنے بچے بول نہیں سکتے تھے۔ اگر یہ واقعات حسد کی انتہا ہیں۔
میری جیٹھانی کے بیٹے نہیں تھے، اور وہ اس حسرت میں اس قدر اندھی ہو چکی تھی کہ اسے ہر وہ عورت بری لگتی تھی جس کے ہاں بیٹا ہوتا۔ آپ یقین نہیں کریں گے اس کا چہرہ با قاعدہ کالا پڑ جاتا تھا ، یہاں تک کہ وہ اپنی نفرت چھپا نہیں سکتی تھی اور کھلے لفظوں میں کہتی، "بیٹے ہونے ہی نہیں چاہئیں، بیٹے اچھے نہیں ہوتے۔"
ادھر اللہ نے مجھے تین بیٹے عطا کیے، الحمدللہ۔
حالانکہ مجھے بھی بیٹی کی بہت خواہش تھی، لیکن جب اللہ تعالیٰ نے فرمایا دیا کہ :
"آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ جسے چاہتا ہے بیٹیاں عطا کرتا ہے، اور جسے چاہتا ہے بیٹے عطا کرتا ہے۔ یا جسے چاہتا ہے بیٹے اور بیٹیاں دونوں عطا کرتا ہے، اور جسے چاہتا ہے بے اولاد رکھتا ہے۔ بے شک وہ خوب جاننے والا، ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔"
(سورۃ الشوریٰ، آیات 49–50)
تو اس کے بعد شکوہ کی گنجائش ہی نہیں رہتی۔
میرا بڑا بیٹا ابھی چلنا شروع ہوا تھا۔ بول بھی پوری طرح نہیں سکتا تھا۔ ایک روز اسے شدید قبض تھی۔ میں نے اسے صحن میں آہستہ آہستہ چلنے کو کہا اور خود واش روم چلی گئی۔ صحن میں میرے جیٹھ اور جیٹھانی دونوں موجود تھے۔
ابھی ایک منٹ بھی نہیں گزرا تھا کہ زور دار تھپڑ کی آواز آئی، پھر کسی چیز کے واش ویسن میں زور سے لگنے کی آواز، اور فوراً میرے بیٹے کی دل دہلا دینے والی چیخ میرا دل مٹھی میں آ گیا میں دوڑ کر باہر آئی۔ وہ تڑپ تڑپ کر رو رہا تھا اتنی دیر میں میں اپنی جیٹھانی کو اس کی مخصوص ٹیڑھی چال کے ساتھ تیزی سے اپنے کمرے میں جاتے دیکھ چکی تھی۔ یہ اس کی مخصوص چال اس بات کی نشانی ہوتی تھی کہ اب وہ غصے یا حسد کی وجہ سے آپے سے باہر ہے میرے دل میں شک پیدا ہو چکا تھا،کہ اسی نے کچھ کیا ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو اصولا اس کو بچے کی طرف آنا چاہئیے تھا جو اتنا برا رو رہا تھا ۔
میں نے بیٹے کو گود میں لیا۔ وہ ہچکیوں سے رو رہا تھا۔ یہاں تک کے منہ سے الفاظ نہیں نکل پا رہے تھے اس کا ماتھا سوجا ہوا تھا۔ میرے جیٹھ نے اسے ٹافی دے کر بہلانے کی کوشش کی، مگر اس نے لینے سے انکار کر دیا۔ جب وہ کچھ سنبھلا تو میں نے پوچھا، "بیٹا، کس نے مارا تھا ؟"
اس کے منہ سے صرف ایک لفظ نکلا...
"امی..."
اور میں سمجھ گئی میرا شک درست تھا میری جیٹھانی نے نجانے کس حسد کی آگ میں جلتے ہوئے میرے بچے کو تھپڑ مارا اور اس کا سر زور سے واش بیسن میں لگا۔
وہ مجھے "مما" کہتا تھا، اور اپنی کزنوں کی دیکھا دیکھی اپنی تائی کو "امی" کہتا تھا۔اور مجھے سمجھ آ گئی کہ اس وقت وہ چوٹ سے زیادہ اس مان کے ٹوٹنے سے رو رہا تھا کہ امی نے اسے مارا ۔۔۔۔
ایسے بے شمار واقعات ہیں جو آج بھی دل و دماغ کو بوجھل کر دیتے ہیں۔ اب میں بچوں سے ان کا ذکر نہیں کرتی، لیکن کبھی کوئی واقعہ سامنے آ جائے تو پرانی یادیں پھر تازہ ہو جاتی ہیں۔
آخر میں صرف اتنا کہوں گی کہ اے بہنو! اللہ کی تقسیم پر راضی ہو جائیے۔ کسی کی اولاد، رزق، خوشی یا نعمت سے حسد کرنے کے بجائے اپنے لیے خیر کی دعا کیجیے۔ حسد سب سے پہلے اسی دل کو جلاتا ہے جس میں وہ پیدا ہوتا ہے۔ اگر ایک عورت دوسری عورت کی خوشی میں خوش ہونا سیکھ لے تو کتنے گھر اجڑنے سے بچ جائیں، کتنے بچے نفرتوں کا شکار ہونے سے بچ جائیں معاشرہ صحت مند ہو جائے ، حسد نہ صرف دنیا میں جلائے گا بلکہ آخرت میں بھی جلتی ہی رہیں گی ۔۔جب کے آپ کے حسد کے باوجود ہونا وہی ہے جو اس رب کی رضا ہے
منقول
#موناسکندر
انسان… سب سے بڑا سفر کون سا ہے؟
دنیا کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک سفر کرنا؟
یا اپنے ہی دل کی گہرائیوں تک پہنچنا؟
انسان پہاڑ سر کر لیتا ہے،
سمندر پار کر لیتا ہے،
ستاروں تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے…
مگر کبھی کبھی وہ اپنے اندر کے انسان سے ہی دور ہو جاتا ہے۔
وہ دوسروں کی زندگیاں بدلنے کی فکر کرتا ہے،
مگر اپنے دل کی حالت بھول جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کہتا ہے:
"اور ان لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا، تو اللہ نے انہیں خود اپنے آپ سے غافل کر دیا۔"
(الحشر 59:19)
کتنی گہری حقیقت ہے…
اللہ کو بھولنے کا پہلا نقصان یہ نہیں۔۔۔
کہ انسان عبادت سے دور ہو جاتا ہے،
بلکہ یہ ہے کہ۔۔۔
وہ اپنی اصل پہچان کھو دیتا ہے۔
پھر دل شور میں بھی خالی رہتا ہے،
اور بھیڑ میں بھی۔۔۔
انسان تنہا محسوس کرتا ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"خبردار! جسم میں ایک ٹکڑا ہے، اگر وہ درست ہو جائے تو پورا جسم درست ہو جاتا ہے، اور اگر وہ خراب ہو جائے تو پورا جسم خراب ہو جاتا ہے۔ خبردار! وہ دل ہے۔"
(صحیح بخاری، صحیح مسلم)
اس لیے کبھی دنیا سے چند لمحے نکال کر
اپنے دل سے بھی سوال کریں…
میں جس چیز کے پیچھے بھاگ رہا ہوں،
کیا وہ مجھے میرے رب کے قریب لے جا رہی ہے؟
کیونکہ اصل کامیابی یہ نہیں
کہ دنیا ہمیں یاد رکھے…
بلکہ یہ ہے۔۔۔
کہ ہمارا رب ہمیں بھولا ہوا نہ پائے۔
اپنے دل کو زندہ رکھیں۔۔۔
کیونکہ دل کی زندگی ہی۔۔۔
انسان کی اصل زندگی ہے۔
تُو ایک بار محبت سے میرا نام تو لے
میں اُس صدا کو عمر بھر سنبھال کے رکھ لوں گی
بچھڑ بھی جاؤ تو دل سے نہیں اتارو گے
میں اپنے عشق کا ہر عذاب سنبھال کے رکھ لوں گی۔
#قومی_زبان#محبت_مافیا
2.Qaidi No 804's patience has become the deadliest weapon against their tyranny—he outlasts every conspiracy, every plan, every attack they launch against him.
خان کا صبر ظالموں کی ہر سازش کو خاک میں ملا دے گا، ان کا عزم فولاد ہے
#مزاحمت_سے_انقلاب_آئے_گا
انصافینز سب یہ ٹرینڈ #مزاحمت_سے_انقلاب_آئے_گا شروع کریں، اور اس مزاحمت کا آغاز علیمہ خان کر چکی ہیں۔
ہم پارٹی اور لیڈرشپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 5 اگست کو فائنل مزاحمتی تحریک کا اعلان کریں۔
سب جوائن کریں 👏
جب حق مانگنا جرم بن جائے، تو مزاحمت فرض بن جاتی ہےقید، دباؤ اور خوف کبھی نظریات کو شکست نہیں دے سکتے۔
جب حق مانگنا جرم بن جائے، تو مزاحمت فرض بن جاتی ہے
انصاف، آزادی اور عوامی حق کے لیے اٹھنے والی آوازیں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں۔
#مزاحمت_سے_انقلاب_آئے_گا
آج سے تقریباً ٣٦ نہیں تو ٣٥ یا پھر ٣٤ سال پرانا گانا جاگو جزبہ بینڈ نے گایا تھا ٩٠ کی دہائ میں جو کشمیر پر تھا
"آندھیاں تیز ہیں کلیاں نوخیز ہیں ... وقت ہے اب بھی جاگ لے ... جاگو"
کشمیر تو پاکستان کی شہ رگ تھی ناں💔 آج اپنے آزاد کشمیر کا کیا حال کر دیا ہے
آجکل کی نوجوان نسل کو یہ گانا ضرور سننا چاہیئے
عوامی نمائندے عوامی خواہشات کو کچل کر کچھ حاصل نہیں ہوتا
او ہو چی چی چی !!!
سلمان اقبال نے تو کمال ہی کر دیا ہے مطلب رپورٹ بھی ایسی کے کیا کہنے ویسے بہتر تھا کہ سلمان اقبال مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو دکھا کر یہ بتا دیتے کہ جی آزاد کشمیر میں بہت زیادہ ٹرن آؤٹ ہے 😅😁