جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی صاحب اور صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کا مثالی احتجاجی مظاہروں پر کارکنان کا شکریہ
اگلے لائحہ عمل کا اعلان ،
کل جمعہ کو سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر مظاہروں کا اعلان ، مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی نظر بندی کی مذمت ، نظربندی ختم ناہوئی تو لاکھوں لوگ سندھ کو جام کرنے کیلئے تیار رہیں گے۔
#استقامت_کانشان_مولانا
#جرات_وبہادری_حیدری
#سرگودھا_جمعیت_کا
#مولانا_کاپرامن_احتجاج
#اسیروں_کورہا_کرو
قوم کے نظریات اور مطالبات کی خاطر قائد جمعیت مدظلہ نے اپنی گرفتاری پیش کردی
> ہم بھی گرفتار ہوجائیں گے مگر اپنے نظریات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور نہ ہی جھکیں گے۔
یہ جو رکاوٹ ہے، یہ یہاں کی انتظامیہ کی جانب سے عمداً صرف ہمارا راستہ روکنے کے لیے کھڑی کی گئی ہے۔ ہم صرف یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم پُرامن لوگ ہیں، بڑے نظم و ضبط کے ساتھ جا رہے ہیں۔ ہمارا راستہ کھول دیا جائے، ورنہ ہم بھی بیٹھے ہیں، آپ بھی بیٹھے رہیں۔ ان شاء اللہ، یہی حالات رہیں گے، ہم سرِعام موجود رہیں گے۔
ہم کوئی جرم کرنے نہیں جا رہے، ہم کوئی ہنگامہ کرنے نہیں جا رہے، بلکہ اپنے ملک کے آئین اور قانون کے تحت دیے گئے جمہوری حق کو استعمال کر رہے ہیں۔ اسی حق کے تحت ہم سرگودھا جا رہے ہیں۔ ہمارا راستہ کھول دیا جائے اور ہمیں جانے کی اجازت دی جائے، ورنہ پورا ملک بند رہے گا۔
اور آپ کو میں اپنے جیالوں، اپنے جوانوں اور اپنے مجاہدوں کو مبارک باد دینا چاہتا ہوں کہ اس وقت کوہستان سے لے کر چترال تک، چمن سے لے کر مکران تک، پورا کراچی اور ملک کے دیگر حصے آپ کی استقامت کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں۔
ان شاء اللہ! وہ تھک جائیں گے، ہم نہیں تھکیں گے۔
ہم نے اپنی پوری تاریخ امن کے ساتھ رقم کی ہے۔ ہم انسانی جان کی قدر جانتے ہیں اور انسانی جانوں کے تحفظ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، لیکن لگتا ہے کہ تمہارے منہ کو خون لگ چکا ہے اور خون کے بغیر تمہیں ایک لمحہ بھی آرام نہیں آتا۔
تو ہم اپنا خون دینے کے لیے تیار ہیں۔ ڈٹے رہو، یہیں رہو، انہیں راستہ کھولنا پڑے گا۔ ہر قیمت پر ہم اپنی منزل تک پہنچیں گے۔ چاہے ہمیں جان بھی دینی پڑ جائے، تب بھی ہم نے وہاں پہنچنا ہے، اور پورے تحمل اور صبر کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔
ایک طرف ان کے جبر کی انتہا ہے اور دوسری طرف ہمارے صبر کی انتہا۔ یہ صبر کا مقابلہ ہے اور ان شاء اللہ صبر ہی جیتے گا۔
إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ
بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
تو ان شاء اللہ! ہم پُرعزم رہیں گے، آگے بڑھیں گے اور اپنا حق حاصل کریں گے۔ قوم کو اس کا حق دلائیں گے، عوام کو ان کا حق دلائیں گے اور ��ول سپرمیسی کو طاقت دلائیں گے۔
ہم یہ چاہتے ہیں کہ میری پولیس، میرا ڈپٹی کمشنر اور میرا کمشنر قانون کے تابع ہوں، کسی جابر قوت کے اشاروں پر نہ چلیں۔ ہم انہیں آزاد کرانا چاہتے ہیں۔
تو آپ بھی فکر نہ کریں، ہم آپ کی بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا عوام سے خطاب۔
سب سے پہلے میں آپ کو، آپ کے استقلال، آپ کی جرأت اور پورے ملک میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کے عزم و استقلال اور جرأت کو سلام پیش کرتا ہوں۔
میں یہ اعلان کرتا ��وں کہ احتجاج کا جو سلسلہ آج شروع کیا گیا ہے، ان شاء اللہ العزیز، برقرار رہے گا اور جاری رہے گا۔
میں یہ بھی واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔ آپ گرفتار کرنے کی تکلیف کیوں کرتے ہیں؟ ہم خود آپ کے جیل کے دروازے پر جا کر گرفتاریاں دیں گے۔ لیکن آپ جانتے ہیں کہ جمعیت علمائے اسلام اپنا ہر قدم باہمی مشاورت اور ایک بھرپور حکمت عملی کے ساتھ اٹھاتی ہے۔ ہم ان شاء اللہ العزیز اگلے اقدامات کا فیصلہ کریں گے۔
میں آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ جوش میں نہ آئیں، جوش میں مت آئیں۔ ہماری جماعت کے کارکن ہمیشہ ہوش کے لوگ رہے ہیں۔
ابھی میرے پاس آئی جی صاحب تشریف لائے ہیں، سی سی پی او صاحب تشریف لائے ہیں۔ وہ میری گرفتاری کر چکے ہیں اور اب میں ان کی حراست میں ہوں۔ وہ مجھے جہاں لے جائیں گے، لے جائیں گے۔ آپ بے فکر رہیں، ہم ان شاء اللہ پوری استقامت کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کریں گے۔
ہم سب گرفتاریاں دیں گے، قائد کے ساتھ ہم سب گرفتاریاں دیں گے۔ ہماری ایک تاریخ ہے، ہماری ایک تاریخ ہے، سن لیں میری بات، سن لیں!
اب وہ اپنے فیصلے کریں گے اور ہم اپنے فیصلے کریں گے۔
ان شاء اللہ العزیز، جیل میں جانا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہم اس تاریخ کے حامل ہیں جہاں ہمارے اکابر نے پھانسیوں کو چوما ہے، اور جب پھانسیاں رک گئیں تو درختوں پر لٹکایا گیا۔ تمہاری جیلیں بھی ختم ہو جائیں گی، لیکن ہمارے کارکن ختم نہیں ہوں گے۔
ان شاء اللہ العزیز، یہ تحریک برقرار رہے گی۔
میں پورے ملک کے لیے اعلان کرتا ہوں کہ آپ اس وقت اپنے دھرنے، جہاں جہاں بھی ہیں، ملتوی کر دیں۔ کل جمعہ کا دن ہے۔ نمازِ جمعہ کے بعد پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے اور جمعیت علمائے اسلام کی ذیلی جماعتیں اپنے اپنے علاقوں میں ان مظاہروں کا انتظام کریں گی اور اس کا طریقۂ کار طے کریں گی۔
ان شاء اللہ تحریک جاری رہے گی۔ گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکیں گی۔
اور میں ان شاء اللہ پُرامید ہوں کہ وہ میری گرفتاری ہضم نہیں کر سکیں گے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا لیبیا کے قریب کشتی حادثے میں باجوڑ کے 30 سے زائد نوجوانوں کے ڈوبنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
باجوڑ کے نوجوانوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک سانحہ ہے۔مولانا فضل الرحمان
نوجوانوں کا بہتر مستقبل کی تلاش میں جانیں گنوانا قومی المیہ ہے۔مولانا فضل الرحمان
لاپتا نوجوانوں کی تلاش اور زندہ بچ جانے والوں کی مدد فوری یقینی بنائی جائے۔مولانا فضل الرحمان
جاں بحق نوجوانوں کی شناخت اور میتوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔مولانا فضل الرحمان
انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔مولانا فضل الرحمان
جاں بحق نوجوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم جاں بحق نوجوانوں کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
اگر سرگودھا کے جلسے سے حکومت کو خطرہ محسوس ہورہا ہے
تو مسئلہ جمعیت علماء اسلام نہیں ، بلکہ مریم بی بی اور اور حکومت کا اپنا خوف ہے،
بی بی : حکومتیں عوام کے مینڈیٹ سے چلتی ہیں۔ پولیس کی
نفری اور گرفتاریوں سے نہیں،
سرگودھا جلسے کے موقع پر گرفتاریوں کی صورت میں جمعیت وکلاء فورم پنجاب فوری قانونی معاونت فراہم کرے، سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ
اسلام آباد: جمعیت وکلاء فورم پاکستان کے مرکزی صدر سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے جمعیت وکلاء فورم پنجاب کی قیادت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا
لاڑکانہ: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علا��ہ راشد محمود سومرو نے مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام حضرت مولانا عبدالغفور حیدری، صوبائی امیر پنجاب حضرت مولانا محمد امجد خان، مرکزی صدر جے ٹی آئی ملک اویس اور دیگر عہدیداران کو ہاؤس اریسٹ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سیاسی و جماعتی قیادت کو ہاؤس اریسٹ کرنا جمہوری حقوق، سیاسی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے ایسے غیر جمہوری اور جابرانہ اقدامات کے ذریعے حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ جمعیت علماء اسلام کی قیادت اور کارکنان اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ قافلہ چلتا رہے گا، ظلم و جبر کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے۔ جبر، پابندیوں اور انتقامی کارروائیوں کے ذریعے ہماری جدوجہد کو روکنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
علامہ راشد محمود سومرو نے مطالبہ کیا کہ حضرت مولانا عبدالغفور حیدری، حضرت مولانا محمد امجد خان، ملک اویس اور دیگر عہدیداران کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور سیاسی قیادت کو ہراساں کرنے سمیت ایسے غیر جمہوری اقدامات کا سلسلہ بند کیا جائے۔
علامہ راشد محمود سومرو
سیکرٹری جنرل
جمعیت علماء اسلام، صوبہ سندھ
#استقامت_کانشان_مولانا
#جرات_وبہادری_حیدری
#سرگودھا_جمعیت_کا
#بزدل_پنجاب_حکومت
#اسیروں_کورہا_کرو
24..11..2026
تازہ ترین
لاہور
قائد ملت سلامیہ قائد جمعیت علماء اسلام حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب سے شاھین جمعیت محافظ ختم نبوت سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ صاحب کی ملاقات