ایمل ولی خان اکیلے اپوزیشن کا کردار ادا کر رہا ہے
باقی سارا گند اور کمپرومائز ٹولہ ہے
اور اس #گند_کو_ٹکھانے_لگانا_ہوگا
نشنلسٹ حماد
ممبر صوبائی میڈیا کمیٹی
🚩💯👍
@AimalWali
Criticism of Maulana Fazl-ur-Rehman’s statement is only meant to distract from the core issues.
The real question isn’t who said what - it’s why are the people being asked to take up arms against terrorism?
This duty belongs to the state and its institutions, not ordinary citizens.
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے، ایسا محسوس ہورہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کی ہے اور ہم رعایا ہیں۔ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کو اولین ترجیح بنانا ہوگا۔
میاں افتخار حسین
صدر اے این پی خیبر پختونخوا
#ANP | #MianIftikharHussain | #ANPPakhtunkhwa
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل
🔴عالمی مارکیٹ کو جواز بنا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے
🔴قیمتی�� بڑھا کر حکومتی وزراء دل پر بھاری پتھر رکھنے کی کہانیاں سنا کر عوام کو بہلاتے ہیں
🔴پچھلے ادوار میں قیمتیں بڑھنے پر پارلیمان میں سائیکل پر آنے کے ڈرامے کئے جاتے تھے
🔴عوام نمائندگی سے محروم ہیں، کنٹرولڈ مینڈیٹ میں فیصلے بھی کنٹرولڈ ہوتے ہیں
🔴حکومت اور اپوزيشن دونوں نااہل ہیں، انکو صرف آقاؤں کی خوشنودی اور اپنے مراعات کی فکر ہے
#ANP | #AimalWaliKhan | #AwamiNationalParty
حقوق مانگنے پر ماضی میں ہم پر مختلف الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔ غداری اور کفر سے بڑا الزام کیا ہوگا، ہم پر یہ الزام بھی لگ چکے ہیں۔ ہم ہمیشہ ان الزامات کا مقابلہ کرتے آئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے مل کر اٹھارہویں آئینی ترمیم منظور کی۔ سوال یہ ہے کہ کیا آج وفاق اٹھارہویں آئینی ترمیم پر عمل کر رہا ہے؟ آئین کے تحت این ایف سی ایوارڈ میں ہمارا حصہ کیوں نہیں دیا جا رہا؟ کیا ہم اس ملک کے شہری نہیں ہیں؟
میاں افتخار حسین
صدر اے این پی خیبر پختونخوا
#ANP | #MianIftikharHussain | #ANPPakhtunkhwa
صوبوں کو حقوق، خودمختاری اور اپنے وسائل پر اختیار نہیں دینے کی وجہ سے ملک ایک دفعہ ٹوٹ چکا ہے۔ آج بھی اگر ہم اپنے آئینی حقوق کی بات کریں تو ہمیں مختلف الزامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب بھی مرکز سے بات ہوگی، دوٹوک انداز میں ہوگی۔ صوبے کی طرح مرکز کو بھی ٹیکس نفاذ کا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔
میاں افتخار حسین
صدر اے این پی خیبر پختونخوا
#ANP | #MianIftikharHussain | #ANPPakhtunkhwa
عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کی سابق ایم پی اے حاجی شعیب خان شہید اور قومی تحریک کے دیگر شہداء کو خراج عقیدت
🟥 10 برس قبل آج کے دن ہمارے سابق ایم پی اے حاجی شعیب خان کو انکے حجرے میں شہید کیا گیا
🟥اس کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ خدائی خدمتگار تھے اور تشدد کے مقابلے میں امن اور صلح کی بات کرتے تھے
🟥دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے 1300 سے زائد ساتھی شہید ہوئے ہیں
🟥امن کے قیام اور تشدد کے خاتمے کیلئے ہماری جدوجہد ��اری رہے گی
🟥قوم کے امن، حقوق اور اختیار کیلئے قربانی دینے والا ہر شہید ہمارا شہید ہے اور ہم ان پر فخر کرتے ہیں
🟥ہم عدم تشدد کے پیروکار ہیں، عدم تشدد کی مزاحمت کے ساتھ میدان میں موجود رہیں گے
🟥ہم پورے عالم میں امن کے خواہاں ہیں اور کسی بھی طرح کے تشدد کے حامی نہیں
🟥ہم نے حکومتی سطح پر بھی اور میدان میں بھی ہمیشہ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے
🟥ہم نے جانوں کے نذرانے دے کر خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کا خاتمہ اور امن کا قیام یقینی بنایا تھا
🟥فیض حمید اور ٹولے نے مل کر خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری کی
🟥حکومت کو غلط پالیسیاں ترک کرنی ہو گی، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا
🟥حالات سنگین ہیں، لیکن اگر سنجیدگی نہیں ��کھائی گئی تو حالات مزيد خراب ہوں گے
🟥شعیب خان شہید اور قومی تحریک کے تمام شہداء کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں
#ANP | #RememberingShoaibKhan
صوبائی حکومت وفاق کے پاس معذرت خواہانہ یا بھیک مانگنے کے انداز میں نہ جائیں بلکہ مضبوط مؤقف کے ساتھ جائیں۔ اگر آئی ایم ایف کے دباؤ کی وجہ سے فیصلے کیے جا سکتے ہیں تو عوام کے حق میں بھی فیصلے کیے جائیں۔ اگر وفاق نے صوبے کو حق دینے سے انکار کیا اور صوبائی خودمختاری پر ضرب لگانے کی کوشش کی تو حالات مزید خراب ہوں گے۔
میاں افتخار حسین
صدر اے این پی خیبر پختونخوا
#ANP | #MianIftikharHussain | #ANPPakhtunkhwa
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا مالاکنڈ ڈویژن اور ضم اضلاع میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف جدوجہد بارے خصوصی گفتگو/ صوبائی حکومت کی جانب سے ٹیکسز نفاذ کا فیصلہ واپس لینے کا خیر مقدم
#ANP | #MianIftikharHussain | #ANPMalakandLoyaJirga
ضم اضلاع کے ساتھ انضمام کے وقت دس سال کیلئے سالانہ 100 ارب کا وعدہ ہوا تھا۔ کیا آج تک اس وعدے کی تکمیل ہوئی؟ وفاق ان کو اپنا آئینی حق نہیں دے رہا مگر ٹیکسز لگا رہا ہے۔ ہماری خواہش تھی کہ انضمام ہو تاکہ وہ ترقی کرسکیں، مگر ان اضلاع کی حالت بہتر ہونے کی بجائے مزید بگڑ گئی ہے۔ صوبائی خودمختاری کے تحفظ اور حقوق کے حصول کیلئے صوبائی حکومت کا ساتھ دینگے۔
میاں افتخار حسین
صدر اے این پی خیبر پختونخوا
#ANP | #MianIftikharHussain | #ANPPakhtunkhwa
مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام لویہ جرگہ، صدر اے این پی خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کا افتتاحی خطاب:
#ANPMalakandLoyaJirga | #ANP
میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ میڈیا یا سوشل میڈیا پر جو دیکھیں، اس پر اندھا اعتماد نہ کریں، خود بھی تحقیق کیا کریں اور اسکے بعد ��یصلہ کریں۔ آج تک پی ٹی آئی کا نظریہ کسی کو سمجھ نہیں آیا کیونکہ ہر ہفتے بعد یہ لوگ یوٹرن لے لیتے ہیں۔
میں مانتا ہوں کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا مضبوط ہے لیکن وجہ یہ ہے کہ گذشتہ 13 سال سے وہ پختونخوا حکومت پر قابض ہیں۔ سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں، پیسے لگارہے ہیں۔ اے این پی کے تمام سوشل میڈیا رضاکار ہمارے سروں کے تاج ہیں کیونکہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت پارٹی کا بیانیہ گھر گھر پہنچارہے ہیں۔
2013ء میں جب اے این پی کی حکومت اختتام پذیر ہوئی تو خیبرپختونخوا پر قرضہ 97 ارب روپے تھا۔ آج یہی قرضہ 800 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔ دوسری جانب ہسپتالوں کی حالت ابتر، بنیادی ڈھانچہ زبوں حالی کا شکار اور عوامی سہولیات مسلسل تنزلی کا سامنا کر رہی ہیں۔ افسوس یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی تمام تر توجہ مسائل کے حل کے بجائے صرف نعروں، دعوؤں اور لفظوں کے جادو سے عوام کو بہلانے پر مرکوز ہے۔
ہمیں کہا جاتا ہے کہ سرحد اس لئے بند ہیں کہ دہشت گردی کا خطرہ ہے، ہندوستان اور افغانستان دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ واضح کرتے ہیں کہ پاکستان اور اس کا تحفظ ہماری ترجیح ہے لیکن اگر بارڈر بند ہیں تو سوات میں ممتازعلی خان کے گھر پر حملہ کون کرتا ہے؟دہشتگرد کہاں سے آرہے ہیں؟کون لارہا ہے