اللّهُـمَّ لا طَيْـرَ إِلاّ طَيْـرُك، وَلا خَـيْرَ إِلاّ خَـيْرُك، وَلا إِلهَ غَيْـرُك
یاﷲ کوئی شگون نہیں صرف آپ پر بھروسہ ہے، آپ کی جانب سے خیر کے سوا (کوئی اور) خیر نہیں اور آپ کے سوا کوئی عبادت کا حقدار نہیں۔
O Allah, there is no omen except there is reliance on You, there is no good except Your good and none has the right to be worshipped except You.
@alamgirizvi@diyekilo
مجھ کو شکست دل کا مزا یاد آ گیا
تم کیوں اداس ہو گئے کیا یاد آ گیا
کہنے کو زندگی تھی بہت مختصر مگر
کچھ یوں بسر ہوئی کہ خدا یاد آ گیا
واعظ سلام لے کہ چلا مے کدے کو میں
فردوس گم شدہ کا پتا یاد آ گیا
برسے بغیر ہی جو گھٹا گھر کے کھل گئی
اک بے وفا کا عہد وفا یاد آ گیا
مانگیں گے اب دعا کہ اسے بھول جائیں ہم
لیکن جو وہ بوقت دعا یاد آ گیا
حیرت ہے تم کو دیکھ کے مسجد میں اے خمارؔ
کیا بات ہو گئی جو خدا یاد آ گیا
خمار بارہ بنکوی
@alamgirizvi@diyekilo@ChTariq572@Dilsee43267370@dimmpall@madinalover123
سورۃ الحجرات کا زندگی گزارنے کا 9 نکاتی ایجنڈا
1۔ فتبينوا
کوئی بھی بات سن کر پھیلانے سے پہلے تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ بات سچ نہ ہو اور کسی کوانجانے میں نقصان پہنچ جائے
2۔ فأصلحوا
دو بھائیوں کے درمیان صلح کروا دیا کرو تمام ایمان والے آپس میں بھائی بھائی ہیں
3۔ وأقسطوا
ہر جھگڑے کو حل کرنے کی کوشش کرو اور دو گروہوں کے درمیان انصاف کرو. الله کریم انصاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے
4۔ لا يسخر
کسی کا مذاق مت اڑاؤ. ہو سکتا ہے کہ وہ الله کے نزدیک تم سے بہتر ہو
5۔ ولا تلمزوا
کسی کو بے عزّت مت کرو
6۔ ولا تنابزوا
لوگوں کو برے القابات (الٹے ناموں) سے مت پکارو
7۔ اجتنبوا كثيرا من الظن
برا گمان کرنے سے بچو کہ کُچھ گمان گناہ کے زمرے میں آتے ہیں
8۔ ولا تجسَّسُوا
ایک دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو
9۔ ولا يغتب بعضكم بعضا
تُم میں سےکوئی ایک کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے کہ یہ گناہ کبیرہ ہے اور اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادف ہے
@alamgirizvi@diyekilo
حق نہ مانو تمہارا اختیار ہے
غلط منوانے پر کیا اصرار ہے
سورج طلوع ہو وقت صبح
آخر کیوں اب تک برقرار ہے
کائنات کی کشادگی جاری
تمہارے لئے مگر پراسرار ہے
@alamgirizvi@diyekilo
کم سے زیادہ، زیادہ سے زائد
آخر ان دعاؤں کا مدعا کیا ہے
مانگنا ہی ہے تو ٹوٹ کر مانگو
ان تسبیحات میں رکھا کیا ہے
بیکار یہ پگڑیاں عمامے قبائیں
وہ جانے سائل کی صدا کیا ہے
ناگوار ہیں اسے وسیلے سارے
خالق ہے ہمارا ہمیں پہچانتا ہے
@alamgirizvi@diyekilo
رَبَّنـا وَلَكَ الحَمْـدُ حَمْـداً كَثـيراً طَيِّـباً مُـبارَكاً فيه
اے ہمارے رب تمام تعریفیں آپ کو ہی زیب دیتی ہیں - - - وافر، پاکیزہ اور بابرکت حمد کے ساتھ
@alamgirizvi@diyekilo
أعوذ بالله من الشيطان الرجيم
بسم الله الرحمن الرحيم
اللهم صل على محمدوعلى آل محمد كماصليت على إبراهيم وعلی آل إبراهيم إنك حميدمجِيد
اللهم بارك على محمدوعلى آل محمد كماباركت على إِبراهيم وعلى آل إبراهيم إِنك حميدمجِيد
جزاکم اللّٰه خيرا و احسن الجزاء
یقینا تم ان لوگوں کو پاؤ گے کہ انہیں زندہ رہنے کی حرص دوسرے تمام انسانوں سے زیادہ ہے یہاں تک کہ مشرکین سے بھی زیادہ ۔ ان میں کا ایک ایک شخص یہ چاہتا ہے کہ ایک ہزار سال عمر پائے، حالانکہ کسی کا بڑی عمر پالینا اسے عذاب سے دور نہیں کر سکتا
@alamgirizvi@diyekilo
إِنَّ ٱلَّذِينَ سَبَقَتْ لَهُم مِّنَّا ٱلْحُسْنَىٰٓ أُو۟لَٰٓئِكَ عَنْهَا مُبْعَدُونَ
البتہ جن لوگوں کے لئے ہماری طرف سے نیکی پہلے ہی ٹھہر چکی ہے (ﷲ و رسول کی اطاعت کرنے والے) وه سب جہنم سے دور ہی رکھے جائیں گے
الانعام 118
@alamgirizvi@diyekilo