موسیٰ ڈوبے نہیں تھے حالانکہ وہ اپنی کمزوری کی انتہا پر تھے اور فرعون غرق ہو گیا حالانکہ وہ اپنی طاقت کی انتہا پر تھا، بھروسہ اسباب پر نہیں مُسَبِّبُ الاسباب پر ہونا چاہئے۔!
اپنی نعمتوں کو ان لوگوں کے سامنے ظاہر نہ کریں جو آپ سے حسد رکھتے ہیں، اگر حسد معمولی ہوتا تو کبھی بھی سورہ الفلق میں حسد کرنے والے کی شر سے پناہ مانگنے کی تلقین نہ کی جاتی۔!
اپنی پرواز پر یقین رکھو
کیونکہ دنیا کی ہوائیں ہمیشہ موافق نہیں ہوتیں۔
کبھی راستے خاموش رہتے ہیں، کبھی زمانہ تمہیں روکنے کی کوشش کرتا ہے،مگر جو پرندہ اپنے پروں کی طاقت پہچان لے،
وہ ہواؤں کے رخ کا محتاج نہیں رہتا۔
یاد رکھو، وقت اکثر دیر سے گواہی دیتا ہے،
مگر سچی پرواز کو ایک دن آسمان ضرور ملتا ہے��
وہ کھڑکی بند کر دیں جو آپ کو تکلیف دیتی ہے…پھر چاہے اس پار کا منظر کتنا ہی حسین کیوں نا ہو لوگوں کے دل جنت نہیں ہوتے…کہ آپ ان میں رہنے کے لیے آخرت داؤ پر لگا دیں
مجھے کامل ہونا ضروری نہیں لگتا مجھے بس اتنا کافی ہے کہ میں منافقت نہ کروں دھوکا نہ دوں خوشامد نہ کروں اور لوگوں کو صرف ضرورت کے وقت نہ پہچانوں
اچھا انسان بننا اچھا انسان نظر آنے سے زیادہ ضروری ہے
محبوب کو طالب مل جائے تو وہ محبوب کہلاتا ہے، ورنہ محبوب کی اور کوئی صفت نہیں، سوائے اس کے کہ کوئی چاہنے والا ہو۔ اگر کوئی چاہنے والا نہیں ہے تو کوئی کتنا ہی حسین ہو بیکار ہے۔
واصف علی واصف
کبھی کبھی ہم غلط نہیں ہوتے،
بس ہمیں اپنی بات اس طرح کہنا نہیں آتی کہ سامنے وا��ا ہمیں سمجھ سکے۔
کچھ سچ دل میں رہ جاتے ہیں، کیونکہ انہیں ثابت کرنے کے لیے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں۔۔۔ :)