**غلامی کے نہیں، آزادی کے سانس لیجیے۔**
اپنے مسائل کا حل خود کیجیے، خود کو اور اپنے جیسے لوگوں کو منتخب کیجیے۔
**عوام راج تحریک** میں شامل ہوں اور اپنے بہتر مستقبل کی جدوجہد کا حصہ بنیں۔
📲 **واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوں:**
[واٹس ایپ گروپ جوائن کریں](https://t.co/Pn2BgvgcK9)
پاکستان عوام راج تحریک کے بانی سید اقرار الحسن بھائی کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور اس اہم زمہ داری کو بھرپور طریقے سے نبھائے کا وعدہ کرتا ہوں
پاکستان زندہ باد ❤️🇵🇰
بلوچستان پائندہ باد ❤️🇵🇰
@iqrarulhassan
@tarar_4 تعمیل ہو گی تارڑ صاحب۔ ہم تحریک کے اندر بھی مہینہ وار تربیتی پروگرام کا پورا پلان مرتب کر رہے ہیں اور انشاء اللہ تنظیمی امور بہتر ہونے کے بعد پہلا کام ملک میں ایک میثاقِ معاشرے پر سب جماعتوں کو اکھٹا کرنے کا ہو گا۔ انشاء اللہ
گزشتہ روز پاکستان عوام راج کی گرینڈ X Space میں بانی تحریک سید اقرار الحسن کے ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کھل کر سوالات کیے، جن کے تفصیلی جوابات دیے گئے۔
گفتگو سے متاثر ہوکر کئی لوگوں نے پاکستان عوام راج تحریک میں شمولیت اختیار کی
#عوام_راج
الحمدللہ! گزشتہ روز پاکستان عوام راج تحریک کی جانب سے X (Twitter) پر شاندار گرینڈ اسپیس کا انعقاد کیا گیا، جس کی میزبانی تحریک کے بانی سید اقرار الحسن نے کی۔
ملک بھر سے شرکاء نے تحریک کے منشور، نظریے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر سوالات کیے، تفصیلی جوابات دیے گئے
@iqrarulhassan
ڈاکٹر صاحب ہم کون ہوتے ہیں سُلانے والے؟ باجوہ کے ساتھ ہم نے سُلایا تھا؟ آپ کی پارٹی نے باجوہ کو قوم کا باپ کہا تھا اور کوئی دن جاتے ہیں کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھی ویسے ہی باپ تسلیم کریں گے۔
اور زبان پر کنٹرول کی بات آپ جیسا بدزبان شخص کر رہا ہے جس نے اپنے وی لاگز میں میری فیملی سے متعلق کیا کیا واہیات باتیں نہیں کہیں؟؟ میرے بیڈ رومز کا کون کون سا منظر اپنے گندے ذہن کی اختراع سے بیان نہیں کیا؟؟ مگر تب سارے افلاطون خاموش رہے، کیونکہ عزت تو آپ کی اور آپ کے گرو کی ہے، ہم تو کیڑے مکوڑے ہیں۔ آپ لوگوں نے میری فیملی کے خلاف کیا کچھ نہیں کیا اور آج بھی کیا کچھ نہیں کر رہے۔۔۔ لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جو آپ کو ظرف ہے وہ آپ کیجئے، جو ہمارا کام ہے وہ ہم کرتے رہیں گے۔
وقت واقعی بدل جائے گا، وقت کے ساتھ آپ پھر بدل جائیں گے۔ پھر سے جرنیلوں کی گود میں بیٹھیں گے، جرنیلوں کو آپ ویسے ہی شکایتیں لگائیں گے جیسے محلے کے گندے بچے اپنے ابو لگاتے ہیں لیکن ہم وہیں کھڑے ہیں، وہیں کھڑے تھے اور وہیں کھڑے رہیں گے۔ جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کی مخالفت سے لے کر فیلڈ مارشل کی ایکسٹینشن کی مخالفت تک۔ مشرف کی غیر آئینی مداخلت سے لے کر موجودہ اسٹیبلشمنٹ کی غیر آئینی مداخلت تک، ہمارا ہمیشہ ایک موقف رہا ہے اور آئیندہ بھی رہے گا۔ ہم حقیقی جمہوریت کی جدوجہد کرتے رہیں گے، ہم ہمیشہ فوجی ڈکٹیٹروں کے ساتھ ساتھ سیاسی ڈکٹیٹروں کی بھی مذمت کریں گے، اپنی پارٹیوں میں جمہوریت لائے بغیر ملک میں جمہوریت لانے کے نعرے لگانے والے فراڈیوں کے خلاف برسرپیکار رہیں گے۔ ہم یہ سوال پوچھتے رہیں گے کہ اگر آپ کو اور آپ کے لیڈر کو جمہوریت اتنی اچھی لگتی ہے تو آج تک اپنی پارٹی میں جمہوریت کیوں نہیں آنے دی؟ جو اپنی جماعت میں جمہوریت نہیں لا سکے، وہ ملک میں جمہوریت کیسے لائیں گے؟ تیس سال فوجی جرنیلوں کے تلوے چاٹ کر سیاست کرنے والے اور پھر سے تلوے چاٹنے کے لیے پر تولنے والے کس نظام کے خلاف ہیں؟ جس امریکہ میں بیٹھے ہیں، اُسی امریکہ جیسی جمہوری سیاسی جماعتیں پاکستان میں بنانے کی بات کیوں نہیں کرتے؟ جمہوری جماعتوں، طلباء تنظیموں اور سُپر بلدیاتی نظام کا ذکر کیوں نہیں کرتے؟ اس لیے کہ اس کے ذریعے آرگینک لیڈرشپ آگے آئے گی اور آپ جیسے زبان درازوں، چاپلوسوں اور خوشامدیوں کے آگے آنے کا راستہ رُکے گا؟؟
#عوام_راج
23 اگست 2026 کی رات 9 بجے شروع ہونے والی ٹوئٹر اسپیس میں بانی عوام راج تحریک اقرار الحسن نے گفتگو کا آغاز ان الفاظ سے کیا، جو آپ اس ویڈیو میں سن سکتے ہیں۔
یہ اسپیس تقریباً 3 گھنٹے جاری رہی، جہاں اختلافِ رائے رکھنے والوں، مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور ناقدین نے کھل کر سوالات اور تنقید کی۔ خوش آئند بات یہ رہی کہ گفتگو کے اختتام پر کئی لوگ عوام راج کے نظریے سے مطمئن ہو کر ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کرتے نظر آئے۔
حالیہ پاکستانی سیاسی اسپیسز میں یہ ایک بڑی اور بامقصد اوپن پولیٹیکل ڈیبیٹ رہی۔
ان شاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
ناقدین کو ایک بار پھر سرِعام دعوتِ عام, آئیں، سوال کریں، اختلاف کریں، نظریات پر بات کریں۔
#عوام_کی_آواز_عوام_راج
سوات ضلعی کابینہ کا پہلا اجلاس اور حلف برداری
آج بروز اتوار، 23 اگست 2026ء، کنجو ٹاؤن شپ، سوات میں میری رہائش گاہ پر عوام راج تحریک سوات کی ضلعی کابینہ کا پہلا اجلاس اور حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔
ضلعی صدر نے کابینہ کے تمام اراکین سے حلف لیا، جس میں عوام راج تحریک کے ساتھ وفاداری، عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کا عہد کیا گیا۔
تمام کابینہ اراکین نے اجلاس میں بھرپور شرکت کی اور اہم فیصلے کیے۔ اس بات پر خصوصی توجہ دی گئی کہ عوام راج تحریک کا پیغام ضلعی سطح سے تحصیل اور گاؤں کی سطح تک مؤثر انداز میں پہنچایا جائے۔
اجلاس میں سوات میں باقاعدہ ضلعی کابینہ دفتر کے قیام اور اس کے انتظامی اخراجات کے لیے ہر ماہ مخصوص رقم باہمی تعاون سے جمع کرنے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ان شاء اللہ، سوات کابینہ اپنی تنظیم، نظم و ضبط، میرٹ اور عوامی خدمت کے ذریعے پاکستان کے دیگر اضلاع کے لیے ایک مثالی کابینہ ثابت ہوگی۔
میں سوات کی پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی کامیابی، اتحاد اور عوامی خدمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
عوام راج تحریک پائندہ باد 🇵🇰 #عوام_کی_آواز_عوام_راج @iqrarulhassan@NASIR001AFRIDI@BilalAmin_Bajwa
آئیں نظریات پر گفتگو کرتے ہیں آپ اپنا سیاسی نظریہ پیش کری، ہم عوام راج کے سیاسی نظریات پر آپ کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے آپ کے تمام تنقیدی سوالات کا مثبت جواب دینگے
23 اگست، اتوار | رات 9 بجے
ٹوئٹر اسپیس میں ہمارے ساتھ شامل ہوں
#عوام_کی_آواز_عوام_راج@iqrarulhassan
📢 عوام راج تحریک کا اہم اعلان
آپ سب لوگوں سے گزارش ہے کہ اتوار کی رات ٹھیک 9:00 بجے پاکستان عوام راج تحریک کی آفیشل X (Twitter) Space پر ایک انتہائی اہم آفیشل سپیس ہونے جا رہی ہے۔اس سپیس میں تحریک کے اہم نکات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ صدر ڈسٹرکٹ لودھراں سلطان اویس کے ویڈیو پیغام کے حوالے سے آپ سب کی شمولیت اس سپیس میں انتہائی ضروری ہے۔وقت کی پابندی فرمائیں اور اپنی حاضری یقینی بنائیں
پاکستان زندہ آباد
عوام راج پائندہ آباد
#عوام_کی_آواز_عوام_راج
@SULTANAWAISTIPU